پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، اور 100 انڈیکس میں 859 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 423 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آج کاروباری ہفتے کے آخری دن سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا۔ اگرچہ گزشتہ روز کے پہلے سیشن میں بھی تیزی تھی، لیکن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔ گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں 19 ارب 16 کروڑ 27 لاکھ 38 ہزار 583 روپے مالیت کے 28 کروڑ 92 لاکھ 87 ہزار 556 شیئرز کا لین دین ہوا۔
اس کے علاوہ دوسری جانب، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی۔ 6 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ انعامی رقم کی تفصیلات نے ہوش اُڑا دیے
دنیا کے امیر کرکٹ بورڈ کی پیسوں سے بھرپور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انعامی رقم کا موازنہ کیا جانے لگا۔
رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فاتح ٹیم کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2.32 ملین ڈالر (یعنی 63 کروڑ 79 لاکھ سے زائد) انعامی رقم کا اعلان کررکھا ہے جبکہ پی ایس ایل کی چیمپئین ٹیم کو محض 5 لاکھ امریکی ڈالر (یعنی ساڑھے 14 کروڑ روپے) انعامی سے نوازا جائے گا۔
دونوں ممالک کی لیگز کی محض چیمپئین ٹیموں کے درمیان انعامی رقم کا فرق 49 کروڑ سے زائد کا ہے۔
اسی طرح رنر اَپ ٹیم کو آئی پی ایل میں 1.5 ملین ڈالر (یعنی 41 کروڑ 24 لاکھ سے زائد) دیے جائیں گے جبکہ پی ایس ایل کی رنر اَپ ٹیم محض 2 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 5 کروڑ 61 لاکھ روپے) کی حقدار ٹھہرے گی۔
آئی پی ایل میں شریک میں تیسری اور چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو بالترتیب 8 لاکھ 10 ہزار 800 ڈالر (یعنی 22 کروڑ 29 لاکھ سے زائد) اور 7 لاکھ 52 ہزار 894 ڈالر (یعنی 20 کروڑ 70 لاکھ سے زائد) کی رقم ادا کی جائے گی۔
دوسری جانب پی ایس ایل میں تیسری، چوتھی پوزیشن کیلئے کوئی انعامی رقم مختص نہیں کی گئی ہے۔
Post Views: 3