مینارِپاکستان جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کامتبادل منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور:پی ٹی آئی نے مینار پاکستان (لاہور) میں 8 فروری کو جلسے کی اجازت نہ ملنے پر متبادل منصوبہ تیار کرلیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینارِ پاکستان پر جلسہ منعقد کرنے کے لیے درخواست دی ہے، تاہم اگر حکومت نے اجازت نہ دی تو پارٹی نے پلان بی تیار کر لیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ مینارِ پاکستان کے علاوہ کسی اور مقام پر جلسہ نہیں کیا جائے گا۔ اگر اجازت نہ ملی تو پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا۔
پارٹی کی حکمتِ عملی کے تحت لاہور کے تمام حلقوں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ اہم مقامات پر احتجاج کے لیے جن اہم مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے، ان میں لبرٹی چوک، آزادی چوک اور مال روڈ بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کی قیادت کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اگر حکومت جلسے کی اجازت نہیں دیتی تو اس سے ہمارا احتجاج مزید مؤثر اور کامیاب ہو جائے گا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پی ٹی آئی
پڑھیں:
صوابی جلسہ میں کون کتنے بندے لایا؟ جنید اکبر نے پارٹی عہدیداروں سے رپورٹ مانگ لی
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکرگزار ہوں، بہت بڑا جلسہ ہوا لیکن پارٹی میں جزا و سزا کا نظام لاؤں گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر خان نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں رپورٹ جمع کروائیں کہ وہ صوابی جلسے میں اپنے ساتھ کتنے لوگ لائے تھے۔ پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکرگزار ہوں، بہت بڑا جلسہ ہوا لیکن پارٹی میں جزا و سزا کا نظام لاؤں گا۔ جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی کےڈسٹرکٹ صدور،جنرل سیکرٹری، تحصیل ناظمین3 دن میں رپورٹ دیں کہ کون کتنےبندےلےکر آیا تھا۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ رپورٹ ریجنل صدر کے پاس جمع کریں، رپورٹ خود سوشل میڈیا پر بھی شیئر کریں اور میں بھی شیئر کروں گا۔ پی ٹی آئی کے کے صدر نے کہا کہ رپورٹس عمران خان کو دوں گا اور کسی کے ساتھ پارٹی میں زیادتی نہیں ہوگی۔