لاہور ہائیکورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں تعینات ہونے والے 9 ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ان سے حلف لیا۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق حلف اٹھانے والوں میں خالد اسحاق، حسن نواز، ملک وقار حیدر، سردار اکبر علی ڈوگر، ملک جاوید اقبال، سید احسن رضا کاظمی، جواد ظفر، ملک اویس خالد اور سلطان محمود شامل ہیں۔
تقریب حلف برداری میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس چودھری اقبال، جسٹس امجد رفیق، جسٹس انوار حسین، جسٹس وحید خان، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس عابد حسین چٹھہ اور جسٹس سلطان تنویر سمیت دیگر ججز نے شرکت کی۔
خاتون صحافی کی فیروز خان کے ساتھ تلخ کلامی، ویڈیو وائرل
اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے ججز کے اہل خانہ بھی موجود تھے، جبکہ سینئر وکلاء میں احسن بھون، ایڈووکیٹ خالد رانجھا اور دیگر معروف وکلاء نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صدر سپریم کورٹ بار کی سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر سپریم کورٹ بار نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات کی، صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میر عطا اللہ لانگو بھی ملاقات میں موجود تھے۔
نجی ٹی وی آج نیوز نے اعلامیہ کے حوالے سے بتایا کہ دونوں ملاقاتوں میں عدلیہ کی مجموعی کارکردگی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرسپریم کورٹ بار نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدلیہ کے موثر کام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔
میاں رو¿ف عطا نے چیف جسٹس آف پاکستان کے بطور چیئرمین جوڈیشل کمیشن کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے حالیہ تقرریاں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
صدر سپریم کورٹ بار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سے ملاقات میں حالیہ تقرریوں کو سراہا اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کی تعیناتی کی تعریف کی۔
میاں رو¿ف عطا نے کہا کہ نئے ججز انصاف کی بروقت اور موثر فراہمی میں معاون ثابت ہوں گے، ججز عام شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی لائیں گے۔
2024 کے انتخابات میں پورے پاکستان میں جیتنے والے فارم 47 پر منتخب ہوئے:گورنر پنجاب
مزید :