کراچی میں عید کے روز فائرنگ کے واقعات میں 2 شہری جاں بحق، خاتون اور لڑکے سمیت تین زخمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری اور سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ بلدیہ اور ملیر میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی الیاس گوٹھ بہار مدینہ مسجد کے قریب عیدالفطر کی چاند رات کو فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 42 سالہ کریم بخش ولد میر محمد جٹ کے نام سے کی گئی واقعے کے وقت مقتول گھر کے قریب اپنے بیٹے کے ہمراہ کھڑا ہوا تھا کہ 125 موٹرسائیکل سوار افراد نے قریب آکر بیٹھے کے سامنے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کر دیا اور موقعے سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے ورثا ہنگامہ آرائی کے بعد لاش جناح اسپتال سے اپنے ہمراہ لے گئے، واقعہ زاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ سائٹ سپرہائی وے کے علاقے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب محمود ملک شاپ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 37 سالہ راحت گل ولد محمد گل کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی کی شناخت 23 سالہ محمد کاشف ولد محمد رفیق کے نام سے کی گئی جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے، مقتول پھل فروش تھا۔
واقعے کے وقت اپنے دوست کی دودھ کی دکان کے باہر بیٹھا ہوا تھا ، موٹرسائیکل سوار ملزمان کسی سے لوٹ مار کر کے فائرنگ کرتے ہوئے آرہے تھے کہ فائرنگ کی زد میں آکر راحت گل جابحق اور کاشف زخمی ہوگیا ۔
بلدیہ کے علاقے گلشن غازی فرید کالونی مدینہ مسجد کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی ، زخمی ہونے والے خاتون کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ مغل نساء زوجہ نور دین کے نام سے کی گئی ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ملیر سٹی کے علاقے امام بارگاہ غازی ٹاؤن ملیر سٹی میں عیدالفطر کی چاند رات کو فائرنگ سے 15 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے لڑکے کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے لڑکے کی شناخت 15 سالہ حسان ولد علی عمر کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے نام سے کی گئی پولیس کے مطابق زخمی ہوگیا فائرنگ سے ہونے والے زخمی ہونے کی شناخت کے علاقے کے قریب
پڑھیں:
راولپنڈی سے اغواء ہونے والے شہری کو صوابی سے بازیاب کروالیا گیا
راولپنڈی سے اغواء ہونے والے شہری کو صوابی سے بازیاب کروالیا گیا۔
راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی شہری کی بازیابی کےلیے پولیس نے صوابی میں آپریشن کیا، جس کے دوران مغوی شہری بحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اغواء کار کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اغواء کاروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر زخمی ہوگیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔
راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی سب انسپکٹر ہارون حیات کو راولپنڈی اسپتال منتقل کردیا گیا۔