ڈالر کی قدر میں معمولی تیزی رہی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)جمعرات کو انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی تیزی رہی۔انٹربینک میں ڈالر5پیسے بڑھ کر279.30روپے رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 4پیسے بڑھ کر281.10روپے کا ہو گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم باسط حسین کو طارق روڈ پر واقع جیولری شاپ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا، جہاں وہ جیولری شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کر رہا تھا۔ چھاپے کے دوران ملزم سے 60 لاکھ روپے نقد اور 35 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک کے اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم باسط حسین کو طارق روڈ پر واقع جیولری شاپ پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا، جہاں وہ جیولری شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کر رہا تھا۔ چھاپے کے دوران ملزم سے 60 لاکھ روپے نقد اور 35 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔ ملزم سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم ریکارڈ بھی قبضے میں لیا گیا۔ ملزم برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔ چھاپہ ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مارا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔