ماورا حسین کو شادی پر ’صنم تیری قسم‘ کے ہیرو کا منفرد تحفہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی شادی کے بعد جہاں مداحوں نے انہیں مبارکباد دی، وہیں ان کے بالی وڈ فلم "صنم تیری قسم" کے ہیرو ہرشوردھن رانے نے بھی ایک خاص انداز میں انہیں نیک تمنائیں پیش کیں۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی 5 فروری 2025 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اور اسی خوشی کے موقع پر 7 فروری کو ان کی 2016 کی فلم ’صنم تیری قسم‘ دوبارہ بھارتی سینماؤں میں ریلیز کی گئی۔ حیران کن طور پر فلم نے پہلی بار سے زیادہ بزنس کیا، جو ماورا کے لیے ایک بڑا سرپرائز ثابت ہوا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ہرشوردھن رانے سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ماورا حسین کی شادی پر کیا تحفہ دیا؟ تو انہوں نے فلم کی دوبارہ کامیابی کو ہی سب سے بڑا تحفہ قرار دیا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ "میں فلم کے نمبرز کے ذریعے ماورا کو نیک تمنائیں دینا چاہوں گا، کیونکہ ہماری فلم کی ری ریلیز نے شاندار بزنس کیا۔"
ہرشوردھن رانے نے مزید انکشاف کیا کہ جب فلم 2016 میں ناکام ہوئی تو انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں، پروڈیوسر اور ہدایتکار سے رابطہ ختم کر دیا تھا۔ لیکن اب فلم کی دوبارہ ریلیز اور کامیابی نے انہیں خوش کر دیا ہے، اور وہ امید کرتے ہیں کہ یہ خوشی ماورا کے چہرے پر بھی نظر آئے گی۔
مداح اس خبر پر خوش ہیں اور ماورا حسین کی نئی زندگی کے ساتھ ساتھ ان کی پرانی فلم کی کامیابی پر بھی جشن منا رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ماورا حسین فلم کی
پڑھیں:
ایسی ڈیل کرنا جانتے ہیں جس سے روس دوبارہ جال میں نہ پھنسے، سرگئی لاوروف
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن سے تعلقات کی بحالی کے بعد ماسکو کو چاہیئے کہ وہ اقتصادی، تکنیکی، فوجی اور دیگر امور میں پھر سے انحصار نہ ہونے دے اور یہ وہ سبق ہے کہ جو روس سو فیصد نہیں بھولے گا۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو جانتا ہے کہ امریکی صدر سے ایسی ڈیل کس طرح نہ کی جائے، جس سے روس جال میں پھنس جائے۔ روسی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس کو نارمل ڈیل کی پیشکش کی گئی، جسے ہم اچھے انداز سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس مکمل طور پر سمجھتا ہے کہ فریقوں کے لیے فائدہ مند ڈیل کیسی ہوتی ہے، ایسی ڈیل کو روس نے کبھی مسترد نہیں کیا مگر ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ ڈیل کیسی نظر آتی ہے، جو روس کو ایک اور جال میں پھانس سکتی ہو۔
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن سے تعلقات کی بحالی کے بعد ماسکو کو چاہیئے کہ وہ اقتصادی، تکنیکی، فوجی اور دیگر امور میں پھر سے انحصار نہ ہونے دے اور یہ وہ سبق ہے کہ جو روس سو فیصد نہیں بھولے گا۔ ایک سوال پر سرگئی لاوروف نے کہا کہ یورپ چاہتا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی کی جگہ ایک نیا نیم ہٹلر تلاش کرے، جو نسبتاً کم انحصار کرے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے وزیراعظم اور فرانس کے صدر کی قیام امن کی اسکیموں کی بنیاد یہ ہے کہ زمین کا ایک ایسا ٹکڑا ہو، جس پر نازی افراد روس کے خلاف اگلی جنگ کی تیاری کریں۔