لاہور، سی پی اے ایشیا اور جنوب مغربی ایشیاء کانفرنس اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
خطے میں مستحکم ترقی کے نام سے اختتامی سیشن میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہماری عوام بالحصوص پسماندہ اور کمزور طبقات کی امنگوں کی تکمیل کیلئے ناگزیر ہوگی، اس فورم کے ذریعے ایک بار پھر حقیقت کو تسلیم کیا کہ پارلیمنٹ صرف قانون سازی کے ادارے نہیں بلکہ تبدیلی کے مراکز بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سی پی اے ایشیا اور جنوب مغربی ایشیاء کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی سیشنز میں ماحولیاتی تبدیلیوں، اے آئی اور فیک نیوز پر قانون سازی پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، جبکہ خطے میں مستحکم ترقی کے اختتامی سیشن سے قائم مقام صدرمملکت یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس پسماندہ اور کمزور طبقات کی امنگوں کی تکمیل کیلئے نا گزیر تھی۔ پنجاب اسمبلی میں دو روزہ ایشیاء اور جنوب مغرب ایشیاء کامن ویلتھ پارلیمنٹ ایسوسی ایشن کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔ اختتامی سیشن میں شریک رہنماؤں نے خطے کے اہم چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، معاشی عدم مساوات، اور تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کے پیش نظر مشترکہ قانون سازی اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ پارلیمانی ڈپلومیسی کو خطے میں امن اور تعاون کی بنیاد قرار دیا گیا۔
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا تھا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات والی فہرست میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے پالیسیاں بنانا ضروری ہے۔ کانفرس کے دوسرے سیشن میں ڈیجیٹل گورننس اورسوشل میڈیا ریگولیشن اور جدید قانون سازی کیلیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے میں مستحکم ترقی کے نام سے اختتامی سیشن میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہماری عوام بالحصوص پسماندہ اور کمزور طبقات کی امنگوں کی تکمیل کیلئے ناگزیر ہوگی، اس فورم کے ذریعے ایک بار پھر حقیقت کو تسلیم کیا کہ پارلیمنٹ صرف قانون سازی کے ادارے نہیں بلکہ تبدیلی کے مراکز بھی ہیں۔
اختتامی کلمات میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے چارٹر آف لاہور پیش کرتے ہوئے کہا ہم جامع ترقی کو فروغ دینے اور خطے میں پائیدار ترقی کیلئے کام کریں گے، جبکہ مقامی حکمرانی کے ڈھانچے کو مظبوط بنانا ضروری ہے تاکہ عوامی خدمات یقینی بنائی جا سکیں۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی اورسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے تمام ملکی اورغیرملکی شرکا کا شکریہ ادا کیا، جبکہ بین الاقوامی پارلیمینٹرینز نے حکومت پاکستان اور خاص طور پر سپیکر پنجاب اسمبلی اظہار تشکر کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی اختتامی سیشن پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
امن کانفرنس میں شرکت کیلئے ایرانی نیول چیف ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی کراچی پہنچ گئے
ایرانی بحریہ پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ کثیر الملکی بحری مشق "امن-25" کے نویں ایڈیشن میں شرکت کر رہی ہے جو جمعہ کے روز کراچی میں شروع ہوئی۔ اس مشق میں 60 سے زائد ممالک کی بحری افواج، بحری جہاز، طیارے، اسپیشل آپریشن فورسز، بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے والی میرین ٹیمیں، اور مبصرین شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ ہمسایہ ملک کے حکام سے ملاقات کریں گے۔ ایڈمرل شہرام ایرانی ہفتے کی صبح پاکستان کے جنوبی ساحلی شہر کراچی پہنچے۔ ان کا یہ دورہ پاکستانی بحریہ کے کمانڈر کی باضابطہ دعوت پر ہو رہا ہے تاکہ امن-25 بحری مشق اور امن ڈائیلاگ میں شرکت کرسکیں۔ ایرانی بحریہ پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ کثیر الملکی بحری مشق "امن-25" کے نویں ایڈیشن میں شرکت کر رہی ہے جو جمعہ کے روز کراچی میں شروع ہوئی۔
اس مشق میں 60 سے زائد ممالک کی بحری افواج، بحری جہاز، طیارے، اسپیشل آپریشن فورسز، بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے والی میرین ٹیمیں، اور مبصرین شامل ہیں۔ اس سال امن انٹرنیشنل میری ٹائم ایونٹ کا سلوگن "Together for Peace" ہے اور اس کا پیغام سمندر میں امن برقرار رکھنے، بحری صلاحیتوں میں اضافہ، تجربات کا تبادلہ، ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے کمیونیکیشن برج کے طور پر کام، سمندری حدود میں دہشت گردی اور جرائم کے خلاف متحد ہونا اور علاقائی اور بین علاقائی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
منتظمین کے مطابق اس مشق کا مقصد سمندری سیکورٹی کو فروغ دینا اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا ہے تاکہ علاقائی اور عالمی چیلنجز سے نمٹا جاسکے۔ ایرانی بحریہ کے ایک جنگی جہاز سمیت ایک وفد بھی ان مشقوں میں شریک ہے۔ مشقیں 7 فروری سے 11 فروری تک جاری رہیں گی۔ ایرانی دفاعی وفد امن ڈائیلاگ میں بھی شرکت کے علاوہ پاکستانی عسکری حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔