ٹرمپ کا تجارتی پارٹنرز پر ‘جوابی ٹیرف’ عائد کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جمعرات کو امریکہ کے تجارتی پارٹنرز پر ‘جوابی ٹیرف’ عائد کریں گے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر اپنی پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "تین ہفتے بہت کمال رہے اور شاید اب تک کے بہترین۔” لیکن آج کا دن بڑا ہے۔ جوابی ٹیرف!!! میک امریکہ گریٹ اگین۔”
صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد امریکہ اپنی مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس وصول کرنے والے ممالک پر ان کے برابر کی شرح کے ٹیکس عائد کرے گا۔
تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے بھارت اور تھائی لینڈ جیسی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے ٹیرف میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی امریکہ میں ہیں اور وہ جمعرات کو صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا سمیت وہ ممالک جن کے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے ہیں، اُن کو اس اقدام سے کم خطرہ ہے۔
اپنی انتخابی مہم کے دوران صدر ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ "آنکھ کے بدلے آنکھ، ٹیرف کے بدلے ٹیرف اور برابر کی رقم۔”
فنانشل ادارے ‘نومورا’ کی رپورٹ کے مطابق مثال کے طور پر اگر بھارت امریکی گاڑیوں کی درآمد پر 25 فی صد ٹیکس لگاتا ہے تو پھر امریکہ بھی بھارت سے گاڑیوں کی درآمد پر اتنا ہی ٹیرف عائد کرے گا۔
بھارت امریکی مصنوعات پر 9.
تھائی لینڈ میں امریکی مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس کی شرح 6.2 فی صد جب کہ چین میں 7.1 فی صد ہے۔
خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے چند روز قبل ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت امریکہ کے پڑوسی ممالک کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فی صد اور چین سے درآمدات پر 10 فی صد ٹیرف عائد کیا گیا تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ درآمدات پر ٹیرف عائد کرنا امریکیوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ یہ اقدام ان تینوں ممالک پر غیر قانونی فینٹینل کی تیاری کی روک تھام اور کینیڈا اور میکسیکو پر غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے دباؤ بڑھانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
کینیڈا اور میکسیکو کی جانب سے سرحدوں پر حفاظتی اقدام بڑھانے کے بعد صدر ٹرمپ نے ان ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ 30 روز کے لیے معطل کردیا تھا تاہم چین پر صدر کے فیصلے کے مطابق نئے ٹیرفس عائد ہوچکے ہیں۔
اس رپورٹ کے لیے بعض معلومات اے ایف پی سے لی گئی ہیں۔
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کی درا مد پر امریکہ کے ٹیرف عائد تھا کہ کے لیے
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ پلئیر آف دی میچ بننے پر ‘ہیئر ڈرائر’ کا تحفہ
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں پلئیر آف دی میچ بننے والے کھلاڑی کو انوکھے انعام سے نواز دیا گیا۔
گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔
شاندار اننگز کھیلنے پر جیمز ونس کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا، بعدازاں کراچی کنگز کی فرنچائز نے انگلش کرکٹر ڈریسنگ روم حوصلہ افزائی اور انہیں ‘ہیئر ڈرائر’ کا تحفہ پیش کردیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس کو پلئیر آف دی میچ کیلئے ہیئر ڈرائر دینے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس نے مداحوں کو حیران کردیا جبکہ کئی صارفین نے منفی تبصرے بھی کیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ونس نے بالرز کو ‘ہیٹ’ دی، مالک صاحب نے انہیں ‘ڈرائر’ دے کر ٹھنڈا کیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کسی فرنچائز کی جانب سے یہ پہلا موقع ہے کہ کسی نے ایک پلئیر کو ایسے تحفے سے نوازا ہو۔
مزید پڑھیں: سابقہ اہلیہ سے طلاق کیوں ہوئی؟ عمران خان نے بالآخر راز کھول دیا