کراچی:

ٹنڈو الہ یار کی نصیر کینال میں تیز رفتار کار جا گری جس کے باعث کار میں سوار چاروں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے رہائشی تھے، جن میں ایک پولیس افسر کا بیٹا بھی شامل ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت علی شان، عبدالاحد، عدیل اور سمیر کے ناموں سے کی گئی۔ متوفی عبدالاحد دوستوں کے ساتھ اپنے رشتہ داروں سے ملنے میرپور خاص جا رہا تھا۔

حادثے  میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر نارتھ کراچی میں ادا کی جائے گی۔  

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ہمارے  احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا گیا، ریاست، عدالت بتائے ہم کہاں جائیں: خالد مقبول

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عدالتیں ہمیں بتائں کہ ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، حکمران بتائں، ریاست بتائے، وزیر اعظم، صدر بتائیں ہم کہاں جائیں، ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہولہان ہوتی رہی ہیں۔ سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے۔ کراچی کا کونہ کونہ 17 سالوں کا اپنا نوحہ سناتا ہے۔ انہوں نے کہا ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور سمگل شدہ ہیں۔ مافیا طرز پر ڈمپر کو چلایا جاتا ہے، ایک سسٹم ڈمپر مافیا کو سپورٹ کرتا ہے، چیف جسٹس کو خط لکھا ہے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر سپریم کورٹ سوموٹو لے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں گزشتہ رات دو مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک
  • کراچی: نیٹی جیٹی مندر کے قریب سمندر سے نوجوان کی لاش برآمد
  • ٹنڈوالہ یار : تیز رفتار کار نصیر کینال میں جاگری ، 4 افراد جاں بحق
  • ٹنڈو الہ یار: کار نصیر کینال میں گر گئی، 4 افراد جاں بحق
  • کراچی میں عید کے روز فائرنگ کے واقعات میں 2 شہری جاں بحق، خاتون اور لڑکے سمیت تین زخمی
  • کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑیوں میں خوفناک تصادم
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی
  • ہمارے  احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا گیا، ریاست، عدالت بتائے ہم کہاں جائیں: خالد مقبول
  • کراچی، کسٹم اہلکاروں پر منشیات اسمگل کرنے والوں نے چڑھائی کر دی