2025-02-21@21:15:13 GMT
تلاش کی گنتی: 3941

«تیسرے خط»:

(نئی خبر)
    قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے ریکارڈ برابر کردیا۔ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں 123 اننگز میں تیز ترین چھ ہزار رنز مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کیا۔ بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 10 واں رن لے کر یہ اعزاز حاصل کیا، بابر اعظم نے 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنا کر ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ بابراعظم ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار بنانے والے مجموعی طور پر 11ویں...
    آرمی چیف اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا ہے۔ جمعے کے روز آرمی چیف سید عاصم منیر اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’اسمارٹ ایگری فارم‘، ’گرین ایگری مال‘ اور ’اگری ریسرچ سینٹر‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ یہ بھی پڑیں: ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کے فروغ کے لیے اب تک کیا کردار ادا کیا؟ اس موقع پر شرکا کو زرعی شعبے  کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی  جدید زرعی مشینری کا معائنہ بھی کرایا گیا، کسانوں کو  مہنگی مشینری خریدنے کی بجائے آسان کرائے پر...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت سے صنعتوں کے لیے اعلان کردہ 33 ارب روپے کی سبسڈی فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تاجروں اور کے الیکٹرک حکام نے شرکت کی۔ مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ صنعتوں کو سبسڈی دینے سے ملکی معیشت مزید بہتر ہوگی، سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا) کو مکمل طور پر فعال کر رہے ہیں، سیپرا کے فعال ہونے سے صنعتکاروں کو بہت فائدہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں 350 میگاواٹ رینیوئیبل انرجی اور 75 میگاواٹ کے سولر پلانٹس لگا رہے ہیں، رینیوئیبل انرجی کے پلانٹس سے صنعتی پیداوار کے لیے بجلی 18...
    ویب ڈیسک : بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک مندر میں تہوار کے دوران ہاتھیوں کے حملے سے بھگڈر مچ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں کے مندر میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ، جب مندر میں ہونے والی تقریب کے دوران پٹاخے پھاڑے گئے، جس کے باعث ہاتھیوں نے ڈر و خوف کے مارے حملہ کردیا۔ اس حوالے سے بھارتی پولیس نے بتایا ہے کہ ہاتھیوں کو مندر میں تہوار کے لیے لایا گیا تھا اور پٹاخے پھٹنے سے وہ مشتعل ہو کر مزار کے قریب ایک چھوٹی عمارت کی طرف بھاگے، مشتعل ہاتھی بھاگتے ہوئے عمارت سے ٹکرائے تو اس کی دیوار کا ایک حصہ گرگیا جس کے...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے 10 رنز مکمل کرتے ہی ون ڈے فارمیٹ میں پاکستانی کیلئے تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 125 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 55.98 کی اوسط سے 5 ہزار 990 رنز اسکور کررکھے تھے۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز کا فائنل؛ بابراعظم کے پاس ریکارڈز کے انبار لگانے کا موقع وہ ون ڈے فارمیٹ میں 6 ہزار بنانے والے مجموعی طور پر 11ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں، اس فہرست میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ نے انسانی اسمگلنگ، بیرون ملک بھیک مانگنے اور نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے سے متعلق تین اہم بلز منظور کر لیے۔ سینیٹر شیری رحمٰن کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تینوں بلز پیش کیے۔ تینوں بلز متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے جبکہ کسی رکن نے مخالفت نہیں کی۔ پہلا بل تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل 2025، دوسرا بل روک تھام ٹریفیکنگ ان پرسنز ترمیمی بل 2025 اور تیسرا ایمیگریشن آرڈنینس 1979 میں مزید ترمیم کا بل شامل ہے۔ ان قوانین کے تحت ان جرائم میں ملوث افراد کو تین سے...
      تین سال میں ٹھیکیداروں کو دیے ورک آرڈر ، ادائیگیوں کی تفصیلات طلب ٹینڈر کلرک اور اکاؤنٹس کلرک کو ریکارڈ سمیت سترہ فروری کو طلب کرلیا گیا ضلع خیرپور میرس میں بھی سڑکوں کے ٹھیکوں میں بے قاعدگیوں کی اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردی ڈائریکٹر ٹواینٹی کرپشن نے سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائی وے خیرپور کو خط لکھ دیا اینٹی کرپشن نے ٹینڈر کلرک اور اکاؤنٹس کلرک کو ریکارڈ سمیت سترہ فروری کو طلب کرلیا ہائی وے ڈویزن خیرپور کا سال 2019 سے 2021تک کتنا بجٹ تھا ان تین برسوں میں کتنے ٹھیکے ہوئے اور کوٹیشن ورک ہوا ان کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے تین سالوں میں یہ ٹھیکے کتنے ٹھیکیدار کو دیئے گئے اور ورک آرڈر جاری کیے...
    ریاض احمدچودھری بھارتی ریاست اترپردیش میں حکام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں کے اس جھوٹے الزام کے بعد 1839 میں تعمیر کی گئی تاریخی فتح پور نوری مسجد کو شہیدکر دیا کہ اس کا کچھ حصہ سرکاری زمین پر ہے۔ انتقامی عمل پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں اور مسجد کے چاروں اطراف رکاوٹیں کھڑی کر کے شروع کیا گیا۔ اس سے قبل عدالت نے مسجد کے انہدام پر 8 فروری تک روک لگا دی تھی۔ سٹے کا وقت ختم ہوتے ہی حکام نے ایکشن شروع کر دیا۔یہ معاملہ گزشتہ سال 17ستمبر کو اس وقت سامنے آیا تھا جب بی جے پی لیڈر رام بھچن سنگھ نے دعوی کیا تھا کہ ایشیا کی سب سے بڑی مساجد میں...
    مظفرآباد(نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر کے وزیر داخلہ وقار احمد نور نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تخریبی سرگرمیاں بڑھ چکی ہیں۔ مظفر آباد میں اعلیٰ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وقار احمد نور نے کہا کہ 2016 کے بعد سے ایل او سی پر آئی ای ڈیز نصب کرنے کے 54 واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ ان دھماکوں میں کئی معصوم شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ 4 سے 6 فروری کے دوران بٹل سیکٹر اور راولاکوٹ میں 4 بھارتی آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں جبکہ 12 فروری کو بھارتی فوج نے دیوا اور باکسر سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے...
    طالبان حکومت نے کابل کے وسط میں 9 منزلہ تجارتی مرکز کا افتتاح کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق دہائیوں سے جنگ زدہ کابل میں تجارتی، معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔ طالبان حکومت نے تین سال سے بھی کم وقت میں کثیر المنزلہ کمرشل بلڈنگ بنا کر سب کو حیران کردیا۔ 34 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیے گئے تجارتی مرکز میں 1300 سے زائد دکانیں ہیں۔ 1,800 سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے اور ایک بڑی مسجد بھی ہے۔ طالبان حکام نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے زمین ریاست فراہم کی جب کہ اسے سن اسکائی گلوبل کمپنی نے تعمیر کیا۔ اس منصوبے سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 30 فیصد طالبان حکام کو اور 70 فیصد سرمایہ کاروں کو دیا جائے گا۔...
    بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ نیا شرما نے پاکستانی اداکاروں کو خوبصورت اور ڈراموں کو بہترین قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہی ہے جس میں نیا شرما کو پاکستانی شوبز اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہتی ہیں کہ پاکستانی اداکار بےحد خوبصورت ہیں مگر افسوس کہ وہ کبھی ان کے ڈرامے نہیں دیکھ سکیں۔ اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی پاکستانی اداکاروں کا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا کیونکہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ کون سے ٹی وی چینلز انہیں نشر کرتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) نیا شرما نے پاکستانی ڈراموں...
    اس موقع پر سکھ رہنمائوں نے خالصتان کے قیام اور کشمیری رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ فرینڈز اف کشمیر اور سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے موقع پر بڑی تعداد میں کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد کے موقع پر بھارت مخالف نعرے لگائے اور کہا کہ امریکہ جیسے انسانی حقوق کی بالا دستی پر یقین رکھنے والے ملک میں گجرات کے قصائی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث نریندر مودی جیسے شخص کو کسی بھی...
     تحریک انصاف سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے بھی مجھے کیوں نکالا کا نعرہ بلند کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شیر افضل مروت  آج اپوزیشن گیٹ سےایوان میں آنے کےبجائے حکومتی گیٹ سے داخل ہوئے جبکہ ان کی اسمبلی آمد پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجائے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ  آپ لوگ انہیں مروا نہ دینا۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر نے موبائل کمپنیوں کے ضم ہونے پر ضمنی سوال کرنے کا کہا تو شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا سوال تو ابھی صرف اپنے لوگوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا ہے۔ شیر افضل مروت کے مختصر نکتہ اعتراض پر حکومتی ارکان نے قہقہے لگائے لیکن پی...
    سینیٹ نے انسانی اسمگلنگ، بیرون ملک بھیک مانگنے اور نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے سے متعلق تین اہم بلز منظور کر لیے۔سینیٹر شیری رحمن کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تینوں بلز پیش کیے۔ تینوں بلز متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے جبکہ کسی رکن نے مخالفت نہیں کی۔پہلا بل تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل 2025، دوسرا بل روک تھام ٹریفیکنگ ان پرسنز ترمیمی بل 2025 اور تیسرا ایمیگریشن آرڈنینس 1979 میں مزید ترمیم کا بل شامل ہے۔ان قوانین کے تحت ان جرائم میں ملوث افراد کو تین سے دس سال قید و جرمانے کی سزائیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے بھی مجھے کیوں نکالا کا نعرہ بلند کردیا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شیر افضل مروت آج اپوزیشن گیٹ سےایوان میں آنے کےبجائے حکومتی گیٹ سے داخل ہوئے جب کہ ان کی اسمبلی آمد پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجائے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ لوگ انہیں مروا نہ دینا۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر نے موبائل کمپنیوں کے ضم ہونے پر ضمنی سوال کرنے کا کہا تو شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا سوال تو ابھی صرف اپنے لوگوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا ہے۔ شیر افضل مروت کے مختصر نکتہ اعتراض پر حکومتی ارکان نے قہقہے لگائے...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے ایم ان اے شیر افضل مروت نے پارٹی سے نکالے جانے پر سوال اٹھادیا۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسیوں کی مسلسل خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف سے نکالا گیا اور انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا بھی کہا جائے گا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں شیر افضل مروت کی آمد پر حکومتی اراکین نے ڈیسک بجائے جس پر اسپیکر نے مسکراتے ہوئے لقمہ دیا کہ آپ لوگ مروا نہ دینا ان کو۔ پی ٹی آئی ارکان چیئرمین پی...
    مشہور بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘کی دوبارہ ریلیز کے بعد ایک بار پھر اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر وینے سپرو نے بھارتی میڈیا سے فلم ’صنم تیری قسم‘ کی شاندار کامیابی اور بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر عائد پابندی کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’آپ کمال ہو‘، بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ماورا حسین کی تعریف کیوں کی؟ گفتگو کے دوران انہوں نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ممکنہ طور پر کسی مضبوط وجہ کی بنیاد پر کیا گیا ہو گا۔ جنہوں نے یہ پابندی عائد کی،...
    واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی شراکت دار ممالک پر باہمی ٹیکس لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے شفافیت آئے گی اور جوابی ٹیکس لگانا امریکا کے مفاد میں ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے اتحادی تجارت کے معاملے میں ہمارے دشمنوں سے بدتر ہیں۔ ٹرمپ نے اس بات کا ذکر کیا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارت میں امریکا کو بھاری خسارہ ہو رہا ہے، اور برکس ممالک پر کم از کم 100 فیصد ٹیرف عائد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے روس اور چین کی ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کو بھی ایک برا شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی...
    کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، اور 100 انڈیکس میں 859 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 423 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ آج کاروباری ہفتے کے آخری دن سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا۔ اگرچہ گزشتہ روز کے پہلے سیشن میں بھی تیزی تھی، لیکن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔ گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں 19 ارب 16 کروڑ 27 لاکھ 38 ہزار 583 روپے مالیت کے 28 کروڑ 92 لاکھ 87 ہزار 556 شیئرز کا لین دین ہوا۔ اس کے علاوہ دوسری جانب، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی۔ 6 پیسے...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز میں کئی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔ سہ ملکی سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، میچ مقامی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس ڈیڑھ بجے ہوگا۔ اس میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو 6 ہزار رنز مکمل کرنےکیلئے محض 10 رنز درکار ہیں، انہوں نے 125 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 55.98 کی اوسط سے 5 ہزار 990 رنز اسکور کررکھے ہیں۔ مزید پڑھیں: کنگ شنگ کہنا بند کریں! بابراعظم کی درخواست، ویڈیو وائرل کیویز کیخلاف 10 رنز بناکر بابراعظم پاکستان تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنیوالے پہلے پاکستانی بیٹر...
    بھارتی یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیا کی یوٹیوب کے ماہانہ آمدن سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی وی شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں والدین سے متعلق متنازع بیان کی وجہ سے ان دنوں رنویر سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں اور لوگوں کو ان کی آمدنی سے متعلق بھی جاننے میں بےحد دلچسپی ہے۔ تاہم اب رنویر الہٰ آبادیا کی ماہانہ آمدن اور اثاثوں کی مجموعی مالیت سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنویر الہ آبادیا کی یوٹیوب کی ماہانہ آمدن قریب 40 ہزار ڈالرز ہے جبکہ سالانہ آمدن 40 لاکھ ڈالرز سے زائد ہے۔ ساتھ ہی ان کا آفس اور بنگلے، گاڑیاں بھی ان کے اثاثوں میں شامل ہیں۔...
    فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے انجری کے باعث بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے نکل جانے کے بعد ان کے متبادل پر شدید بحث کی جا رہی ہے۔ انجری کا شکار جسپریت بمراہ کے متبادل کے طور پر ہرشت رانا کو ٹیم شامل کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار محمد سراج کی تنزلی کر کے بیٹر یشسوی جیسوال اور شوم ڈوبے کے ساتھ نان-ٹریولنگ ریزرو کے گروپ میں ڈال دیا گیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز دبئی میں ہوں گے جہاں ماضی میں 50 اوور فارمیٹ میں فاسٹ بولرز کو زیادہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دستیاب ڈیٹا یہ بتاتا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 2009 کے بعد سے 58 ایک روزہ میچز کھیلے...
    آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی ٹریول پالیسی کے باعث آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی کرکٹرز اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز کے بغیر ٹور پر جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم 15 فروری کو چیمپئینز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگی، اس دوران کرکٹرز اپنے اہلخانہ اور گرل فرینڈز کو ٹور پر ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔ بھارتی ٹیم ایونٹ میں 20 فروری کو دبئی میں بنگلادیش کیخلاف پہلے میچ میں مدمقابل آئے گی، بعدازاں 23 فروری کو روایتی حریف پاکستان کیساتھ اہم معرکہ ہوگا جبکہ انڈین ٹیم آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔ بھارتی بورڈ کے نئے اصولوں کے تحت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکا اور بھارت کے درمیان ’میگا پارٹنرشپ‘ کو سراہا ہے، جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی خسارے کو کم کرنے کی کوشش میں مزید امریکی تیل اور گیس بھارت درآمد کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنا 2 روزہ دورہ امریکا ایسے وقت میں کیا ہے، جب ٹرمپ نے حال ہی میں حکم دیا تھا کہ امریکا کے بھارت سمیت تمام تجارتی شراکت داروں کو بڑے پیمانے پر باہمی محصولات کا سامنا کرنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کے اچانک دورۂ امریکا کا اعلان، کیا بھارتی شہری بھی ’ٹرمپ پالیسی‘ کا شکار ہوگئے؟ اور جب دونوں رہنماؤں نے...
    فلپائن جتنا “امریکہ پر منحصر” اتنا ہی غیرمحفوظ ہوگا،چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز بیجنگ:حال ہی میں فلپائن کے اعلیٰ سطحی حکام نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ وہ فلپائن میں تعینات امریکی فوج  درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم ٹائفون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور بحیرہ جنوبی چین کا معاملہ ٹائفون کے مسئلے سے  منسلک ہے۔ مارکوس انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے فلپائن کی دفاعی اور سلامتی کی حکمت عملی میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں، جن میں “بڑی طاقتوں پر انحصار” اس حکمت عملی کا مرکزی  نقطہ نظر ہے۔ فلپائنی حکومت کا ماننا ہے کہ  “بڑی طاقت پر انحصار” کی حکمت عملی  ان کیلئے تحفظ لا سکتی ہے۔ ...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیراکرام نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ شام پر پچھلی رجیم کے زمانے میں عائد کی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ شامی عوام کی زندگیاں ان پابندیوں کی وجہ سے مشکلات میں نہ گھری رہیں۔پاکستان کے سفیر بدھ کے روز سلامتی کونسل میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ شام میں ایک مستحکم اور قابل بھروسہ سیاسی عبوری نظام کی کوشش کی جائے۔ تاکہ ملک میں استحکام آ سکے۔ انہوں نے اس موقع پر شام کی صورت حال اور مستقبل کے لیے کیے گئے اجلاسوں کی تحسین کی۔پاکستان کے سفیر نے ان رپورٹس پر تشویش ظاہر کی کہ شام کے حکومتی ڈھانچے...
    تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی اور ناممکن کو ممکن بنانے والی ٹیم پاکستان جیت کے لیے پُرعزم ہے۔ کیوی ٹیم نے میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی، نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ فائنل کی تیاری کے لیے اچھا وقت مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ میچز ہائی اسکورنگ ہورہے ہیں، امید ہے فائنل میں بھی زبردست مقابلہ ہوگا۔ دوسری جانب بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم پاکستان نے فائنل سے پہلے آرام کو ترجیح دی۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کو اربوں ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو اربوں ڈالر کا فوجی سامان دینے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی، مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممبئی حملوں کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا شکریہ، ہم انہیں ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالرکا فوجی سامان بھارت کو دیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ بھارت جتنا ٹیرف لگائے گا ہم بھی اتنا ہی لگائیں گے، انتہاپسند دہشت گردی کا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری حج سکیم میں تیسری قسط جمع کروانے کا آج آخری دن ہے، عازمینِ حج نامزد بینکوں میں تیسری قسط 14 فروری تک لازمی جمع کروائیں۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عازمینِ حج متعلقہ بینک برانچ سے حج واجبات کی کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں، تیسری قسط جمع نہ کروانے کی صورت میں درخواست منسوخ کی جا سکتی ہے۔ عازمینِ حج قربانی، شارٹ سے لانگ دورانیہ، کمرے کی سہولت، روانگی کا مقام بینک میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔ حج 2024 میں بچت کے پونے پانچ ارب روپے کی واپسی کا سلسلہ جاری، اکثر بینکوں نے گزشتہ سال کے حجاج کے اکاؤنٹس میں رقوم بھجوا دیں، گزشتہ سال کے حجاج اپنی متعلقہ...
    مقبوضہ کشمیر میں 78 سال سے جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف کشمیر الائنس فورم ماسکو کے زیر اہتمام آٹھویں عالمی آن لائن کشمیر کانفرنس میں مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر، خصوصی حیثیت کے خاتمے اور مسلسل فوجی محاصرے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ شرکاء نے زور دیا کہ پاکستان کو اپنی فارن پالیسی کو مزید موثر اور جارحانہ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جا سکے۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے شریک ممتاز کشمیری رہنمائوں، سیاسی و سماجی شخصیات، انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں نے اقوام متحدہ‘ او آئی سی...
    واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔ سکھ کمیونٹی کے ارکان بڑی تعداد مظاہرے میں شریک تھی جو آزاد وطن ’خالصتان‘ کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ بھارت کی دیگر اقلیتی کمیونٹیز نے بھی مودی کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت اور نعرے بازی کی۔ اس دوران خالصتان کے پرچم بھی لہرائے گئے۔ “Anti-Modi Rally Outside the White House Organized by World Sikh Parliament” ???? Washington, D.C. | Feb 13, 2025, & Bhai Himmat Singh led a protest against PM Modi’s alleged role in human rights violations against Sikhs, including targeted killings. #AntiModiRally #JusticeForSikhs pic.twitter.com/YNthB3sJiX —...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی کے لیے بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے ساتھ ہیں۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات  کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاءاللہ لانگو، انجنئیر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رائوف عطاء نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے جے یوآئی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے ساتھ ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی...
    ویب ڈیسک _ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے جب کہ بھارتی رہنما نے صدر ٹرمپ کی امریکہ کے قومی مفادات میں پالیسیوں اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کوشش کی حمایت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی کو خوش آمدید کہتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہمارے درمیان بہت اچھی دوستی ہے جس میں مزید قربت آئے گی۔ بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے امریکہ اور بھارت کے اقتصادی تعلقات کے "منصفانہ اور باہمی تعاون” پر مبنی ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غلام ذہنیت حکومت نے آئی ایم ایف کو عدالتوں اور اداروں تک بھی رسائی دے دی۔ عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات قومی وقار اور آزادی کے منافی ہے۔ چچا بھتیجی اشتہار دے کر مہنگائی کم کرنے میں مصروف ہیں، زمینی حقائق قطعی مختلف، رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری، پٹرول، بجلی اور گیس کے نرخ بھی بڑھ رہے ہیں۔ ترکیہ کے صدر طیب اردگان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے دونوں ممالک غزہ میں امن کے لیے جاندار کردار ادا کریں گے، غزہ پر اسلامی اور فلسطین کے حامی ممالک کی...
    واشنگٹن: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف عالمی اور دوطرفہ مسائل پر بات چیت کی۔ ملاقات میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرے گا، کیونکہ امریکہ کے پاس یہ وسائل کافی مقدار میں موجود ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد کہا کہ انہیں بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی اور گزشتہ دور صدارت میں مودی کے ساتھ تعلقات انتہائی مضبوط رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بھارت امریکہ کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ملاقات...
    نوابشاہ ،کمشنرشہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو اجلاس کی صدارت کررہے ہیں نوابشاہ (نمائندہ جسارت)کمشنر و چیئرمن ڈویژنل اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو کی زیر صدارت ڈویژن کے تینوں اضلاع میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کو تیز کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس آج ان کے دفتر میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ندیم احمد ابڑو نے کہا کہ تجاوزات کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائی گی اس لئے شہری اپنی حدود کی ضلع انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے خود تجاوزات کو ختم کریں بصورت دیگر ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری آپریشن کے دوران تجاوزات کو ختم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت ہرگز...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں تجارتی شراکت داروں پر جوابی ٹیکس لگانے کے فیصلے کو امریکہ کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے شفافیت آئے گی۔ ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ کے اتحادی تجارتی معاملات میں دشمنوں سے زیادہ بدتر ہیں، اور ان کے ساتھ تجارت میں امریکہ کو اپنے مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔ صدر ٹرمپ نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے روس کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جنگ کا آغاز نہیں ہونا چاہیے تھا اور امریکہ کو اس معاملے میں مزید فعال ہونا چاہیے تھا۔ فوجی...
    سب سے اہم عبادت نماز پر کار بند افراد کے لیے بشارتوں کا عظیم تحفہ پیش خدمت ہے!نماز کو رب کائنات نے خصوصی امتیازات سے نوازا ہے۔ نماز تاکیدی عبادت اور بہترین اطاعت ہے۔ یہ قربِ الٰہی کو پانے کا آسان ترین ذریعہ اور بندے اور رب کے درمیان مضبوط تعلق ہے۔ لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ کو جاننے ماننے کے ساتھ ہی ادایگی نماز ہر مسلمان پر لازم قرار پاتی ہے۔ نماز ہی وہ عمل ہے جس کی قیامت کے روز سب سے پہلے پرکھ ہوگی۔ اگر نماز درست قرار پائی تو باقی کے اعمال نسبتاً درست ہوتے چلے جائیں گے، کیوںکہ نماز فواحش ومنکرات کے روکنے کا سبب ہے۔ اس کی اہمیت جاننی ہو تو دیکھ لیجیے...
    کراچی(کامرس رپورٹر)جمعرات کو انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی تیزی رہی۔انٹربینک میں ڈالر5پیسے بڑھ کر279.30روپے رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 4پیسے بڑھ کر281.10روپے کا ہو گیا۔
    کراچی( کامرس رپورٹر) صدرپاکستان بزنس فورم(کراچی چیپٹر)،بانی وائس چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اورکنوینراسٹینڈنگ کمیٹی برائے انرجی ، ایف پی سی سی آئی ملک خدا بخش نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے صدر کے اس دورے سے نہ صرف پاکستان اور ترکیہ کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات مزید مضبوط ہونگے بلکہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) کو مؤثر بنانے کی جانب بھی پیش قدمی ہوگی۔ملک خدا بخش نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان اور اسلامی ممالک کے درمیان تجارت وسرمایہ کاری بڑھ رہی ہے بلکہ امریکا،برطانیہ اور یورپ سمیت افریقی ممالک کے مابین بھی پاکستان...
    چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی زیرصدارت ٹاؤن کونسل کااجلاس ہورہا ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی ٹاون میونسپل کارپوریشن کے اجلاس کی صدارت۔ اس موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری، ٹاؤن میونسپل کمشنر، دریا خان پتافی، کوآردینیٹر صغیر احمد انصاری، لیاقت آباد ٹاؤن کے یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، ڈائریکٹرکونسل محمد وسیم، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی،ڈائریکٹر الیکٹریکل محمد اصغر، ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی و دیگر افسران بھی موجو د تھے۔ اجلاس کا آغازتلاو ت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد چیئرمین فراز حسیب، لیاقت آباد ٹاون کے چچا مرحوم طاہراحمد، محکمہ تعلیمات کے افسر مرحوم اویس اختر شمیم، نجمہ ماجد صاحبہ کے شوہر مرحوم ماجد صاحب ورفیعہ آفتا ب کی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں کروڑوں لوگ آباد ہیں اور بدقسمتی سے ہمارے پاس کوئی ماسٹر پلان نہیں ہے۔ پاکستان بننے سے قبل اور بعد میں اب تک کراچی کے 5 ماسٹر پلان بنائے گئے لیکن کوئی نہ کوئی وجہ کے باعث ان پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ کراچی شہر کے لئے ایک جامع ماسٹر پلان ضروری ہے، جس کے لئے گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 ء کا آغاز کیا گیا ہے جو اگست 2026ء تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بلدیات سندھ اور کے ڈی اے سمیت مختلف انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کے ساتھ تیار کیے جانے والے ’’گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء ‘‘ کی افتتاحی...
    کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں طالبان کی وزارت اربن ڈیولپمنٹ کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اْڑالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان اہلکاروں نے خودکش حملہ آور کو دفتر میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے والا طالبان سیکورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر 5 افراد شدید زخمیہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ مشکوک خودکش حملہ آور کو روکنے کے لیے طالبان اہلکاروں نے فائرنگ بھی کی۔حملہ آور کو گولی لگتے ہی زور دار دھماکا ہوا۔ خودکش حملہ آور اور قریب کھڑے سیکورٹی اہلکار کے جسم کے اعضا بکھر گئے۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری...
    اسلام آباد (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے حج درخواست گزاروں کو متنبہ کیا ہے کہ آج 14فروری تک حج واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں حج درخواست منسوخ کردی جائے گی۔ وزارت مذہبی امورکے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے حج درخواست گزاروں کے حج واجبات کی تیسری قسط کی ادائیگی اور پیکج کی تبدیلی کی حتمی تاریخ 14فروری مقرر کی گئی ہے، مقررہ تاریخ تک واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں ان کی حج درخواست منسوخ ہوسکتی ہے اس لئے تمام درخواستگ گزاروں کو چاہئے کہ وہ مقررہ تاریخ تک واجبات کی تیسری قسطاپنے متعلقہ بینکوںمیں جمع کرادیں اور اگر وہ پیکج تبدیل کرانا چاہتے ہیں تو اس قسط کے...
    جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو و دیگر سابق امیر زون گڈاپ سید افتخار عالم کی وفات پر ان کے صاحبزادگان سے تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کر رہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئررہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹونے کہا ہے کہ ہرانسان کو قبروقیامت اورآخرت کے حساب کتاب کی تیاری کرنی چاہیے ، دنیا چھوڑکرانتقال کرجانے ولا فرد پیچھے رہ جانے والوں کو یہ پیغام دیکر جاتا ہے کہ سب کو اس طرف پلٹنا ہے۔ سید افتخار عالم جماعت اسلامی کا قیمتی اثاثہ تھے ان کی رحلت سے جماعت اسلامی ایک انمول ہیرے سے محروم ہوگئی، دعوت دین کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی...
    ئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ڈگری اپرنٹس کی سروسز دینے والی سب سے بڑی کمپنی، ٹیم لیز ( TeamLease) نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے، سال رواں صرف 10 فیصد بھارتی انجینئروں کو ملازمت ملے گی۔بھارتی یونیورسٹیاں ہر سال 15 لاکھ انجینئر تیار کرتی ہیں مگر ان میں’’ 45 فیصد‘‘ انڈسٹری کے معیار پر پورا نہیں اترتے کہ وہ غیر معیاری یونیورسٹیوں سے نکلتے ہیں، کوٹھیوں میں قائم یہ تعلیمی کارخانے کم فیس لے کر عمدہ انجینئروں کے بجائے بے فائدہ اور معاشرے پہ بوجھ نوجوان پیدا کر رہے ہیں۔بھارت میں بیروزگار انجینئروں کیتعداد اتنی زیادہ ہو چکی کہ اب نامی گرامی سرکاری و غیر سرکاری یونیورسٹیاں اپنے انجینئرئنگ ڈپارٹمنٹ بند کرچکیں جبکہ انجینئرنگ پڑھانے...
    اسلام آباد(آ ن لائن)تحریک انصاف کی کور اور سیاسی کمیٹیوں کے رات گئے مشترکہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن تقرریوں پر حکمت عملی مرتب کرلی گئی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو حکومت سے ازخود مشاورت کرنے کی ہدایت کی گئی۔ بیرسٹر گوہرنے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر الیکشن کمیشن تقرریوں پر تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، حکومت کو 45 روز میں الیکشن کمیشن کی تقرریاں کرنی چاہئیں، موجودہ چیف الیکشن کمشنر متعصب ہیں، عدالت عظمیٰ کے واضح آرڈرز کے باوجود مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دیں،جن 39 ارکان کو پی ٹی آئی کا قرار دیکر نوٹیفکیشن کیا گیا اس پر بھی مخصوص نشستیں نہیں، حکومت کا منصوبہ ہے...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کنٹرول لائن پر بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ہوگئیں، بھارتی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے۔ بھارت کی جانب سے ایلاو سی پر دھماکا خیز مواد کی نقل و حمل اور استعمال کے ذریعے تخریب کاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شواہد کے مطابق 2016 کے بعد سے کنٹرول لائن پر بھارت کی طرف سے آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنے آئے، چکوٹھی، نیزا پیر، چیریکوٹ، رکھ چکری، دیوا...
    کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ایک اور اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل 14 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، جہاں بابراعظم کے پاس ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے کا موقع ہوگا۔ تیز ترین 6 ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کے پاس ہے، جنہوں نے محض 123 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی بلے باز ویرات کوہلی موجود...
    سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  خیبرپختونخوا میں بہت تھوڑے غیر نمائندہ لوگوں کو جمع کر کے کروا دیئے گئے انترا پارٹی الیکشن کی کیس کو دوبارہ سننا شروع کر دیا ہے اور 11 فروری کی سماعت کا شارٹ آرڈر اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو اکبر ایس بابر کی درخواست پر دلائل کے لئے مزید تین ہفتے کی مہلت دے دی۔  تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے متنازعہ انتراپارٹی الیکشن کے کیس کی گزشتہ تمام 8 سماعتوں کے شارٹ آرڈر بھی اپنی ویب سائت پر اپ لوڈ کر دیئے ہیں۔  گیارہ فروری کی سماعت...
    ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جمعرات کو امریکہ کے تجارتی پارٹنرز پر ‘جوابی ٹیرف’ عائد کریں گے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر اپنی پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "تین ہفتے بہت کمال رہے اور شاید اب تک کے بہترین۔” لیکن آج کا دن بڑا ہے۔ جوابی ٹیرف!!! میک امریکہ گریٹ اگین۔” صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد امریکہ اپنی مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس وصول کرنے والے ممالک پر ان کے برابر کی شرح کے ٹیکس عائد کرے گا۔ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے بھارت اور تھائی لینڈ جیسی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے ٹیرف میں اضافہ ہو...
    سرینگر — بھارتی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے سیکیورٹی فورسز کو ہدایت کی ہے کہ 2025 کشمیر میں مسلح شورش کا آخری سال ثابت ہونا چاہیے اور یہ ہدف حاصل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں۔ وزیرِ داخلہ کی ہدایت کے بعد مقامی پولیس، فوج، نیم فوجی دستوں اور وفاقی پولیس نے جموں و کشمیر کے کئی علاقوں بالخصوص پونچھ، راجوری، کٹھوعہ اور چناب ویلی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشنز تیز کردیے ہیں ۔ اس دوران کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات اور بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک کیپٹن اور ایک نان کمیشنڈ افسر جان کی بازی ہار گئے جب...
    ممبئی: بھارت کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا۔ دلجیت دوسانجھ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے سوال و جواب کا سیشن رکھا۔ اس دوران اُن سے پاکستانی مداح نے پاکستان آنے سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’ہاں جی پاکستان آجائیں گے‘۔ واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ کا شمار اُن گلوکاروں میں ہوتا ہے جو بھارت اور پاکستان دونوں ممالک میں یکساں مقبولیت رکھتے ہیں۔           View this post on Instagram                       A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) دلجیت دوسانجھ کے دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے کنسرٹس میں...
    امریکا سے نکالے جانے والے بھارتی باشندوں کو لے کر ایک اور طیارہ ہفتے کو امرتسر پہنچ رہا ہے۔ امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈاؤن میں بھارتی باشندے بڑے پیمانے پر نشانہ بن رہے ہیں۔ امریکی حکام نے اُن تمام غیر قانونی تارکینِ وطن کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے جنہیں ہر قیمت پر نکال باہر کرنا ہے۔ اس وقت امریکا میں سوا سات لاکھ بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن موجود ہیں۔ میکسیکو اور السلواڈور کے بعد یہ بھارت والے تارکینِ وطن کا سب سے بڑا گروپ ہیں۔ پنجاب کابینہ کے ایک رکن نے سوال اٹھایا ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر آنے والی پروازوں میں اکثریت گجرات، اتر پردیش اور ہریانہ کے لوگوں...
    بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں جاری نسلی فسادات کے بعد بھارتی حکومت نے براہ راست کنٹرول سنبھال لیا۔  منی پور کے وزیر اعلیٰ این برین سنگھ نے گزشتہ ہفتے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد بھارتی صدر دروپدی مرمو نے گورنر اجے کمار بھلا کی رپورٹ پر صدر راج نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ منی پور میں 2023 سے جاری تنازعے میں اکثریتی میٹی ور اقلیتی کُکی برادری کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔  یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ایک عدالتی فیصلے میں کُکی برادری کو دی جانے والی معاشی سہولتیں اور نوکریوں میں کوٹہ میٹی برادری کو بھی دینے کا مشورہ دیا گیا۔ اس کے بعد دونوں گروہوں کے درمیان...
    پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کل میرے سامنے بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی ہے، شیر افضل مروت کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں اور انہیں جہاں بلایا گیا پہنچے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون...
    چیمپئنز ٹرافی ٹور پر کھلاڑیوں کی فیملیز کے حوالے سے بھارتی بورڈ کی نئی پالیسی پر عمل شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز ممبئی(سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹور پر کھلاڑیوں کی فیملیز کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئی پالیسی پر عمل درآمد شروع کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم بغیر فیملیز کے جائے گی اور کوئی کھلاڑی اپنے ساتھ فیملی نہیں لیجائے گا۔بھارتی میڈیا کیمطابق بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے 15 فروری کو دبئی جائے گی۔ بھارتی بورڈ کی کھلاڑیوں کی فیملی پالیسی کے مطابق 45 دن سے زیادہ کے ٹور کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ 2 ہفتے تک فیملی رہ...
    مفت پلاٹ اسکیم کے حوالے سے عوام کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا، پہلے مرحلے میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ضرورت منداور ناداربے گھر افراد کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ کا اعلان کردیا۔پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 اسکیموں میں 658 تین مرلہ کے پلاٹ دئیے جائیں گے جبکہ فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیموں میں 288 تین مرلہ پلاٹ ملیں گے۔لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 518 تین مرلہ پلاٹ...
    اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کے 2صوبے عملی طور پر انتظامی لحاظ سے پاکستان سے کٹ چکے ہیں، جہاں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، لیکن اسلام آباد میں جاری سیاسی کھیل ختم ہونے کے بعد ہی ملکی مسائل پر توجہ دی جا سکے گی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہر آمر نے سب سے پہلے میڈیا کو دبانے کی کوشش کی جب کہ ہم ہمیشہ اس بات کے حامی رہے ہیں کہ حکومت صحافیوں کے لیے ضابطہ اخلاق نہ بنائے، بلکہ صحافی خود اپنے لیے اصول مرتب...
    لاہور: وائلڈ لائف حکام نے ایک بڑی کارروائی کے دوران لاہور ایئرپورٹ سے نایاب اور قیمتی فالکن (باز) برآمد کر لیے۔ یہ کارروائی کسٹمز حکام کی اطلاع پر کی گئی، جس میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے قبضے سے تین نایاب فالکنز ضبط کیے گئے۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق غیرملکی شہری عرب ریاست سے یہ قیمتی پرندے پاکستان لائے تھے، تاہم ان کے پاس فالکن لانے کے لیے درکار لائسنس اور پرمٹ موجود نہیں تھے، جس کی بنا پر پرندوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔ وائلڈ لائف حکام نے عدالت سے رجوع کیا جس کے بعد عدالتی حکم پر تینوں فالکنز کو لاہور چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی خصوصی دیکھ بھال کی...
    اسلام آباد: ایثار رسٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی، رفاہ یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر دوسراراؤنڈ ٹیبل اجلاس برائے قومی سلامتی منعقد کیا، جس کا عنوان تھا سیاسی کشیدگی اور اس کے قومی سلامتی پر اثرات۔یہ اجلاس ای ایس آر کے صدر، سید بلال کی صدارت میں ہوا اور اس میں معزز مقررین میجر جنرل (ر) ڈاکٹر سمرز سالک، پروفیسر ڈاکٹر تغرل یمین، ڈاکٹر سید اختر علی شاہ، ڈاکٹر رضیہ سلطانہ (سابق وائس چانسلر)، اور ڈاکٹر راشد آفتاب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ شدید سیاسی کشیدگی نہ صرف حکمرانی بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے، جیسا کہ دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا گیا ہے۔ پاکستان میں،...
    بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچانے والے شخص اور اس کی گرل فرینڈ نے خودکشی کی غرض سے زہر کھا لیا۔ یاد رہے کہ 25 سالہ رجت کمار نے سنہ2022  میں ہونے والے کار حادثے میں بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچائی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: انڈیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، کن اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟ بھارتی میڈیا کے مطابق 9 فروری کو اتر پردیش کے مظفر نگر ضلعے کے گاؤں بوچھا بستی میں رجت کمار اور اس کی 21 سالہ گرل فرینڈ منو کیشپ نے زہر کھالیا۔ منو کیشپ کی دوران علاج موت ہوگئی جب کہ رجت کمار کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جان دینے کے ارادے سے زہر پینے کی بظاہر...
    پال کپور بھارت، پاکستان سلامتی اور جوہری امور کے ماہر اور پاکستان کے سخت ناقد سمجھے جاتے ہیں، وہ ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں امریکی محکمہ خارجہ کی جنوبی ایشیا پالیسی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد پال کپور کو جنوبی اور وسطی ایشیاء کے لیے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ نامزد کر دیا ہے۔ اگر ان کی تقرری کی تصدیق ہو جاتی ہے، تو وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے دوسرے بھارتی نژاد امریکی سفارت کار ہوں گے۔ پال کپور بھارت، پاکستان سلامتی اور جوہری امور کے ماہر اور پاکستان کے سخت ناقد سمجھے جاتے ہیں، وہ ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں امریکی محکمہ خارجہ کی جنوبی...
    برلن: جرمنی کے شہر میونخ میں افغانی شہری نے تیز رفتار گاڑی سے ہڑتال پر بیٹھےدرجنوں مزدوروں کو کچل ڈالا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حادثہ پیش آنے کےبعد جرمنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی چلانے والے ڈرائیورکو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت افغان باشندے کے طور پر ہوئی ہے۔ جرمنی پولیس حکام نے کہاکہ ملزم پہلے ہی منشیات فروشی اور چوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے جبکہ ملزم نے جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے بھی درخواست دے رکھی ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے 28 افراد کو کچل دیا جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے باقی افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے، ابھی تک...
    کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے کے-الیکٹرک کی درخواست پر کراچی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کے ریلیف کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان کے-الیکٹرک نے بتایا کہ کے۔الیکٹرک کی نومبر2024 ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا نے فیصلہ سنا دیا ہے اور اس کا اطلاق فروری 2025 میں ہوگا- ترجمان نے بتایا کہ نیپرا نے نومبر2024 کی درخواست پر1.23 روپے فی یونٹ ریلیف کی عارضی ماہانہ ایف سی اے کی منظوری دے دی ہے اور کراچی کے صارفین کو فروری 2025 کے بلوں میں ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مجموعی طور پر 1773 ملین روپے کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف...
    راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 فروری 2025ء ) عمران خان نے آرمی چیف کے نام پیغام میں کہا ہے کہ سیاسی و معاشی استحکام اور ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان خلیج کم ہو، فوج اور عوام کے درمیان بڑھتی خلیج کو کم کرنے کی صرف ایک ہی صورت ہے کہ فوج اپنی آئینی حدود میں واپس جائے، سیاست سے خود کو علیحدہ کرے اور اپنی متعین کردہ ذمہ داریاں پوری کرے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کے نام تیسرا کھلا خط لکھا گیا ہے۔ اپنے خط میں عمران خان کا کہنا ہے کہ " میں اپنی ذات کے لیے...
    کراچی:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 1.23 روپے سستی کرنے کی اجازت دے دی۔ یہ ریلیف ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں دیا گیا ہے، جس کا اطلاق فروری 2025 کے بلوں میں ہوگا۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق نومبر 2024 کے ایف سی اے کی بنیاد پر کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 1.77 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں یہ کمی عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی اور جنریشن مکس میں تبدیلی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ایف سی...
    واشنگٹن(ممتازرپورٹ)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے بھارتی نژادپال کپورکو ڈونلڈ لوکی جگہ امریکہ کا نیاسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ءنامزدکردیا۔یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘‘کرسٹوفرکلیری نامی امریکی کی پوسٹ میں کیاگیا، پال کپورکاشمار امریکہ میں پاکستان مخالف لابی میں ہوتاہے،وہ  پاکستان کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں  پاکستان سے متعلق تین کتابوں کے مصنف بھی ہیں جن میں انہوں نے پاکستان کو خطرناک ریاست قراردیا۔واضح رہے کہ پال کپورکے پیشروڈونلڈلوسائفرسکینڈل کے حوالے سے پاکستان میں خاصے مقبول ہوئے بانی پی ٹی آئی نے لو پرالزام عائدکیاتھاکہ انہوں نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیرکو بلاکردھمکی دی تھی اور اس بنیادپرپی ٹی آئی کی طرف سے سیاسی بیانیہ بھی بنایاگیاتھا تاہم بانی پی ٹی آئی اپنے اس الزام کوثابت نہیں...
    پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی شادی کے بعد جہاں مداحوں نے انہیں مبارکباد دی، وہیں ان کے بالی وڈ فلم "صنم تیری قسم" کے ہیرو ہرشوردھن رانے نے بھی ایک خاص انداز میں انہیں نیک تمنائیں پیش کیں۔ ماورا حسین اور امیر گیلانی 5 فروری 2025 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اور اسی خوشی کے موقع پر 7 فروری کو ان کی 2016 کی فلم ’صنم تیری قسم‘ دوبارہ بھارتی سینماؤں میں ریلیز کی گئی۔ حیران کن طور پر فلم نے پہلی بار سے زیادہ بزنس کیا، جو ماورا کے لیے ایک بڑا سرپرائز ثابت ہوا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ہرشوردھن رانے سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ماورا حسین کی شادی پر کیا تحفہ دیا؟ تو انہوں نے...
    جرمنی کے شہر میونخ میں ایک تیز رفتار گاڑی نے درجنوں افراد کو کچل ڈالا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کچلے جانے والے تمام افراد مزدور تھے اور ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے۔ پولیس نے تعاقب کے بعد ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت افغان باشندے کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم نے جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے بھی درخواست دے رکھی ہے اور اس پر پہلے ہی چوری اور منشیات فروشی کے سنگین الزامات ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی نے 28 افراد کو کچل دیا جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ابھی واضح نہیں کہ ملزم نشے میں تھا...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کل میرے سامنے بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی ہے، شیر افضل مروت کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں اور انہیں جہاں بلایا گیا پہنچے ہیں۔ پشاور  ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہی قوم کو دوام بخشتی ہے، ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے، قبائلی عوام سے جو وعدہ...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 5ارب ڈالر کے تجارتی حجم کیلئے پُرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پاک ترکیہ بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں ترک صدر سے برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی ان کی قیادت میں ترکیہ نے ترقی کے نئے منازل طےکئے ترکیہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 5ارب ڈالر کے تجارتی حجم کیلئے پُرعزم ہیں۔ مزید نئے اور دلچسپ فیچرز ، واٹس ایپ کیلئے اچھی خبر شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی کو...
    سرکاری حج سکیم میں تیسری قسط جمع کروانے کا جمعے کو آخری دن ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حج 2025  کے ناظمین اور معاونین کے این ٹی ایس نتائج کا اعلان، فزیکل ٹیسٹ کب ہوگا؟ وازرات مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمین حج نامزد بینکوں میں تیسری قسط 14 فروری تک لازمی جمع کروادیں بصورت دیگر درخواست منسوخ کی جا سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عازمین حج متعلقہ بینک برانچ سے حج واجبات کی کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں۔ وزرات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمین حج قربانی، شارٹ سے لانگ دورانیہ، کمرے کی سہولت، روانگی کا مقام بینک میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔ مزید پڑھیے: عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت نے پیکج لاگت کم کردی...
    دو صوبوں میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی مگر ہم سیاسی دھندوں میں الجھے ہیں، فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے دو صوبے انتظامی لحاظ سے پاکستان سے کٹ چکے ہیں جہاں حکومتی رٹ نہیں، مگر اسلام آباد کے سیاسی دھندوں سے ہم فارغ ہوں گے تو ملک کیلئے سوچیں گے۔پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمروں نے ڈکٹیٹروں نے ہمیشہ سب سے سے پہلے میڈیا کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی، ہم نے ہمیشہ یہ کہا کہ حکومت صحافیوں کیلئے ضابطہ اخلاق نہ بنائے صحافی خود بنائیں، یقین ہے صحافی خود...
    وزیراعظم شہبازشریف نے پاک ترکیہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ترکیہ 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کے لیے پرعزم ہیں. ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کے لیے سہولیات دی جائیں گی. دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مکمل حمایت کردی اور کہا کہ اسلام آباد، تہران اوراستنبول کے درمیان تجارت کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔اسلام آباد میں پاکستان ترکیہ بزنس فورم کا انعقاد ہوا. جس میں وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کو خوش آمدید کہتا ہوں،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2025ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی قانون کی بالادستی کیلئے۔ بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے ساتھ ہے،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں راؤف عطاء نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطائاللہ لانگو، انجینئر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے جے یوآئی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان نے آج مختلف شعبوں میں معاہدے کیے، دونوں ملکوں کے درمیان 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کیلئے پرعزم ہیں۔اسلام آباد میں ہونے والی پاکستان ترکیہ بزنس فورم کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ کے صدر کے دورہ پاکستان میں برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی، رجب طیب اردوان مسلم امہ کی آواز ہیں، ان کی قیادت میں ترکیہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات ہیں، ترک صدر کے دورہ پاکستان میں برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات...
    بیجنگ : امریکہ میں چین کے سفیر شے فنگ کو امریکہ میں چائنا جنرل چیمبر آف کامرس کی 20 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا اور انہوں نے کلیدی تقریر کی تھی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 300 سے زائد چینی اور امریکی تاجروں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے سامنے شے فنگ نے کہا کہ گزشتہ سال ایک پیچیدہ اور شدید صورتحال کے باوجود چین اور امریکہ کے تعلقات میں مجموعی طور پر استحکام رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بھی بڑھ گیا ہے۔ امریکی تجارتی خسارے کی ریکارڈ بلند سطح کے برعکس، چین کا غیر ملکی تجارتی پیمانہ ایک نئی بلند...
      راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور دیگر حکومتی شخصیات کل ’’گرین پاکستان انیشیٹو‘‘ (جی پی آئی) کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کا مقصد زرعی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینا ہے، جس میں ’’سمارٹ ایگری فارم‘‘، ’’گرین ایگری مال‘‘ اور ’’تحقیقی سہولت مراکز‘‘ کا افتتاح شامل ہے۔ دورے کے دوران شرکاء کو جی پی آئی کی زرعی ترقی کے حوالے سے اہم کامیابیاں اور جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، پیرووال اور مظفرگڑھ میں بنائے گئے ماڈل فارمز کا بھی دورہ کیا جائے گا، جہاں کسانوں کو جدید زرعی تکنیکیں سکھائی جائیں گی۔ یہ دورہ جی پی آئی کے زرعی منصوبوں کو مزید تقویت دے گا اور ملکی معیشت میں...
    لاہور:پنجاب میں گداگری کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کے لیے نئی ترامیم کی تجویز دی گئی ہے۔ انسداد گداگری قانون کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جائے گا۔ اگر کوئی شخص بھیک منگوانے والے سرغنہ کی مدد کرے گا، تو اسے تین سال قید، تین لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ مسودے میں یہ بھی تجویز کی گئی ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کی سزا دی جائے۔ اگر کوئی شخص دوبارہ یہ جرم کرے گا، تو اسے دوگنا سخت سزا دی جائے گی۔ پنجاب کابینہ پہلے ہی ان ترامیم کو منظور کر چکی ہے۔
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک اںصاف کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نا اہلی کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی۔ رپورٹ کے مطابق این اے 175 مظفرگڑھ سے پی ٹی آئی کے ایم این اے جمشید دستی کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کردی، جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن 19 فروری کو سماعت کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے جمشید دستی اور درخواست گذاروں کو نوٹسز جاری کردیے۔ رپورٹ کے مطابق جمشید دستی پر مالی سال 2023-24 کے گوشواروں تضاد کا الزام ہے، جمشید دستی کے خلاف امیر اکبر اور زولفقار احمد نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےسیکٹر ایف8-ایف 9انٹرچینج ترک صدر اردوان کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انٹرچینج جناح ایوینیو، آغا شاہی ایوینیو کے سنگم پر حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا گیا،ترک صدر، وزیراعظم نے تقریب میں اردوان انٹرچینج کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ یاد رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان 2روزہ سرکاری دورے پر پاکستان ہیں،آج پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط  کئے گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز کی ٹرانسفرز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا  مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم...
      واشنگٹن: بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی واشنگٹن پہنچ گئے ہیں اور آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں امریکی ذرائع کے مطابق، تجارتی تعلقات میں بہتری لانے، ٹیرف میں کمی اور امریکا سے بھارتی شہریوں کی حالیہ ملک بدری جیسے اہم موضوعات پر بات چیت متوقع ہے۔ یہ دورہ صدر ٹرمپ کے منصب سنبھالنے کے بعد نریندر مودی کو دی جانے والی دعوت کا حصہ ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔
    بھارتی ٹیم کے اسٹار وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی کار حاڈثے میں زندگی بچانے والے 25 سالہ رجت کمار نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ زہر کھالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر کی جان بچانے والے نوجوان رجت کمار اور اس کی 21 سالہ گرل فرینڈ منو کیشپ نے مبینہ طور پر گھر والوں کی جانب سے رشتے کے انکار کے باعث زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ واقعہ 9 فروری کو اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے گاؤں بوچھا بستی میں پیش آیا۔ مزید پڑھیں: ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ بھارتی رضوان، سلمان کو دیکھ کر حیران دونوں نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی تاہم انہیں کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں دوران علاج...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز کی ٹرانسفرز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی،درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفرز کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے ,درخواست میں عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کی بھی استدعا کی گئی ہے ,درخواست میں ججز کی ٹرانسفرز کے عمل کو شفاف فری اورفئیر بنانے کی استدعا کی گئی۔ مزید :
    فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے۔پاک ترکیہ اسٹریٹجک تعلقات مزید مستحکم کرنے کے اعلامیے پر جبکہ سماجی و ثقافتی بنیادوں پر ملٹری اور سول پرسنیلز کے تبادلے کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔ اُمید ہے رجب طیب اردوان کا دورۂ پاکستان بہت مفید ثابت ہو گا: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے رجب طیب اردوان کا دورۂ پاکستان بہت مفید ثابت ہو گا۔ دونوں ممالک کے درمیان ایئر فورس الیکٹرانک وار فیئر اور انرجی ٹرانزیشن کے شعبے میں تعاون...
    مشال یوسفزئی —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے مشال یوسفزئی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات سے متعلق مشال یوسفزئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس صلاح الدین نے سماعت کی۔ کراچی میں ڈمپرز سے ہلاکتیں: درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلبسندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس آغا فیصل نے ڈمپرز، ٹینکرز اور دیگر حادثات کے سبب شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ روز یہ باتیں سن رہے ہیں کہ ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہو سکتا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف ایک مقدمہ درج...
    پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتیں ( ایم او یز) پر دستخط کردیے گئے جن کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، دفاع سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی، تقریب میں تجارتی حجم بڑھا کر 5 ارب ڈالر کی سطح پر لانے پر اتفاق ہوا ہے۔  وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، دونوں ممالک کے تجارت، دفاع اور دیگر شعبہ جات کے وفاقی وزرا و اعلیٰ حکام نے شرکت کی، تقریب میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلامیہ پر دستخط کیے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید...