2025-04-16@07:36:06 GMT
تلاش کی گنتی: 1221

«اور لاہور قلندرز»:

(نئی خبر)
      لاہور: پنجاب میں اقلیتی برادری کے افراد کے لیے مائنورٹی کارڈز کی تقسیم کا آغاز ہو چکا ہے۔ لاہور کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک تقریب کے دوران ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اقلیتی افراد میں کارڈز تقسیم کیے۔ یہ کارڈز بائیومیٹرک ویریفکیشن کے بعد دیے گئے ہیں اور ان کے تحت اقلیتی افراد کو ہر ماہ 10,500 روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ یہ قدم اقلیتی برادری کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ وہ باعزت اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق نادار اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 ) لاہو ہائیکورٹ نے گھروں میں گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے کرنے کا فیصلہ دے دیا لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر پنجاب حکومت کی تعریف کی اور عدالتی فیصلے میں پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کا ذکر کیا. جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کو نگرانی کی ذمہ داریاں سونپ دیں اور اب گھروں میں گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے ہوں گے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور پانی ضائع کر کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں...
    لاہور: پاکستان ریلوے نے سیلاب 2022 کے سبب بند ہونے والی مسافر ٹرین 43 اَپ اور 44 ڈاؤں شاہ حسین ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کر دیا۔ ریلوے حکام نے شاہ حسین ایکسپریس کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ٹرین 25 فروری 2025 سے بحال ہو جائے گی۔ ٹرین کراچی کینٹ سے لاہور اور لاہور سے کراچی کینٹ کے درمیان براستہ فیصل آباد ’’چورڈ مین لائن‘‘ کے ذریعے چلے گی۔ ٹرین کی بکنگ کا آغاز بھی جلد شروع ہوگا۔ شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے رات 7:30 بجے روانہ ہو کر اگلے روز سہ پہر 2 بج کر 15 منٹ پر لاہور پہنچے گی جبکہ لاہور سے رات 7 بجے روانہ ہو کر اگلے روز...
    عابد چوہدری: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کرپشن کی انکوائری میں ملوث ہونے پر لاہور کے دو ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں افسران کیخلاف کرپشن کی تحقیقات جاری تھیں جس کے نتیجے میں انہیں معطل کیا گیا۔  معطل ہونے والے افسران میں ایس ایچ او فیصل ٹاؤن سلیمان اکبر اور ایس ایچ او ڈیفنس اے سجاد شامل ہیں۔ سی سی پی او لاہور کی کرائم میٹنگ کے بعد مزید ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کیے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلیوں کے دوران 10 سے زائد مقدمات درج...
    لاہور پولیس کے جاں بحق اے ایس آئی محمد شاہد پر تشدد کرنے والے ملزمان عدیل جاوید اور عمیر جاوید کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ ایف آئی اے کورٹ کے باہرپولیس ٹیم پر حملہ کیا تھا۔ تشدد کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد شاہد جان کی بازی ہار گیا تھا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگئے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان عدیل جاوید اور عمیر جاوید کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ملزمان کوانٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کی...
    لاہور: لاہور کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں کے گرد آئس فروخت کرنے والی منشیات فروش خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی نگرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران بدنام زمانہ خاتون زینب عرف کرن کو گرفتار کرکے ہزاروں روپے مالیت کی 1کلو 60 گرام چرس بھی برآمد کر لی۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزمہ زینب لاہور کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں کے گرد آئس فروخت کرتی تھی، زینب بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او سندر اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی بربادی کا...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اپنے تحریری فیصلے میں پنجاب حکومت کے پانی کی بچت، آلودگی سے بچاؤ اور ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کو سراہا۔ عدالت نے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اسے نگرانی کی تمام ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، گھروں کے اندر گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے کیے جائیں گے، جبکہ پٹرول پمپس کو ری سائیکلنگ پلانٹ کے بغیر کام کرنے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ عدالت نے ای پی اے کو ہدایت کی کہ وہ پٹرول پمپس کی پڑتال کرے اور ری سائیکلنگ پلانٹ کی تنصیب یقینی بنائے۔ فیصلے میں ذکر کیا گیا...
    ٹبی سٹی پولیس لاہور نے  کارروائی کرکے 14 سالہ لڑکے سے زبردستی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق مزدوری کے لیے آئے معصوم لڑکے کو ملزمان بہانے سے اپنے کواٹر پر لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں فیضان عرف گوگا اور علی رضا شامل ہیں، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
    لاہور میں یہ مہینہ کتاب میلوں کا مہینہ ہے۔ سال کے پہلے مہینے ایسے ہی گزرتے ہیں۔ بہار کے مشاعرے ، کتاب میلے اور پھولوں کی نمائش لاہور کی پہچان ہے۔ پریس کلب ، الحمرا ہال ، ایکسپو سنٹر ، پنجاب یونیورسٹی ، پاک ٹی ہاؤس ، پنجابی کمپلیکس سمیت علم و ادب کے دیگر ٹھکانوں سے شکر خوروں کو شکر ملتی رہتی ہے۔ باغ جناح اور جیلانی پارک یعنی ریس کورس میں بھی پھولوں کی نمائش اور ہریالی زندگی کا پتہ دیتی ہے۔ نہر اور مال روڈ کو بھی سجایا جاتا ہے۔ لاہور اسی لیے لاہور ہے کہ آلودگی میں پہلے نمبر پر ہونے کے باوجود یہاں کی تیز ترین زندگی سے بھی خوشی کے چند لمحے کشید کیے...
    فیصل آباد(جسارت نیوز) پریم یونین کی طرف سے اولڈ ڈیزل شیڈ میں سٹاف کی پروموشن کے سلسلہ میں اظہارتشکر کے پروگرام میں ڈی ایس لاہور محمدحنیف گل،صدرپریم یونین شیخ محمدانور، چیف آرگنائزرخالد محمودچودھری،ڈپٹی ڈی ایس محمدوقاص،ڈی ایم ای فہدمسعودجنجوعہ،اے ایم ای عثمان یحییٰ خٹک،ڈی ایم او ڈاکٹر صائمہ،ڈی پی او ذیشان زیدی،فصاحت اللہ بیگ،ڈویژنل صدر فیاض شہزاد،محمدناصرخان،خضرحیات بیگ،حاجی عبدالعزیز،محمدارشادودیگر نے شرکت کی۔مہمانوں کا جنید خرم ،طاہر گجر،اسعدنقوی،شیخ ذیشان،محمدعامر و دیگر کی قیادت میں سیکڑوں شیڈ مزدوروں نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کی۔اس موقع پر ڈی ایس لاہور محمدحنیف گل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے انتظامیہ ملازمین کی فلاح بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے امیدظاہرکی ریلوے ملازمین ریلوے کی...
    لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین کے قومی دن کے موقع پر عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین، مذہبی و صنفی اقلیتوں اور دیگر پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ مارچ لاہور پریس کلب سے شروع ہوا اور شرکاء ایجرٹن روڈ سے گزرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے قریب پہنچے، جہاں خواتین کو درپیش مسائل کو خاکوں اور گیتوں کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔ عورت مارچ کی شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مذہبی، لسانی، صنفی اقلیتوں اور سیاسی مخالفین کو عام زندگی سے مٹانے کے سلسلے کو ختم کیا جائے۔ شرکاء نے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2012ء میں کی گئی ترمیم کو واپس لینے اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء جیسے جابرانہ قوانین کے دائرہ...
    لاہور/ اسلام آباد: پی ایف یو جے کی کال پر ملک بھر میں پیکا قانون کے خلاف صحافیوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے اور احتجاجی مظاہرے کیے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مرکزی بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ تحریک آزادی صحافت کا آغاز ہو چکا ہے جو اسی طرح جاری رہے گی جیسے جنرل ضیا کے دور میں تین سال تک مزاحمت کی گئی تھی۔ سینئر صحافی ناصر زیدی، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی، صدر آر آئی یو جے طارق ورک اور دیگر نے کہا کہ میڈیا پر کنٹرول کی ہر کوشش کے خلاف مزاحمت کی جائے گی۔ لاہور پریس کلب...
    لاہور: آج 8 ویں برسی پر پنجاب پولیس نے سانحہ فیصل چوک (چیئرنگ کراس) کے بہادر شہیدوں کو یاد کیا، جو ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کا ہے۔ 2017ء میں آج کے دن، فیصل چوک مال روڈ لاہور پر 7 پولیس افسران اور اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا.  شہداء میں ڈی آئی جی سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہد گوندل، اے ایس آئی محمد امین، ہیڈ کانسٹبل عصمت اللہ، اور کانسٹیبلز محمد اسلم، عرفان محمود، اور ندیم تنویر شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید پولیس...
    لاہور: خواتین کے قومی دن کے موقع پرلاہور میں عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین، مذہبی و صنفی اقلیتوں، اور دیگر پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔  مارچ لاہور پریس کلب سے شروع ہوا اور شرکاء ایجرٹن روڈ سے گزرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے قریب پہنچے، جہاں خواتین کو درپیش مسائل کو خاکوں اور گیتوں کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔ عورت مارچ کی شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مذہبی، لسانی، صنفی اقلیتوں اور سیاسی مخالفین کو عام زندگی سے مٹانے کے سلسلے کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے پنجاب پروٹیکشن آف ویمن قانون کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے، کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی کے خلاف قائم...
    جسٹس (ر) عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ کا حصہ بھی رہے، عظمت سعید نے ایل ایل بی ڈگری کی تکمیل کے بعد 1978ء میں راولپنڈی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، 1981ء میں وہ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈووکیٹ کے طور پر شامل ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ عظمت سعید شیخ 2019ء تک سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات رہے، سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ جسٹس (ر) عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے...
    کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کے منصوبے کا پی سی ون پلان تیار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے بڑے منصوبے کے لیے منظوری پلاننگ کمیشن دے گا، منصوبے کو پلاننگ کمیشن کی سینٹرل ورکنگ ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس میں پیش کرکے منظوری لی جائے گی، جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے پر ابتدائی طور 5 سے 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ایئر...
    ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کے منصوبے کا پی سی ون پلان تیار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے بڑے منصوبے کے لیے منظوری پلاننگ کمیشن دے گا، منصوبے کو پلاننگ کمیشن کی سینٹرل ورکنگ ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس میں پیش کرکے منظوری لی جائے گی، جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے پر ابتدائی طور 5 سے 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم پرانا ہوچکا، دونوں...
    لاہور: پاکستان نے 9 ملکی انٹرنیشنل نیزہ بازی چیمپئن شپ میں 570 پوائنٹس کے ساتھ سب کو پچھاڑ دیا جبکہ دوسری پوزیشن مصر اور تیسری پوزیشن سعودی عرب کے نام رہی۔ جبکہ بیسٹ رائڈر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی پاکستان کے آفتاب شبیر کے نام رہا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان، سعودی عرب، مصر، قطر، ساؤتھ افریقا، امریکا، ناروے، کویت اور عمان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں اور پہلی بار 9 ممالک کی ٹیمیں ایک ساتھ پاکستان میں ایک ہی ایونٹ میں شریک ہوئیں۔ صدر ایکویسٹرین فیڈریشن صاحبزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ جتنی ٹیمز پاکستان آئی ہیں وہ یہاں سے مثبت پیغام لے کر جائیں گی اور پاکستان میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں...
    عورت مارچ کی شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مذہبی، لسانی، صنفی اقلیتوں اور سیاسی مخالفین کو عام زندگی سے مٹانے کے سلسلے کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے پنجاب پروٹیکشن آف ویمن قانون کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے، کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی کیخلاف قائم کمیٹیوں کو مضبوط بنانے، جبری طور پر مذہب کی تبدیلی کا خاتمہ کرنے، اور مذہبی اقلیتوں سے متعلق قوانین پر عوامی مشاورت کے ساتھ نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خواتین کے قومی دن کے موقع پر لاہور میں عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین، مذہبی و صنفی اقلیتوں، اور دیگر پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ مارچ لاہور پریس کلب سے شروع ہوا...
    فوٹو: اے ایف پی عورت مارچ لاہور چیپٹر نے رواں سال کیلئے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا۔لاہور میں عورت مارچ اور خواتین محاذِ عمل نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور ایجرٹن روڈ پر دھرنا دے دیا۔خواتین محاذِ عمل نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا، جس میں خواتین پر جنسی تشدد ختم کروانے، شادی اور طلاق کے قوانین میں تبدیلی لانے کا مطالبہ کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ کام کی جگہوں پر خواتین کو اچھا ماحول دیا جائے، پنجاب ہتکِ عزت ایکٹ 2024 اور دفعہ 144 کو کالعدم قرار دیا جائے۔
    لاہور: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں  تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کے  منصوبے کا پی سی ون پلان تیار کرلیا ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے بڑے منصوبے کے لیے منظوری پلاننگ کمیشن دے گا، منصوبے کو پلاننگ کمیشن کی سینٹرل ورکنگ ڈولپمنٹ کمیٹی اجلاس میں پیش کرکے منظوری لی جائے گی، جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے پر ابتدائی طور 5 سے 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔  کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف کا کہنا ہے کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے۔ معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے،معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں۔نجی ٹی وی سما کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن کے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات کیں، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔نوازشریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں 22 سے 12 فیصد آنے سے معاشی سرگرمیاں اور گروتھ بڑھ رہی ہے،مہنگائی کم ہورہی ہے، روپیہ مستحکم اورسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا بے ایمانی کے ساتھ آئے...
      لاہور:جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس نے عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 9 مئی کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ دونوں بہنوں کے خلاف تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور ان کا کیس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفتیشی افسر کے بیان کے بعد، علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے اپنے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں، جس پر عدالت نے کیس کو خارج کر دیا۔
    لاہور (نیوز ڈیسک) شادی کی تقریب میں ناقص کھانا سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ لاہور کے علاقے خیابان امین کے رہائشی شہری سرفراز کی شادی کی تقریب جاری تھی، تقریب میں ناقص کھانا فراہم کرنے پر 360 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی، سرفراز نے اپنی شادی کی تقریب کے لیے نجی مارکی ستوکتلہ میں بکنگ کروا رکھی تھی۔ تقریب میں مدعو کردہ 360 میں سے 200 سے زیادہ افراد کھانا کھانے کے بعد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے اور انہیں فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جنرل ہسپتال میں داخل 9 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک اور وہ زیر علاج ہیں،...
    لاہور (نامہ نگار) مزنگ کے علاقے میں وکلاء کے مبینہ تشدد سے پولیس کا اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔  تفصیلات کے مطابق اے ایس ائی محمد شاہد ایف آئی اے عدالت کے باہر اشتہاری ملزم عدیل کو گرفتار کر کے لے جا رہا تھا کہ وکلاء نے ملزم کو چھڑوانے کے لئے پولیس ٹیم پر دھاوا بول دیا۔ وکلاء اور ملزم کے تشدد سے تھانہ شاد باغ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہد کی طبیعت بگڑ گئی۔ اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ وکلاء اشتہاری عدیل کو چھڑوا کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی...
    کراچی: چوکوں، چھکوں کا طوفان لاہور سے کراچی منتقل ہو گیا، ٹرائنگولر کرکٹ سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کا اہم ترین مقابلہ بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، فاتح سائیڈ فائنل میں جگہ بنا کر جمعے  کو ٹرافی کیلیے نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی.  گرین شرٹس ابتدائی مقابلے میں کیویز سے بدترین شکست کا ازالہ کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے، پروٹیز کو ان کے گھر پر ہرانے کی وجہ سے حوصلے بلند ہوں گے. مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز، پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا، 2 تبدیلیاں محمد حسنین انجرڈ حارث رئوف کی جگہ سنبھالیں گے، سعود شکیل کو شامل کرنے کیلیے کامران غلام کو ڈراپ کر دیا گیا،...
    لاہور،گردن اور گلے کے کینسر کے بچائو کیلیے آگاہی واک نکالی جارہی ہے
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک) ڈچ اور جرمن ہاکی کلبز پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی دعوت پر لاہور پہنچ گئیں۔لاہور ایئرپورٹ پر اولمپیئن خواجہ جنید، پرویز سنڈھیللا، جنید چھٹہ سہیل اکرم جنجوعہ، مسعود الرحمان کوچ پاکستان پولیس اور ایچ ای سی کے حکام نے استقبال کیا۔ ڈچ ٹیم 22 اور جرمن 32 رکنی دستے پر مشتمل ہے۔ جرمن اور ڈچ ٹیمیں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور پنجاب پولیس پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ پر مشتمل ٹیموں کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گی۔میچز 12 اور 14 فروری کو لاہور میں ہوں گے جبکہ 16 فروری کو اسلام آباد غیر ملکی کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا۔
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک )سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہونیوالے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف کی جگہ سلیکشن کمیٹی نے 3 فاسٹ بولرز کو شامل کرنے پر غور شروع کردیا۔لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رئوف انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے، انہیں بولنگ کے دوران سینے اور پیٹ کے پٹھوں کی بائیں جانب سے شدید درد ہوا تھا۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حارث رف کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں موچ آئی ہے، البتہ انکے میدان پر واپس آنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد کیا...
    لاہور: کارپوریٹ چیلنج کپ میں ڈی پی ایس اور نوامیڈ کی ٹیمیں ایکشن میں نظرآرہی ہیں
    لاہور کے علاقے خیابان امین کے رہائشی شہری سرفراز کی شادی کی تقریب میں ناقص کھانا فراہم کرنے پر 360 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ شہری سرفراز نے اپنی شادی کی تقریب کے لیے نجی مارکی ستوکتلہ میں بکنگ کروا رکھی تھی۔ تقریب میں مدعو کردہ 360 سے زائد مہمانوں میں سے 200 سے زیادہ افراد کھانا کھانے کے بعد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے اور انہیں فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ متعدد افراد کی حالت تشویشناک تھی اور وہ علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنرل اسپتال لاہور میں 9 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک اور وہ زیر علاج ہیں، رائیونڈ انڈس اسپتال میں 27...
    لاہور کے علاقے شفیق آباد میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد تین  خطرناک ڈاکوؤں کو  گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتاع ڈاکوؤں میں عبدالله، نصیر اور سہیل شامل ہیں جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے اسلحہ نقدی و لوٹا ہوا سامان برآمدکیا گیا ہے۔ گرفتار ڈاکو بازاروں میں شہریوں کی ریکی کرتے اور سنسان جگہوں پر واردات کرتے تھے۔ڈاکو ریکارڈ یافتہ ہیں،50 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے جاری ہیں۔
    لاہور: کوٹ لکھپت میں 2 افراد نے 11 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  ترجمان پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کا رہائشی 11 سالہ حمزہ گھر کے پاس واقع گیم کی دکان میں گیم کھیلنے گیا تھا، اسی دوران ملزم عبدالرزاق  اور اس کا ساتھی بچے کو ورغلا کر لے گئے اور اس سے بدفعلی کی۔  پولیس کے مطابق کم سن بچے سے جنسی زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے  ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کو جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔   دریں اثنا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہ کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان  کے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں،اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے ، ڈی ریل نہ کیا جاتا اور 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا۔نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، لاہور اور پنجاب میں بھی بہت عرصے بعد عوام میں...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ہائیکورٹ میں درخواست بابر اعوان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ 9 مئی 2023 کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا جو لاہور ہائیکورٹ سے ختم ہوا، ایم پی او ختم ہونے پر 9مئی کے جعلی اور بوگس مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی۔ لاہور جیل میں قید ہوں، سینیٹر ہوں اور اجلاس میں شرکت حق ہے۔ اعجاز چوہدری نے درخواست میں استدعا کی کہ ہر سینیٹ اجلاس اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں...
    لاہور: مزنگ کے علاقے میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران ملزمان کے ساتھیوں کے مبینہ تشدد سے پولیس کا اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شادباغ انویسٹی گیشن پولیس کے اے ایس آئی شاہد اور جمیل نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا، تشدد کے باعث تھانیدار شاہد کی حالت غیر ہوگئی اور اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ ملزمان تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او...
    لاہور میں خاتون کی درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق  لاہور کے علاقے ناصر باغ میں خاتون کی لاش درخت سے لٹکی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کیا گیا۔ خاتون کی عمر 35 سال ہے اور شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ شناخت کے لیے فرانزک ٹیموں نے لاش کے فنگر پرنٹس لے لیے ہیں۔ خاتون کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ تفتیش اور شناخت ہونے پرحقائق سامنے آئیں گے۔
    علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں آپ کے جذبے پر فخر ہے اور ہم اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ شہداء کی یاداشتوں پر مبنی تحریر کا سیٹ ملاقات کرنیوالے ڈاکٹرز کو ہدیہ کیا گیا جس پر تمام ڈاکٹرز نے وائس چیئرمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب بھی ملت کو ہماری ضرورت پڑی ہم میدان میں حاضر نظر آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی سے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں لاہور کے مختلف ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر کامران کی قیادت...
    مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کی طرف سے مومنین کا شکریہ ادا کیا گیا۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ملکی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں مومنین کی ذمہ داریوں کے موضوع پر بہت خوبصورت اور مدلل گفتگو کی، جسے شرکاء بیٹھک نے خوب سراہا۔ شیعہ بیٹھک کے شرکاء کو مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ سوال و جواب اور تجاویز و آراء کا سیشن ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر صدرات صوبائی سیکرٹر یٹ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب میں شیعہ بیٹھک کا انعقاد کیا گیا۔ بیٹھک کسی بھی علاقے میں آپس میں مومنین کا مل بیٹھ کر ’’ملکی وبین الاقوامی حالات کے تناظر...
    لاہور: الحمرا آرٹس سنٹر میں آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام "لیجنڈز ایوارڈ" کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے درخشاں ستاروں کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔  تقریب میں فلم، ٹیلی ویژن اور تھیٹر سے وابستہ نامور فنکاروں نے شرکت کی، جبکہ گلوکاروں کی مدھر آوازوں اور پرفارمرز کی شاندار رقص نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ کلاسک گیتوں پر دلکش پرفارمنسز نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا اور حاضرین نے فنکاروں کی صلاحیتوں کو خوب سراہا۔  ایوارڈ حاصل کرنے والی نمایاں شخصیات میں سینئر اداکار غلام محی الدین، شاہد، آصف خان، سید نور، جرار رضوی، اداکارہ امروزیہ، نشو بیگم،...
    لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی چند علاقوں میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے سرد اور خشک رہیں گے۔ گزشتہ روز کے درجہ حرارت کے مطابق، لہہ میں منفی 6، سکردو، استور اور پارا چنار میں منفی 4، ہنزہ اور بگروٹ میں منفی 2، اور کالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث  متعدد پروازیں  منسوخ کر دی گئیں.  لاہور سے  کئی اڑان نہ بھر سکیں، کراچی سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔  منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہور سیرین ایئر ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر ای آر 502،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 متاثر ہوئی. پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال اس کے علاوہ کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330 ،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 ،کراچی سے ریاض پلان کی پرواز ایف تھری...
    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادلوں کا سلسلہ موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور پنجاب کے دوسرے اضلاع میں موجود بادلوں کے سسٹم کے باعث کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے تاہم زیادہ تر علاقوں میں بارش نہ ہونے کی توقع ہے۔ بادلوں کا سسٹم آج رات پاکستان سے نکل جائے گا اور کل سے دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ لاہور سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیرِ اعظم اور دبئی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات کا 10 اور 11 فروری کو 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے، وہ متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے مختف ممالک کے سربراہان حکومت سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیرِ اعظم کا وزارت...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نو مئی کو کلمہ چوک لاہور پر کنیٹر جلانے کے کیس میں شاہ محمود قریشی اور اعجاز چودھری سمیت اکیس ملزموwںN پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ملزموں کا صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے ملزموں کے خلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید کارروائی 17 فروری تک ملتوی کر دی۔ جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔ یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنوں کو بغاوت  اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔
    لاہور (خبر نگار) لاہور ہائی کورٹ میں تعینات ہونے والے 9 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے نئے ایڈیشنل ججز سے انکے عہدوں کا حلف لیا۔ حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں منعقد ہوئی، جس میں سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عابد عزیز شیخ دیگر فاضل ججز لاہور ہائیکورٹ کے افسران، صوبائی و وفاقی لاء افسران، ممبران پاکستان وپنجاب بار کونسلز، لاہور ہائی کورٹ بار و لاہور بار ایسوسی ایشنز کے عہداران، سینئر وکلاء فاضل ججز کی فیملیز اور عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس حسن...
    لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ میں نئے تعینات ہونے والے 9 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں ہوئی، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔ سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی تقریب میں موجود تھے۔ جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس اور جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد اور جسٹس چودھری سلطان محمود نے حلف اٹھایا۔ صوبائی...
    اسلام آباد/لاہور/ کراچی (نمائندہ جسارت + اسٹاف رپورٹر) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دے دیا ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں جبکہ سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے میڈیا تنظیموں اور اپوزیشن کی شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دے دیااور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون مستقل نہیں ہوتا۔ یہ پارلیمان کا اختیار ہے کہ کسی بھی قانون میں کسی...
    لاہور:پی ٹی آئی نے مینار پاکستان (لاہور) میں 8 فروری کو جلسے کی اجازت نہ ملنے پر متبادل منصوبہ تیار کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینارِ پاکستان پر جلسہ منعقد کرنے کے لیے درخواست دی ہے، تاہم اگر حکومت نے اجازت نہ دی تو پارٹی نے پلان بی تیار کر لیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ مینارِ پاکستان کے علاوہ کسی اور مقام پر جلسہ نہیں کیا جائے گا۔ اگر اجازت نہ ملی تو پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا۔ پارٹی کی...
     لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کو فلائٹ سے آف لوڈ کرنے پر زائرین کا ائیرپورٹ پر احتجاج جاری ہے۔سو سے زائد عمرہ زائرین جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو آف لوڈ کر دیا گیا ،سعودی ائیر لائن نے پولیو ویکسینیشن اور کرونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لود کیا،آف لوڈ کیے جانے پر عمرہ زائرین کا سعودی ائیر لائن کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی جاری ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ ہمیں آف لوڈ کیا ہے اور کہتے ہیں کہ نئی ٹکٹ خرید یں ،بڑی مشکل سے عمرہ پر جانے کے لیے رقم جمع کی تھی، غلطی ٹریول ایجنٹ اور ائیر لائن کی ہے سزا ہمیں دی جا رہی ہے ،سعودی ائیر لائن انتظامیہ کے ساتھ...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ سرکاری دورہءِ متحدہ عرب امارات, وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ لاہور سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگئے۔ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیرِ اعظم اور دبئی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات کا 10 اور 11 فروری کو دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے.   وزیرِ اعظم دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے.  وزیرِ اعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے مختف ممالک کے سربراہان حکومت سے بھی...
    لاہور: پی ٹی آئی کا یوم سیاہ ناکام ہونے پر پارٹی کے رہنما ایک دوسرے کو ذمے دار قرار دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی یوم سیاہ کی کال صرف سوشل میڈیا تک محدود رہی  جب کہ پی ٹی آئی رہنمامین شاہراہوں پر احتجاج نہ ہونے کی ذمے داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ۔ پی ٹی آئی کے یوم سیاہ کے سلسلے میں لاہور میں کسی بھی اہم مقام پر احتجاجی نہیں  ریلی نکالی جا سکی۔ شہر میں جن حلقوں میں ریلی نکلی، وہ بھی 30، 40 افراد پر مشتمل تھی  جب کہ کارکنوں کی جانب سے اس سلسلے میں خوب شکوے شکایات بھی کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی...
    لاہور: پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں تحریک انصاف  کا پلان بی سامنے آ گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کے معاملے میں پارٹی نے اجازت نہ  ملنے کی صورت میں پلان بی مرتب کرلیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ مینار پاکستان گراؤنڈ کے علاوہ کسی متبادل جگہ پر نہ کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے اور اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کو اپنے اپنے حلقے میں احتجاج کی ہدایت کی جائے گی۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت میں خوف ناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک لڑکی اور لڑکا جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک کار ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خوف ناک تھا کہ کار سوار شہروز اور صبا شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور ڈمپر کو مین روڑ پر کھڑا کر کے سو گیا تھا۔ حادثے کے بعد پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے۔ یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیرِاعظم اور دبئی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2024 میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ اس موقع پر وہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے اور عالمی سربراہان سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیرِاعظم کے اس دورے کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور اقتصادی و سرمایہ کاری کے مواقع...
    لاہور کرکٹ کے ساتھ ہاکی کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی دلچسپی کا بھی مرکز بن گیا، جرمن اور ہالینڈ کے معروف کلبز کی ٹیمیں کل لاہور پہنچیں گی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر یوتھ پروگرام کی ٹیم بھی ان غیر ملکی کلبز کے ساتھ میچز کھیلے گی۔ چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرائلز کی نگرانی کی۔ رانا مشہود نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ وزیراعظم نے 2025 قومی کھیل ہاکی کی بحالی کا سال قرار دے رکھا ہے، کرکٹ کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑیوں کی آمد کی بہت خوشی ہے۔ پاکستان میں کرکٹ اور ہاکی کے تمام بڑے ممالک کے کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔ بھارت بھی ایک دن ضرور پاکستان...
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے متنازع پیکا ایکٹ سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیا یےلاہور ہائی کورٹ میں متنازع پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ایک اور  درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے پیکا ترمیمی ایکٹ چیلنج کردیادرخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم آئین کے بنیادی حقوق اور آزادیٔ اظہار کے منافی ہے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت و دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیے۔  لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف ایک اور  درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 5 مارچ تک  جواب طلب کر لیا ۔   عدالت نے موجودہ درخواست کو اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔ جسٹس فاروق حیدر نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواست پر سماعت کی ، جس میں وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اس درخواست میں ایکٹ کی شقوں کو چیلنج کیا گیا ہے، لہذا اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری ہونے چاہییں۔ جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ یہ کوئی رول نہیں ہے، صرف عدالتی نظیر ہے۔ اپوزیشن...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے 9 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی پروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔ تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس علی باقر نجفی بھی موجود تھے، جبکہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔ اس موقع پر ہائیکورٹ کے افسران، صوبائی و وفاقی لاء افسران، سینئر وکلاء، حلف اٹھانے والے ججز کی فیملیز اور عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔ حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں تعینات ہونے والے 9 ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ان سے حلف لیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق حلف اٹھانے والوں میں خالد اسحاق، حسن نواز، ملک وقار حیدر، سردار اکبر علی ڈوگر، ملک جاوید اقبال، سید احسن رضا کاظمی، جواد ظفر، ملک اویس خالد اور سلطان محمود شامل ہیں۔ تقریب حلف برداری میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس چودھری اقبال، جسٹس امجد رفیق، جسٹس انوار حسین، جسٹس وحید خان، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس عابد حسین چٹھہ اور جسٹس سلطان تنویر سمیت دیگر ججز...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم خشک ہے، تاہم کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے  جب کہ صوبائی دارالحکومت کے علاوہ بیشتراضلاع میں بادل موجود  ہیں، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق راولپنڈی ڈویژن،  مری اور ناردرن ایریاز میں بارش کے ساتھ برف باری کا بھی امکان ہے۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 جب کہ زیادہ سے زیادہ 24 تک جانے کے امکانات ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے، جس...
    لاہور میں کتوں اور بلیوں کے اتوار بازارمیں جہاں قیمتی اور اعلی نسل کے پالتو جانور دیکھنے کو ملتے ہیں وہیں افسوسناک پہلو یہ بھی ہے کہ یہاں چند دن اور ہفتوں کے پپزکو ان کی ماؤں سے الگ کرکے یہاں بیچ دیا جاتا ہے۔ لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں سال بھرمختلف جانوروں اور پرندوں کی خرید وفروخت ہوتی ہے لیکن اتوار کےروز مارکیٹ کے قریب ہی کتوں اور بلیوں کا بازار سجتا ہے یہاں کئی اعلی نسل کے کتے اور بلیاں فروخت کے لیے لائی جاتی ہیں جن کی قیمت 500 روپے سے لیکر دولاکھ تک ہوتی ہے۔ ایک نوجوان شہروز نے بتایا کہ وہ اپنا ہسکی ڈاگ فروخت کرنے ہیں جس کی قیمت 40 سے 50 ہزا روپے...
    کراچی:ـ شہر قائد میں کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، نیشنل اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ کا افتتاح 11 فروری کو ہوگا، لاہور کی طرح کراچی میں بھی شائقین کیلئے کنسرٹ اور کرکٹ فینز کیلئے افتتاحی تقریب میں فری انٹری رکھی گئی ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری ہوں گے میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025ء 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا، لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں میچز منعقد ہوں گے، بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ان کے میچز متحدہ عرب امارات میں رکھے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیم کی تعمیر...
    لاہور(نیوز ڈیسک)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ سیاسی نہیں بلکہ عملی طور پر قومی کھیل کے لیے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم نے 2025 کو ہاکی کی بحالی کا سال قرار دے رکھا ہے جب کہ ہمارا ٹیلنٹ دیکھ کر بھارت بھی ایک دن پاکستان آکر کھیلنے پر مجبور ہوگا۔ ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل ہاکی میلے کی تیاریاں بھی جاری ہیں، جرمن اور ہالینڈ کے معروف ہاکی کلبز 11 فروری کو لاہور پہنچیں گے جب کہ وزیراعظم کی ہدایت پر یوتھ پروگرام کی ٹیم بھی ایکشن میں ہوگی۔ لاہور میں ٹیم کے انتخاب کے لیے جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرائلز ہوئے، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے ٹرائلز...
    اسلام آباد : پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا جس کے سبب گوجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں جبکہ بادلوں کا موجودہ سسٹم کے آج رات پاکستان سے نکل جانے کے امکانات ہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال لاہور میں سردی کا دورانیہ کم رہنے کا امکان ہے،  بارشیں نہ ہونے کے سبب شہر میں خشک موسم اور سرد ہے۔
    لاہور: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا .جس کے سبب گجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے. لیکن بارش کے امکانات کم ہیں جبکہ بادلوں کا موجودہ سسٹم کے آج رات پاکستان سے نکل جانے کے امکانات ہیں۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال لاہور میں سردی کا دورانیہ کم رہنے کا امکان ہے. بارشیں نہ ہونے کے سبب شہر میں خشک موسم اور سرد ہے۔
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے مناواں میں گداگر خاتون سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار نے روکنے اور ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ لاہور: پولیس اہلکار کی ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر 2 خواتین سے مبینہ زیادتیملزمان نے دو خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کی، اور ان کی برہنہ ویڈیو بھی بنائی، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق اس واقعے میں ملوث پولیس اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات تھا۔فیصل کامران کے مطابق پولیس اہلکار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔
    محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی، کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز لاہور: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا جس کے سبب گجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں جبکہ بادلوں کا موجودہ سسٹم کے آج رات پاکستان سے نکل جانے کے امکانات ہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال لاہور میں سردی کا دورانیہ کم رہنے کا...
    لاہور: ماڈل ٹاؤن میں وائلڈ لائف اسٹاف نے قیمتی سانپوں اور کاٹھے طوطوں کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث دو ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن عاصم کامران کی سربراہی میں ایک کارروائی کے دوران قیمتی سانپوں کے ڈیلر کو گرفتار کیا گیا اور ایک اژدھا بھی برآمد کیا گیا۔ سانپوں کی اسمگلنگ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسی دوران، کاٹھے طوطوں کی خرید و فروخت میں ملوث ایک اور ملزم کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے...
      کراچی(آئی این پی) لاہور، اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹس کی حدود میں جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹس کی حدود میں جی پی ایس سگنل میں دشواری پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نینوٹس جاری کردیا۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ سونا ٹیکل میل ایریا میں طیاروں کو فلائٹ کے دوران جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ہدایت کی تمام پائلٹس تفصیلات کیساتھ جی پی ایس سگنل دشواری سے متعلق فوری طور پر اے ٹی سی کو رپورٹ دیں۔نوٹم میں مزید کہنا تھا کہ پائلٹس نیوی گیشن میں دشواری کی صورت میں اے ٹی سی کو مدد کے...
    لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (CPA) کی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی دو روزہ کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی، جس کے اختتام پر ''چارٹر آف لاہور'' کی منظوری دی گئی۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ کانفرنس میں جمہوری روایات، آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، خواتین، نوجوانوں اور اقلیتوں کے لیے موثر قانون سازی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سوشل میڈیا کے ضابطے کے لیے مشترکہ تعاون پر زور دیا گیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا ایک بڑاچیلنج ہے، اہم مسائل پر تبادلہ خیال کرنا پائیدار اور جامع مستقبل کیلئے ضروری ہے۔ قانون سازی کے...
    سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرا دیا۔ پہلی اننگز کے 5 اوور فیصلہ کن ثابت ہوئے کہ نیوزی لینڈ نے صرف آخری 5 اوورز میں 84 رنز بنائے تھے۔ باقی ہمارے بلے بازوں کا حال یہ رہا کہ فخر زمان کے علاوہ کوئی بھی میچ جیتنے کی نیت سے میدان میں نہیں آیا تھا۔ اگر اسٹرائیک ریٹ کی بات کریں تو بابر کنگ اعظم کا اسٹرائیک ریٹ 43 رہا، کامران غلام کا 56، محمد رضوان کا 27، سلمان علی آغا کا 78 اور خوشدل شاہ کا 83 رہا۔ اور ہاں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی شاندار پرفارمنس پر ٹیم کا حصہ بننے والے خوشدل شاہ نے بولنگ بھی کروائی اور...
    لاہور: صحافی تنظیموں کی جانب سے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے، درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر، سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے اور سول سوسائٹی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو چیلنج کر دیا۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواسرت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین کے آرٹیکل 19 اے کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق پیکا ترمیمی ایکٹ میں فیک نیوز کی تعریف نہیں بتائی گئی...
    مقررین نے اپنے خطاب میں 22 بہمن 1357بمطابق 11 فروری 1979 کے متعلق بیان کیا کہ بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینیؒ کی15 سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپسی، عارضی حکومت کی تشکیل کا اعلان، بہت سے فوجیوں کا اسلامی انقلاب سے الحاق، ائیرفورس کی جانب سے امامؒ کی بیعت، امام خمینیؒ کے حکم پر لوگوں کی بڑے پیمانے پر مظاہروں میں شرکت کے باعث نتیجہ خیز واقعات پیش آئے جو آخر کار اسلامی انقلاب کی کامیابی پر منتہی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ ’’عشرہ فجر انقلاب اسلامی‘‘ ایرانی قوم کے سرنوشت ساز دنوں کی یادگار ہے، برادر ہمسایہ اسلامی ملک کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر ادارہ منہاج الحسین لاہور میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ (روابط و بین الاقوامی امور نمائندگی پاکستان)...
    لاہور:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں فاسٹ بالر حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے اور تکلیف کے باعث انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جاری سہ ملکی ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے دوران جب حارث رؤف اپنا چھٹا اوور کروا رہے تھے تو اچانک انہیں سینے اور پیٹ کے بائیں جانب شدید درد محسوس ہوا۔ درد کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ وہ مزید بالنگ جاری نہ رکھ سکے اور فوری طور پر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ انہیں طبی امداد کے لیے ڈریسنگ روم منتقل کیا گیا جہاں ٹیم فزیو کی جانب سے ان کی انجری...
    لاہور: تھانہ گجرپورہ کے علاقے سے اغواء ہونے والے 10 سالہ زمان کو اغواء برائے تاوان سیل نے چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ اس کامیاب کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ ڈی ایس پی میاں انجم توقیر کے مطابق ملزمان نے بچے کے والدین سے 3 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، تاہم بچے کے والد نے 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم دی۔ چوہنگ کے علاقے میں اغواء برائے تاوان سیل اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن پولیس ٹیم محفوظ رہی۔ گرفتار ملزمان میں ابرار حسن، محمد عدیل اور محمد بابر شامل ہیں۔ ایس پی نارتھ فرقان...
    لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سردیوں کے موسم میں بارش اور بادلوں کو پسند کرنے والے شہریوں کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل بادل آئیں گے۔ پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ بادلوں کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔ گجرانوالہ، راولپنڈی، پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ اسی طرح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادلوں یہ سلسلہ آج اور کل بھی جاری رہے...
    لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران حارث رؤف انجرڈ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے گئے تین ملکی میچز کی ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ حارث رؤف کو اپنے چھٹے اوور میں بولنگ تکلیف محسوس ہوئی اور درد اس قدر شدید ہوا کہ پھر انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔ میچ کے دوران بولنگ کرنے پر سینے اور پیٹ کے پٹھوں کے بائیں جانب شدید درد ہوا۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لیے ڈریسنگ روم کردیا گیا۔     
    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کے لیے مسلسل کام جاری ہے اور جو وعدے کیے گئے تھے، وہ پورے کیے جا رہے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ ملک بھر میں یومِ تعمیر و ترقی منایا جا رہا ہے اور پارٹی کے تمام کارکن عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا سہرا وزیر اعظم شہباز شریف کے سر جاتا ہے، جبکہ سپہ...
    خطے میں مستحکم ترقی کے نام سے اختتامی سیشن میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہماری عوام بالحصوص پسماندہ اور کمزور طبقات کی امنگوں کی تکمیل کیلئے ناگزیر ہوگی، اس فورم کے ذریعے ایک بار پھر حقیقت کو تسلیم کیا کہ پارلیمنٹ صرف قانون سازی کے ادارے نہیں بلکہ تبدیلی کے مراکز بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سی پی اے ایشیا اور جنوب مغربی ایشیاء کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی سیشنز میں ماحولیاتی تبدیلیوں، اے آئی اور فیک نیوز پر قانون سازی پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، جبکہ خطے میں مستحکم ترقی کے اختتامی سیشن سے قائم مقام صدرمملکت یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس پسماندہ اور کمزور طبقات کی امنگوں...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 فروری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف ، سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیم نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر اور دیگر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.(جاری ہے) درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین کے آرٹیکل 19 اے کی خلاف ورزی ہے پیکا ترمیمی ایکٹ میں ”فیک نیوز“ کی تعریف نہیں کی گئی، اس ایکٹ کی آڑ میں ہر خبر کو فیک نیوز بنا کر سیاسی بنیادوں پر کارروائی ہوگی درخواست میں...
    کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایرپورٹس کی حدود میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری اور مداخلت کے واقعات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔   پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔  لاہور، کراچی اوراسلام آباد ایرپورٹس کے 100 ناٹیکل میل ایریا میں طیاروں کو فلائٹ کے دوران جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔ ایئر ٹریفک کنٹرول ( اے ٹی سی) نے طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایت جاری کردیں۔ کراچی اور لاہور انفارمیشن ریجن کے دیگر علاقوں میں بھی طیاروں کو دوران پرواز جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔ نوٹم کے مطابق تمام پائلٹ  تفصیلات کے ساتھ جی پی ایس سگنل دشواری کے متعلق فوری اے ٹی سی کو رپورٹ دیں۔...
    سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے15 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔ دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی لاہور، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، میانوالی، چنیوٹ اور اٹک میں کی گئیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشت گرد بھی پکڑا گیا، جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں سے تحقیقات جاری ہیں۔
    پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ٹرائی سیریز کاپہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائیگا،گزشتہ روز جمعہ کو تینوں ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، میچ سے قبل کل نیوزی لینڈ ٹیم نے لاہور میں پریکٹس بھی کی۔ کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین ملکی سیریز اہم ہے ، پہلی بار لاہور آئے ہیں ، لاہور کا قذافی سٹیڈیم بہت خوبصورت لگاہے،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے شروع ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریزکے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی دی) نے پنجاب سے 15 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں سے15 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے یہ کارروائیاں لاہور، سیالکوٹ،گجرات، اٹک، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، میانوالی اور چنیوٹ میں کیں۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشتگرد پکڑا گیا ہے جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔ 22فروری یوم تاسیس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
    پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔ پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا، تینوں کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے گزشتہ روز لاہور میں پریکٹس کی جبکہ کپتان مچل سینٹنر نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر بنوائی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ چیمپینز ٹرافی سے قبل تین ملکی سیریز اہم ہے۔ پہلی بار لاہور آئے ہیں، قذافی اسٹیڈیم بہت خوب صورت لگا۔
    ویب ڈیسک:سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے15 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔  ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔  دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی لاہور، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، میانوالی، چنیوٹ اور اٹک میں کی گئیں۔  سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشت گرد بھی پکڑا گیا، جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔ مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف  گرفتار کیے گئے دہشت گردوں سے تحقیقات جاری ہیں۔ 
    لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم کے حوالے سے اچھی خبر  آ گئی۔ سردیوں کے موسم میں بارش اور بادلوں کو پسند کرنے والے شہریوں کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل بادل آئیں گے۔ پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ بادلوں کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔ گجرانوالہ، راولپنڈی، پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ اسی طرح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادلوں یہ سلسلہ آج اور کل بھی جاری رہے گا۔...
    درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری وزارت داخلہ، صوبہ پنجاب بذریعہ چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ قانون آزادی صحافت پر بڑا حملہ ہے، اور آئین میں دیئے گئے تحفظ کیخلاف ہے۔ یہ افراد کو فیئر ٹرائل کے حق سے بھی محروم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیکا ترمیمی ایکٹ2025 کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر، سیکرٹری پاکستان یونین آف جرنلسٹس رانا عظیم سمیت دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری وزارت داخلہ، صوبہ پنجاب بذریعہ چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا...
    مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پرتحریک انصاف نے آج لاہور کے ہر حلقے میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی کی طرف سے تمام رہنماؤں کو ہر حلقے میں پرامن احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔  پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزرعالیہ حمزہ ملک نے 7 نئے کیسز میں ممکنہ گرفتاری سے قبل ہدایات جاری کیں، جن میں پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں بدترین انتخابی دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کریں۔ یہ بھی پڑھیے: 8 فروری احتجاج کی کال، پی ٹی آئی پنجاب کی کارکنوں کے لیے ہدایات جاری عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ کارکن اور پی ٹی آئی ممبران اسمبلی پنجاب...
    لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے گھر اور گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والوں پر 10ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا گیا۔سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے خلاف درخواستوں کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے خلاف ورزی پر پیٹرول پمپس کو 1 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے سی ٹی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے اور کرکٹ ایونٹ پر شہریوں کو آگاہی دینے کا بھی حکم دیا۔