چیمپئنز ٹرافی ٹور پر کھلاڑیوں کی فیملیز کے حوالے سے بھارتی بورڈ کی نئی پالیسی پر عمل شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز

ممبئی(سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ٹور پر کھلاڑیوں کی فیملیز کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئی پالیسی پر عمل درآمد شروع کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم بغیر فیملیز کے جائے گی اور کوئی کھلاڑی اپنے ساتھ فیملی نہیں لیجائے گا۔بھارتی میڈیا کیمطابق بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے 15 فروری کو دبئی جائے گی۔

بھارتی بورڈ کی کھلاڑیوں کی فیملی پالیسی کے مطابق 45 دن سے زیادہ کے ٹور کے دوران کھلاڑیوں کے ساتھ 2 ہفتے تک فیملی رہ سکتی ہے۔بی سی سی آئی کے ایک عہدے دار نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑی اپنے ساتھ اہلیہ یا کسی ساتھی کو نہیں لے جاسکیں گے۔

بی سی سی آئی عہدیدار کے مطابق ایک سینئر کھلاڑی نے پالیسی کا پوچھا تو انہیں جواب ملا کہ پالیسی کے مطابق ہی چلیں گے، ایک مہینے سے کم ٹور کے دوران فیملیز کی ساتھ ٹور کرنے کی اجازت نہیں ہے۔عہدیدار کے مطابق غیر معمولی کیس کی صورت میں کھلاڑی کو فیملی کے تمام اخراجات خود اٹھانے ہوں گے۔ بی سی سی آئی نے نئی فیملی پالیسی آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے بعد بنائی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کھلاڑیوں کی فیملیز کے

پڑھیں:

پی سی بی کا چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کراچی میں بھی کرانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں بھی چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 19 فروری کو کراچی میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے چیمپینز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے موقع پر فینز کیلئے سرپرائز تیار کرلیا ہے۔

زرائع کے مطابق تقریب میں ملکی اور غیر ملکی فنکار شرکت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپینز ٹرافی کی ایک تقریب 16 فروری کو لاہور میں بھی کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • میٹرک کے امتحانات کب سے شروع ہوں گےِ؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا
  • چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈز کا اعلان
  • چیمپئینز ٹرافی شروع بھی نہیں ہوئی کہ بھارتیوں نے ٹیم کو ٹائٹل جتوادیا
  • پی سی بی کا چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کراچی میں بھی کرانے کا فیصلہ
  • افغانستان کے اسپنر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر
  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، جسپرت بمراہ ایونٹ سے باہر
  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیوجہ سے انجرڈ بمراہ پر کرکٹ بورڈ کا دباؤ بڑھنے لگا
  • بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع