بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت کی جان بچانے والے شخص نے زہر کیوں کھا لیا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچانے والے شخص اور اس کی گرل فرینڈ نے خودکشی کی غرض سے زہر کھا لیا۔
یاد رہے کہ 25 سالہ رجت کمار نے سنہ2022 میں ہونے والے کار حادثے میں بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: انڈیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، کن اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟
بھارتی میڈیا کے مطابق 9 فروری کو اتر پردیش کے مظفر نگر ضلعے کے گاؤں بوچھا بستی میں رجت کمار اور اس کی 21 سالہ گرل فرینڈ منو کیشپ نے زہر کھالیا۔ منو کیشپ کی دوران علاج موت ہوگئی جب کہ رجت کمار کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
جان دینے کے ارادے سے زہر پینے کی بظاہر وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ دونوں کے گھر والے ذات کے فرق کے باعث ان کے رشتے کے خلاف تھے۔ دونوں خاندانوں نے رجت اور منو کی شادیاں کہیں اور طے کی ہوئی تھیں۔
منو کیشپ کی موت کے بعد اس کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ رجت کمار نے ان کی بیٹی کو اغوا کیا اور اسے زہر دیا۔
مزید پڑھیے: ’رنگ کالا، انگریزی آتی نہیں‘، شوہر کے طعنوں سے تنگ نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی
واضح رہے کہ رجت کمار نے دسمبر 2022 میں اس وقت قومی توجہ حاصل کی جب انہوں نے ایک اور شخص نیشو کمار کے ساتھ مل کر کرکٹر رشبھ پنت کو پیش آنے والے حادثے میں ان کی جان بچائی تھی۔
رشبھ پنت دہلی سے اتراکھنڈ جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکراکر 300 میٹر دور جا کر گری اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ صورتحال دیکھ کر رجت اور نیشو کمار نے مل کر شیشہ توڑ کر رشبھ کو گاڑی سے باہر نکالا تھا اور طبی امداد کے لیے فوری اسپتال لے گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت خودکشی رجت کمار رشبھ پنت رشبھ پنت کار حادثہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت رشبھ پنت کار حادثہ نے والے کی جان اور اس منو کی
پڑھیں:
لائٹس کی وجہ سے راچن رویندرا کا زخمی نہیں ہوئے، طیب طاہر
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہر کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی جنوبی افریقا کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر طیب طاہر کا کہنا تھا کہ لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کا زخمی ہونا کھیل کا حصہ تھا ،یہ تاثر درست نہیں کہ لائٹس کی وجہ سے وہ زخمی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے شکست سے بہت کچھ سیکھا، سیریز چیمپئینز ٹرافی کیلئے تیاری میں معاون ثابت ہوگی، ہمارے کوچز اندازہ لگا رہے ہیں کہ غلطیاں ہم نے کس شعبے میں زیادہ کیں۔
مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز؛ راچن رویندرا چہرے پر گیند لگنے سے زخمی، ویڈیو وائرل
مڈل آرڈر بیٹر کا کہنا تھا کہ صرف بابراعظم ہی نہیں، ہر کھلاڑی کی کارکردگی اہم ہوگی، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ بہت اہمیت حاصل کر کے ایا فتح پا کر فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں: چوٹ راچن رویندرا کی درد بھارت کو! چیمپئینز ٹرافی منتقل کرنے پر اصرار
انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات دباؤ کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے،کسی بھی کھلاڑی کا بیٹنگ میں کوئی نمبر نہیں ہوتا، جو ذمہ داری دی جائے اسے ادا کرنا ہوتا ہے۔