لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 ) لاہو ہائیکورٹ نے گھروں میں گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے کرنے کا فیصلہ دے دیا لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر پنجاب حکومت کی تعریف کی اور عدالتی فیصلے میں پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کا ذکر کیا.

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کو نگرانی کی ذمہ داریاں سونپ دیں اور اب گھروں میں گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے ہوں گے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور پانی ضائع کر کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10 ہزار روپے کا جرمانہ ہو گا. جسٹس شاہد کریم نے فیصلے میں کہا کہ ری سائیکلنگ پلانٹ کے بغیر پیٹرول پمپس کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا اور ای پی اے پیٹرول پمپس کی پڑتال اور ری سائیکلنگ پلانٹ کی تنصیب کرائے گا۔

(جاری ہے)

فیصلے میں کہا گیا کہ پانی کی بچت اور باکفایت استعمال کے لیے قانون بن چکا ہے اور وزیر اعلی پنجاب کی سربراہی میں اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے مقامی حکومتیں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مستقبل میں گھروں اور تجارتی مراکز کی تعمیر کے وقت ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کو یقینی بنایا جائے گا عدالت میں شعبہ ٹرانسپورٹ میں ماحولیاتی بہتری کے مختلف اقدامات سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں.                                                                             

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اور پانی ضائع کرنے والوں فیصلے میں

پڑھیں:

صنم جاوید کے ضمانتی مچلکوں کی ضبطی فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں سماعت

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے اور ان کے والد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کیخلاف درخواست پر ان کے وکیل سے متعلقہ دستاویزات طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل نے بتایاکہ صنم جاوید ایک سماعت پر 9 مئی کے دو مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیش نہ ہوسکیں۔ اے ٹی سی عدالت نے صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جبکہ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کو شو کاز نوٹس جاری کردیئے۔ لہٰذا کالعدم قرار دیا جائے۔ دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز محمود کے خلاف مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست فائل چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے متعلقہ بینچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش کردی۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے شیخ امتیاز محمود کی اہلیہ صائمہ امتیاز کی درخواست پر سماعت کی۔ 

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول پمپس پر ری سائیکلنگ پلانٹ نہ ہونے پر انہیں سیل کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ کا حکم
  • پنجاب میں پانی کےغیر ضروری استعمال کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا اعلان
  • مشال یوسفزئی کی حفاظتی ضمانت، گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد
  • لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی پانی کے باکفایت استعمال، ماحولیاتی تحفظ کے لیے پنجاب حکومت کی کوششوں کی تعریف
  • صنم جاوید کے ضمانتی مچلکوں کی ضبطی فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں سماعت
  • 5 ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز ریپریزنٹیشن سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا
  • لاہور: بیدیاں روڈ کے گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی