Nawaiwaqt:
2025-04-13@16:52:03 GMT

انسانی اسمگلنگ سمیت تین اہم قانون سینیٹ نے منظور کر لیے۔

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

انسانی اسمگلنگ سمیت تین اہم قانون سینیٹ نے منظور کر لیے۔

سینیٹ نے انسانی اسمگلنگ، بیرون ملک بھیک مانگنے اور نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے سے متعلق تین اہم بلز منظور کر لیے۔سینیٹر شیری رحمن کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تینوں بلز پیش کیے۔ تینوں بلز متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے جبکہ کسی رکن نے مخالفت نہیں کی۔پہلا بل تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل 2025، دوسرا بل روک تھام ٹریفیکنگ ان پرسنز ترمیمی بل 2025 اور تیسرا ایمیگریشن آرڈنینس 1979 میں مزید ترمیم کا بل شامل ہے۔ان قوانین کے تحت ان جرائم میں ملوث افراد کو تین سے دس سال قید و جرمانے کی سزائیں دی جائیں گی جبکہ بیرون ملک بھیک منگوانے میں ملوث سرغنہ کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔بل پیش کرنے سے قبل، وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن لے جانے والی کشتیوں کے مسلسل حادثات ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان سے عمرہ زائرین کی آڑ میں بھکاری بیرون ملک جا کر ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ ان واقعات کی روک تھام کے لیے بلز پیش کرنے جا رہا ہوں جن کا مقصد ان جرائم میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینا ہے۔سینیٹ  اجلاس  میں  وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے وقفہ سوالات موخر کرنے کی درخواست کی جس کو منظور کرلیا گیا وزیر آبی وسائل مصدق ملک سندھ طاس معائد پر مذاکرات کرنے لندن گئے ہیں اس لیے ان کے سوال مواخر کئے جائیں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر داخلہ کی طرف سے روک تھام سمگلنگ تارکین وطن ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔ سینیٹ نے روک تھام سمگلنگ تارکین وطن ترمیمی بل 2025 متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔وزیر قانون اعظم۔نذیر تارڑ نے وزیر داخلہ کی طرف سے روک تھام ٹریفکنگ ان پرسنز ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔ بل متفقہ طور پر پاس کرلیاگیا۔وزیر قانون اعظم۔نذیر تارڑ نے وزیر داخلہ کی طرف سے ایمگریشن ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا بل متفقہ طور پرمنظور کرلیاگیا ۔وزیر قانون اعظم نذیز تارڑ نے وزیر خزانہ کی طرف سے ایوان میں مالیاتی بل انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کی نقل پیش کی۔بل ایوان نے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تارڑ نے وزیر متفقہ طور پر تارکین وطن ایوان میں بیرون ملک کی طرف سے روک تھام میں ملوث پیش کی

پڑھیں:

وقف املاک بل منظور؛ مکیش امبانی کا اربوں ڈالر مالیت کا بنگلا بھی خالی کرایا جائے گا؟

بھارت میں مودی سرکاری کے ایک اور سیاہ قانون سے ملک کے معروف بزنس مین میکشن امبانی بھی محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وقف املاک بل پر تمام ہی مسلم رہنماؤں اور ارکان اسمبلی نے شدید مخالفت کی تھی جن کا ساتھ اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی دیا تھا۔

مسلم رہنما اسد الدین اویسی نے اس قانون کے نفاذ سے متعلق ایک اہم سوال اُٹھایا دیا۔ جس سے مودی سرکار کی نیندیں اُڑ گئی ہیں۔

اسد الدین اویسی نے بتایا کہ مکیش امبانی کا محل نما گھر جسے انٹیلیا کہا جاتا ہے دراصل وقف ٹرسٹ املاک ہے۔

مسلم رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ انٹیلیا کو جس زمین پر بنایا گیا ہے وہ 1986ء میں کریم بھائی ابراہیم نے وقف بورڈ کو عطیہ کی تھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس زمین پر ایک یتیم خانہ بھی بنایا تھا جو کافی عرصے کام بھی کرتا رہا تھا۔

اسد الدین اویسی کے بقول 2002ء میں مہاراشٹر حکومت نے زبردستی یہ زمین مکیش امبانی کو اونے پونے داموں میں بیچی تھی۔

مسلم رکن اسمبلی نے یاد دلایا کہ اسلامی قوانین کے تحت وقف جائیداد نہ فروخت ہو سکتی ہے نہ ٹرانسفر کی جا سکتی ہیں۔

اسد الدین اویسی نے سوال اُٹھایا کہ کیا وقف املاک کے قانون میں ترمیم کرکے اسے سخت بنانے کے بعد مودی سرکار مکیش امبانی سے گھر خالی کروا پائے گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • سزائے موت اسلامی قانون کا حصہ ہے، طالبان رہنما کا موقف
  • نیا وقف قانون:اوقافی جائیدادوں پر شب خون
  • جوڈیشری کوئی شاہی دربار نہیں، اگر کیسز نہیں سن سکتے تو گھر جائیں، اعظم نذیر تارڑ
  • 26 ویں ترمیم کی خوبصورتی عدلیہ کا احتساب، جو ججز کیسز نہیں سن سکتے گھر جائیں: وزیر قانون
  • حکومت کے وکلاء کیساتھ معاہدے میں کبھی دھوکا نہیں ہو گا: اعظم نذیر تارڑ
  • 26 ویں آئینی ترمیم کی خوبصورت بات جوڈیشری  کا احتساب ہے؛ وزیر قانون
  • مقبوضہ کشمیر, وقف ترمیمی قانون کیخلاف ایم ایم یو کی قرارداد
  • آئینی عدالتیں شاہی دربار نہیں، کیسز نہیں سن سکتے تو گھر چلے جائیں: اعظم نذیر تارڑ
  • وقف املاک بل منظور؛ مکیش امبانی کا اربوں ڈالر مالیت کا بنگلا بھی خالی کرایا جائے گا؟
  • خیبر پختونخوا میں گداگری کی روک تھام کیلئے سخت قانون سازی کا فیصلہ