Daily Ausaf:
2025-02-13@19:57:35 GMT

مفت پلاٹ سکیم ،عوام کے لئے بڑا اعلان کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

مفت پلاٹ اسکیم کے حوالے سے عوام کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا، پہلے مرحلے میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ضرورت منداور ناداربے گھر افراد کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ کا اعلان کردیا۔پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔

راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 اسکیموں میں 658 تین مرلہ کے پلاٹ دئیے جائیں گے جبکہ فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیموں میں 288 تین مرلہ پلاٹ ملیں گے۔لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 518 تین مرلہ پلاٹ ، بھکر ریجن کی 7 اسکیموں میں 131 تین مرلہ پلاٹ اور ملتان ریجن کے 5 اضلاع کی 9 اسکیموں میں 270 تین مرلہ پلاٹ دئیے جائیں گے۔بہاولپور ریجن کی 3 اسکیموں میں 27 اور حضرو، اٹک ، جہلم، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تین مرلہ اسکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے۔

فری پلاٹ اسکیم میں چنیوٹ ماموں کانجن، سلانوالی، جھنگ، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب، لیہ ، وہاڑی، لودھراں، ساہیوال، چیچہ وطنی، فورٹ منرو، راجن پو، بہاولپور اور بہاولنگر بھی شامل ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے بے گھر نادار افراد کو مفت پلاٹ دینے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میراخواب ہے، نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے، مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسکیموں میں مفت پلاٹ

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم سندھ کونسل کا اجلاس، دیائے سندھ کے پانی پر قبضے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے سندھ بھر میں تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی کیلئے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ایک مکمل اور مستحکم یونٹ جماعت کی اساس ہے، کارکنان اور عہدیداران انفرادی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور دستوری تقاضوں کے مطابق فعالیت انجام دیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی کونسل کا دو روزہ اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ حیدرآباد میں منعقدہوا جس کی صدارت صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کی۔ اجلاس میں مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی اور مرکزی سیکریٹری اجرائی امور آصف رضا ایڈوکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تمام اراکین صوبائی کابینہ سمیت تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹری صاحبان شریک ہوئے۔ اس دوران صوبہ اور اضلاع نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں جبکہ علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی، علامہ رضا محمد سعیدی، الفت عالم کربلائی، علامہ دوست علی سعیدی و دیگر قائدین نے خطاب بھی کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے سندھ بھر میں تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی کیلئے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مکمل اور مستحکم یونٹ جماعت کی اساس ہے، کارکنان اور عہدیداران انفرادی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور دستوری تقاضوں کے مطابق فعالیت انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ میں امن و امان کی صورت حال سنگین ہوچکی ہے، ڈاکو راج نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، حکومت مٹھی بھر ڈاکوؤں کے آگے بے بس نظر آتی ہے، ایک منظم سازش کے تحت دریائے سندھ کے پانی پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے، ایم ڈبلیو ایم کے تمام اضلاع اس مذموم سازش کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں اور پریس کانفرنسز اور احتجاجی اجتماعات کا انعقاد یقینی بنائیں۔ علامہ باقر عباس زیدی نے مظلومین پاراچنار کی حمایت کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں احتجاجی دھرنوں کے انعقاد خصوصاً کراچی میں عظیم استقامت، شہادتوں، اسیری اور مجروحی کا سامنے کرنے والے تنظیمی کارکنان عہدیداران اور مومنین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ان کے حق میں قرارداد بھی کی گئی جسے تمام شرکائے نے منظور کیا۔ اجلاس کے اختتام پر مرحوم رہنماؤں ارشداللہ مکتبی، محمد یعقوب حسینی سمیت کراچی میں مظلومین پاراچنار کی حمایت میں جام شہادت نوش کرنے والے شہید علی رضا رضوی اور شہید شبیہ حیدر زیدی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ضرورت مندوں کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کا اعلان
  • عوام کے لئے بڑا اعلان کر دیا گیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب کابے گھر افراد کیلئےمفت پلاٹ دینے کا اعلان
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کا آغاز کر دیا
  • مریم نواز کا تین مرلہ کے پلاٹ مفت دینے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز
  • رمضان سے تین دن قبل ہر ضلع میں چینی کے سٹالز لگائے جائیں گے
  • ایم ڈبلیو ایم سندھ کونسل کا اجلاس، دیائے سندھ کے پانی پر قبضے کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان