کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں طیاروں کو فلائٹ کے دوران جی پی ایس سگنل میں دشواری کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی(آئی این پی) لاہور، اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹس کی حدود میں جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹس کی حدود میں جی پی ایس سگنل میں دشواری پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نینوٹس جاری کردیا۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ سونا ٹیکل میل ایریا میں طیاروں کو فلائٹ کے دوران جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ہدایت کی تمام پائلٹس تفصیلات کیساتھ جی پی ایس سگنل دشواری سے متعلق فوری طور پر اے ٹی سی کو رپورٹ دیں۔نوٹم میں مزید کہنا تھا کہ پائلٹس نیوی گیشن میں دشواری کی صورت میں اے ٹی سی کو مدد کے لیے مطلع کریں، جی پی ایس سگنل میں مداخلت اوردشواری طیاروں کو فلائٹ کے دوران مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔
سونا سستا ، قیمت آسمان چھونے کے بعد نیچے آ گئی, چاندی کی قیمت بھی گر گئی
اتھارٹی نے کہا کہ جی پی ایس سگنل دشواری سے پروازوں کے روٹ سے ہٹنے کے سبب مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سونا سستا ہونے کے بعد آج فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 900 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 298700 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کی کمی سے 256087 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 9 ڈالر سے کم ہو کر 2859 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔