جرمنی: تیز رفتاکارسوار نے ہڑتال پر بیٹھے 28 مزدوروں کو کچل دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
برلن: جرمنی کے شہر میونخ میں افغانی شہری نے تیز رفتار گاڑی سے ہڑتال پر بیٹھےدرجنوں مزدوروں کو
کچل ڈالا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حادثہ پیش آنے کےبعد جرمنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی چلانے والے ڈرائیورکو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت افغان باشندے کے طور پر ہوئی ہے۔
جرمنی پولیس حکام نے کہاکہ ملزم پہلے ہی منشیات فروشی اور چوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے جبکہ
ملزم نے جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے بھی درخواست دے رکھی ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے 28 افراد کو کچل دیا جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے باقی افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے، ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ ملزم نشے میں تھا یا نہیں؟ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
حادثہ پیش آتے ہی ریسکیو کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہنگامی امدادی کام شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کو بھی اسپتال منتقل کیاتاکہ پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید، 16 زخمی
بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا، آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مستونگ میں ایک مرتبہ پھر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ شمس آباد کے قریب پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 16 زخمی ہو گئے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان کے مطابق دھماکا مستونگ کے علاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا، آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکا کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔