لاہور:

کوٹ لکھپت میں 2 افراد نے 11 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کا رہائشی 11 سالہ حمزہ گھر کے پاس واقع گیم کی دکان میں گیم کھیلنے گیا تھا، اسی دوران ملزم عبدالرزاق  اور اس کا ساتھی بچے کو ورغلا کر لے گئے اور اس سے بدفعلی کی۔ 

پولیس کے مطابق کم سن بچے سے جنسی زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے  ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کو جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

 دریں اثنا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہ کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان  کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور پولیس کا سب انسپکٹر ملزمان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

لاہور:

مزنگ کے علاقے میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران ملزمان کے ساتھیوں کے مبینہ تشدد سے پولیس کا اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شادباغ انویسٹی گیشن پولیس کے اے ایس آئی شاہد اور جمیل نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا، تشدد کے باعث تھانیدار شاہد کی حالت غیر ہوگئی اور اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ ملزمان تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ڈی آئی جی آپریشنز کو تشدد میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور پولیس کا سب انسپکٹر ملزمان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق
  • مدرسے کے اساتذہ کی 9 سالہ بچے سے بد فعلی، ڈرِل مشین چلا کر ڈراتے رہے
  • جائیداد کے تنازع پر 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو مار ڈالا
  • مدرسے کے اساتذہ کی 9 سالہ بچے سے بدفعلی؛ ڈرِل مشین چلا کر ڈراتے رہے
  • معلم کی 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش
  • لاہور: گداگر خاتون سے پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی
  • پولیس کانسٹیبل نے 13 سالہ لڑکے کو تلاشی کے نام پر کمرے میں لے جاکر بدفعلی کا نشانہ بناڈالا
  • لاہور: گداگر خاتون سے پولیس اہلکار کی زیادتی
  • لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت سکریننگ کا عمل جاری