لیاقت آباد ٹاؤن کی ترقی وخوبصورتی کیلیے کوشاں ہیں‘فراز حسیب
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی زیرصدارت ٹاؤن کونسل کااجلاس ہورہا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی ٹاون میونسپل کارپوریشن کے اجلاس کی صدارت۔ اس موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری، ٹاؤن میونسپل کمشنر، دریا خان پتافی، کوآردینیٹر صغیر احمد انصاری، لیاقت آباد ٹاؤن کے یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، ڈائریکٹرکونسل محمد وسیم، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی،ڈائریکٹر الیکٹریکل محمد اصغر، ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی و دیگر افسران بھی موجو د تھے۔ اجلاس کا آغازتلاو ت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد چیئرمین فراز حسیب، لیاقت آباد ٹاون کے چچا مرحوم طاہراحمد، محکمہ تعلیمات کے افسر مرحوم اویس اختر شمیم، نجمہ ماجد صاحبہ کے شوہر مرحوم ماجد صاحب ورفیعہ آفتا ب کی بہن کے شوہر آفتاب صاحب کے انتقال پر تمام مرحومین کے ورثاء سے ایوان کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور تمام مرحومین کے لئے مغفرت اور مرحومین کے جنت میں درجات بلند ہونے کی دعا کی۔ بعد ازاں چیئرمین فراز حسیب، لیاقت آباد ٹاون نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی انتظامیہ لیاقت آباد ٹاون کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہے، ہم اپنے محدود وسائل کو استعمال کرتے ہوئے عوام کو ممکنہ سہولتیں فراہم کررہے ہیں اسی لیے آج کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے تاکہ عوا م کو بہتر سے بہتر خدمات مہیا کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد ٹاون میں تعمیر و ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کی یونین کمیٹی نمبر:7 لیاقت آباد نمبر 2 میں واقع پارک کو ” تعلیمی باغ” کے نام سے منسوب کر نے کی منظوری دی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سینیٹ کا اجلاس: احتجاج پرڈپٹی چیئرمین نے پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز کی رکنیت معطل کردی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 فروری ۔2025 )سینیٹ میں اپوزیشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بل پر ووٹنگ کا نتیجہ نہ بتانے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف کا شدید احتجاج کیا ڈپٹی چیئرمین نے پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز کی رکنیت معطل کردی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے سزا یافتہ افسران کی فہرست سینیٹ میں پیش کی.(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ایوان بالا میں ڈپٹی چیئرمین استعفیٰ دو، چیئرمین سینٹ کو بازیاب کرو اور شرم کرو حیا کرو کے نعرے گونجتے رہے اپوزیشن سینیٹرز چیئرمین سینیٹ ڈائس کے قریب پہنچ گئے، اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رولز کے مطابق آپ نے ووٹنگ کا نتیجہ بتانا ہے، آپ نے اپوزیشن سینیٹرز کو بھونکنے سے تشبیہ دی. اپوزیشن کے شدید احتجاج پر ڈپٹی چیئرمین نے واضح کردیا کہ کسی کی من مانی سے نہیں یہ ہاﺅس قانون کے مطابق چلایا جائے گا وہ کل کے واقعے پر وضاحت دے چکے. وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ خاموش ہو جائیں، تھک جائیں گے بعدازاں ڈپٹی چیئرمین نے پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز عون عباس، ہمایوں مہمند اور فلک ناز چترالی کی رکنیت معطل کردی. دریں اثنا، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے سزا یافتہ افسران کی تعداد سینیٹ میں پیش کردی گئی وزارت داخلہ کے مطابق 3 برسوں کے دوران 51 ایف آئی اے افسران انسانی اسمگلرز کے ساتھ ملی بھگت میں ملوث پائے گئے،وزارت داخلہ کے مطابق انسانی اسمگلروں سے ملی بھگت پر 2022 کے دوران 6 افسران نوکریوں سے برطرف کیے گئے 2023 کے دوران 4 افسران اور 2024 میں 41 افسران کو نوکریوں سے برطرف کیا گیابعدازاں سینیٹ کا اجلاس جمعے کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا.