عید سے پہلے سکیورٹی کے مؤثر انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
سٹی42: عید الفطر سے پہلے راولپنڈی میں پولیس نے موثر سیکورٹی انتظامات کر لئے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسر ڈیوٹی سرانجام دیں گے،
700 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
عید کے دنوں میں شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 600 سے زائد افسران ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025
ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کی خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں۔
پبلک مقامات، پارکس اور قبرستانوں کی سیکورٹی پر 600 سے زائد پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں۔
چاند رات پر شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام کے لیے 30 خصوصی پکٹس قائم کی ہیں۔
خصوصی پکٹس پر 400 سے زائد افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،۔
ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس، ڈولفن فورس اور محافظ سکواڈ بھی فرائض سرانجام دیں گے،
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -ہفتہ 29 مارچ, 2025
چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر تھانوں کی موبائلز اور موٹر سائیکل سکواڈ علاقہ میں خصوصی گشت کے فرائض سرانجام دیں گے،
سی پی او سید خالد ہمدانی نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر فوک پروف سیکورٹی انتظامات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،۔ انہوں نے کہا، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے گا،
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سرانجام دیں گے کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے لانڈھی، گلشن اقبال، کارساز میں عید کے پہلے روز ہونے والے ٹریفک حادثات میں 3 شہری جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی 89 اور لانڈھی منزل پمپ کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
اس کے علاوہ گلشن اقبال میں ڈسکو بیکر کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 13 سالہ لڑکا زخمی ہوا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی 89 موڑ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔
جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی شناخت 24 سالہ سلویسٹر ولد ارشد کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں کی شناخت 18 سالہ سمیع اور 30 سالہ حسام ولد محتاب کے ناموں سے کی گئی۔
شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی منزل پیٹرول پمپ پل کے قریب کوسٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 25 سالہ میر مرتضیٰ ولد اصغر علی اور زخمی کی 20 سالہ میر اکبر ولد اصغر علی کے ناموں سے کی گئی ، جاں بحق و زخمی ہونے والے بھائی ہیں۔
گلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک کم عمرلڑکا جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جہاں جاں بحق ہونے والے کم عمرلڑکے کی شناخت 13 سالہ ارشد ولد ماجد کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی کم عمر لڑکے کی شناخت حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے آپس میں ماموں بھانجا ہیں۔ جاں بحق نوجوان کا ماموں ماجد تشویشناک حالت میں اسپتال میں تاحال زیر علاج ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ ٹریفک حادثے میں زخمی کرنے اور مالی نقصان پہنچانے کی دفعات 427 اور 332 کے تحت جاں بحق لڑکے کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق نامعلوم تیز رفتار کار موٹر سائیکل سوار ماموں بھانجے کو ٹکر مار کر فرار ہوئی۔ تاہم واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب کارساز روڈ پر میری ٹائم میوزیم کے سامنے 2 تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو کے مطابق واقعے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا تاہم واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔متاثرہ افراد کی جانب سے قانونی کارروائی کیلئے رابطہ نہیں کیا گیا۔