اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2025ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی قانون کی بالادستی کیلئے۔ بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے ساتھ ہے،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں راؤف عطاء نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطائاللہ لانگو، انجینئر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے جے یوآئی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

ہم وکلاء کے شانہ بشانہ ہر وقت کھڑے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سے ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب آئی ایم ایف کا مشن بھی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے کل ملاقات کریگا۔

بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد اب سپریم کورٹ بار ایسوسی سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔آئی ایم ایف مشن نے اس سلسلے میں بذریعہ ای میل سپریم کورٹ سے رابطہ کیا او یہ ملاقات کل دوپہر 3 بجے ہوگی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل آئی ایم ایف کے 6رکنی وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی تھی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے وفد کو ملاقات کے دوران بتا دیا تھا کہ عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا تھا اور یہ ہمارا کام نہیں ہے کہ آپ کو ساری تفصیلات بتائی جائیں۔آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کرنے پر اپنے ردعمل میں گزشتہ روزجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات منفرد واقعہ تھا۔

اس ملاقات سے ظاہر ہوتا تھا کہ معیشت کا عدل و انصاف سے براہ راست تعلق تھا، یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف کو ہمارے نظام انصاف پر تحفظات تھے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں منفرد واقعہ تھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) ہماری عدلیہ سے ملنا چاہتا تھا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن مولانا فضل الرحمان آئی ایم ایف سے ملاقات چیف جسٹس تھا کہ

پڑھیں:

سیاستدانوں کو ملکی نظام سے بے دخل کیا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو ملکی نظام سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کے ذریعے شب خون مارا گیا لیکن ہم نے مقابلہ کیا، عدلیہ کو اپنی لونڈی بنانے کی کوشش کی گئی، ہم نے آئینی ترمیم کے ابتدائی مسودے کو مسترد کیا، سیاسی لوگ ہیں بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ  26 ویں ترمیم کی 56 شقیں تھیں، ہم نے حکومت کو 36 شقوں سے دستبردار کیا اور ہم حکومت کو 22 شقوں پر لے کر آئے۔

پتھری کا آپریشن کرانے گئے  شخص  کے دونوں  ہاتھ اور دونوں پیر کاٹنے پڑ گئے، وجہ کیا بنی؟

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اور ججز کی تقرری کیلئے 18 ویں ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ کو اختیار دیا گیا تھا، 19 ویں ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ کے اس حق کو ختم کیا گیا، آج پھر ہم نے پارلیمنٹ کے اُس حق کو واپس شامل کیا، جب ملٹری کورٹ کو آئین کے ذریعے ہم سے نہیں منوایا گیا تو ایکٹ کے ذریعے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کھیل کھیلے گئے، اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کو دوبارہ لڑانے کی کوشش کی گئی ، مسائل اب بھی بہت زیادہ ہیں، 2 صوبوں کی صورتحال خراب ہے، دونوں صوبے انتظامی لحاظ سے ملک سے کٹ چکے ہیں، دوںوں صوبوں میں کوئی حکومتی رٹ برقرار نہیں، ان صوبوں میں مسلح گروپوں کا قبضہ ہے اور گلیوں ، بازاروں اور علاقوں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ نظریات کی جنگ لڑتے ہیں اور کچھ لوگ اپنی اتھارٹی کی جنگ لڑتے ہیں، سیاستدانوں کو ملکی نظام سے بے دخل اور پارلیمنٹ کو کمزور کیا جا رہا ہے۔

سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے کا قانون منظور

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی اور جے یو آئی کو لڑوانے کی کوشش کی گئی، مولانا فضل الرحمان
  • سیاستدانوں کو نظام سے بے دخل ، پارلیمنٹ کو کمزور کیا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • سیاستدانوں کو ملکی نظام سے بے دخل کیا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • عمران خان نے شیرافضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکالنے کی بات نہیں کی، رکن قومی اسبملی کا انکشاف
  • قانون کی بالادستی کے لیے بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے ساتھ ہیں، مولانا فضل الرحمان
  • آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات منفرد واقعہ ہے، فضل الرحمان
  • آئی ایم ایف وفد کی پاکستانی اداروں سے ملاقات ملکی تاریخ میں منفرد واقعہ ہے،مولانا فضل الرحمان
  • شاہد خاقان عباسی‘مفتاح اسماعیل‘ محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان ساتھ کھڑے ہیں‘ جلد گرینڈ الائنس بننے جارہا ہے.شاہ محمود قریشی
  • بانی نے ہدایت کی ہے ججز کی اپوائنٹمنٹ پر وکلا تحریک کا ساتھ دیں، فیصل چوہدری