کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں کروڑوں لوگ آباد ہیں اور بدقسمتی سے ہمارے پاس کوئی ماسٹر پلان نہیں ہے۔ پاکستان بننے سے قبل اور بعد میں اب تک کراچی کے 5 ماسٹر پلان بنائے گئے لیکن کوئی نہ کوئی وجہ کے باعث ان پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ کراچی شہر کے لئے ایک جامع ماسٹر پلان ضروری ہے، جس کے لئے گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 ء کا آغاز کیا گیا ہے جو اگست 2026ء تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بلدیات سندھ اور کے ڈی اے سمیت مختلف انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کے ساتھ تیار کیے جانے والے ’’گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء ‘‘ کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہرمیمن، پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد ارشد خان، چیف انجینئر کے ڈی اے صمد جمالانی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر محیب اللہ جعفری، پروجیکٹ منیجر ڈیوڈ گونری، ٹیم لیڈر دارالجدسہ انٹرنیشنل کنسلٹنٹ رامی بیٹرون، انجینئر سی ای او ایشین کنسلٹنٹ فرم انجینئر ارسلان حنیف و دیگر بھی موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ یہ میرے لئے بے حد اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ میں آپ سب کو آج کی اس یادگار تقریب میں خوش آمدید کہوں کیونکہ آپ تمام کراچی کے مستقبل کیلئے پرعزم ہیں، جو نہ صرف پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے بلکہ استقامت، تنوع اور ترقی کی علامت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کراچی کیلئے چھ ماسٹر پلان بنائے جا چکے ہیں، 1923، 1948، 1952، 1974، 1991ء اور2007 ء میں آخری منصوبہ، جسے کراچی اسٹریٹیجک ڈیولپمنٹ پلان 2020ء کا نام دیا گیا تھا، مختلف وجوہات کی بنا پر مکمل طور پر نافذ نہیں ہو سکا، واٹر کمیشن نے 2018ء میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے جب میں اس وقت بھی وزیر بلدیات تھا کہا کہ 2020 ء میں ختم ہونے والے ماسٹر پلان کو نوٹی فائی کریں، اس وقت بھی میں نے انہیں بتایا کہ نئے ماسٹر پلان بنائیں لیکن مجھ سے اپنی بات منوائی گئی اور اس کو نوٹیفائیڈ کروایا گیا جو دو سال بھی پورے نہ کرسکا۔ سعید غنی نے کہا کہ اس مرتبہ ہم نے کوشش کی ہے کہ ماسٹر پلان کو اوپن رکھیں اور اسے 2047 ء کا نام پاکستان کے 100 سال مکمل ہونے کی نسبت سے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر اکتوبر 2024 ء سے کام شروع کیا گیا ہے اور آج اس کی افتتاحی تقریب منعقد کی جارہی ہے اور یہ دو سال یعنی اگست 2026 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ماسٹر پلان کے حوالے سے ماضی کا تجربہ رہا ہے کہ اس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اعتراضات اور اصلاحات آتی رہتی ہیں اس لئے اس ماسٹر پلان جسے گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 ء کا نام دیا گیا ہے، اس کو تمام فورم پر اوپن رکھا گیا ہے تاکہ تمام کی تجاویز اور اصلاحات کو شامل کیا جاسکے، ساتھ ہی اس شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز سیاسی جماعتوں کو بھی آن بورڈ لیا جارہا ہے جو اپنے ایکسپرٹ کے ذریعے اس میں اپنی رائے شامل کروائیں۔ ساتھ ہی اس میں سول سوسائٹی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو بھی آن بورڈ لیا جارہا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ اس ماسٹر پلان میں مکمل ہاؤسنگ، ٹرانسپورٹ، موسمیاتی تبدیلیوں، انفرااسٹرکچر، پانی، سیوریج اور بڑھتی ہوئی آبادی کو بھی مدنظر رکھا جائے گا، جو آئندہ 20 سال تک ہمارے لئے آسانیاں پیدا کرسکے۔ سعید غنی نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ یہ ماسٹر پلان کسی زبان، علاقہ، اکیڈمی یا سیاسی جماعت یا وزیر کا نہیں بلکہ کراچی کے شہریوں کا ماسٹر پلان ہو۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سعید غنی نے کہا کہ نے کہا کہ اس ماسٹر پلان انہوں نے گیا ہے

پڑھیں:

سعودیہ کے سابق انٹیلیجنس چیف کی غزہ کیلئے "مارشل پلان" کی تجویز

عرب خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی عرب کے سابق انٹیلیجنس چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک عرب امن پلان ہے، جو ایک مکمل جامعہ اور متبادل ہے، اسکے ذریعے علاقے میں جنگ کا خاتمہ ہوگا اور امن قائم ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے غزہ کے لیے صدر ٹرمپ کا اعلان مسترد کرتے ہوئے نیا پلان تجویز دے دیا۔ عرب خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزاد ترکی الفیصل نے غزہ کے لوگوں کو بے دخل کرنے کے ٹرمپ کے پلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا منصوبہ کہیں بھی قابل فروخت نہیں ہے۔ سابق انٹیلی جنس چیف نے غزہ کے لیے امریکی سربراہی میں مارشل پلان کی تجویز بھی دی۔ شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے ٹرمپ کی تجویز ناقابل عمل ہے بلکہ واشنگٹن کو غزہ کی بحالی کے لیے مدد کرنی چاہیئے، تاکہ وہاں کے لوگ اپنی سرزمین پر رہیں۔ انہوں ںے مزید کہا کہ ہمارے پاس ایک عرب امن پلان ہے، جو ایک مکمل جامعہ اور متبادل ہے، اس کے ذریعے علاقے میں جنگ کا خاتمہ ہوگا اور امن قائم ہوسکتا ہے۔

سابق انٹیلی جنس چیف کا کہنا تھا کہ امریکا دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کے لیے منظور کیے جانے والے مارشل پلان کو غزہ کے لیے بھی نافذ کرسکتا ہے، جس میں امریکا پورے خطے کی تعمیر نو کرے اور غزہ کی پٹی کو اکیلا چھوڑ دے، تاکہ وہاں کے لوگ امن و سکون کے ساتھ رہ سکیں، کیونکہ مارشل پلان کے تحت یورپینز نے تعمیر نو کے بعد وہاں سے منتقلی نہیں کی تھی۔ واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکا کی جانب سے یورپ کے لیے ایک مارشل پلان منظور کیا گیا تھا، جس کے تحت مغربی یورپ کو اقتصادی امداد دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی‘ شائقین کرکٹ کی پارکنگ کیلیے خصوصی ٹریفک پلان مرتب
  • نیتن یاہو کا غزہ پرامریکی منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان
  • پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے پر چیف سیکریٹری اور سیکریٹری بلدیات الیکشن کمیشن میں طلب
  • رجب طیب اردوان انٹرچینج 94 روز میں مکمل کیا،محسن نقوی
  • نیتن یاہو کا غزہ پر امریکی منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان
  • کراچی؛ شارع نورجہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ڈاکوؤں کا 300 وارداتوں کا اعتراف
  • قومی شاہراہوں پر حادثات (ن) لیگ کی نااہلی ہے، شرجیل میمن
  • امریکی وزیر خارجہ اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب پہنچ گئے
  • امریکہ اور اسرائیل کو نہیں مانتے ، ہر صورت ایٹمی پروگرام مکمل کرینگے ، ایران کا اعلان
  • سعودیہ کے سابق انٹیلیجنس چیف کی غزہ کیلئے "مارشل پلان" کی تجویز