Nai Baat:
2025-02-13@14:58:19 GMT

پنجاب میں گداگری کے خلاف سخت سزاؤں کی تجویز

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

پنجاب میں گداگری کے خلاف سخت سزاؤں کی تجویز

لاہور:پنجاب میں گداگری کے بڑھتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کے لیے نئی ترامیم کی تجویز دی گئی ہے۔ انسداد گداگری قانون کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جائے گا۔

اگر کوئی شخص بھیک منگوانے والے سرغنہ کی مدد کرے گا، تو اسے تین سال قید، تین لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ مسودے میں یہ بھی تجویز کی گئی ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کی سزا دی جائے۔ اگر کوئی شخص دوبارہ یہ جرم کرے گا، تو اسے دوگنا سخت سزا دی جائے گی۔ پنجاب کابینہ پہلے ہی ان ترامیم کو منظور کر چکی ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ

عرفان ملک:  پنجاب حکومت نے آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ 

سی سی ڈی کا ہیڈکوارٹر لاہور کے قربان لائن میں بنایا جائے گا، اور اس میں صوبے بھر سے 4 ہزار کرائم فائٹرز افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ سی سی ڈی کو ہیڈ کریں گے۔ اس کے علاوہ، کرائم فائٹر ایس ایچ اوز اور دیگر افسران بھی اس میں کام کریں گے۔

بھکاری بچوں سے متعلق توہین عدالت کیس، چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو نوٹس

سی سی ڈی کو کیسز کو عدالتوں میں چالان جمع کروانے کا اختیار بھی حاصل ہو گا، اور اسے صوبے بھر میں کارروائیاں کرنے کا مکمل اختیار دیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قانونی طریقہ کار پر ورکنگ مکمل کر لی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیے جانے کی تجویز
  • بھکاری مافیا   کے خلاف شکنجہ سخت، نیا قانون منظور 
  • شدت پسندانہ سوچ پنپنے نہیں دیں گے، مریم نواز
  • سینئر ججز کے خلاف ریفرنس کی بات میں کوئی دھمکی نہیں: رانا ثناء
  • حصول قُربِ الہیٰ کی عظیم شب
  • آئی ایم ایف کی تجویز پر پاکستان سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم
  • طلبہ وعدہ کریں ملک کیخلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے:مریم نواز
  • پنجاب حکومت کا آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ
  • معلومات کے تبادلہ کیے بغیر کوئی فیصلہ نہ کیا جائے، جاوید بلوانی