لاہور:

پی ٹی آئی کا یوم سیاہ ناکام ہونے پر پارٹی کے رہنما ایک دوسرے کو ذمے دار قرار دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی یوم سیاہ کی کال صرف سوشل میڈیا تک محدود رہی  جب کہ پی ٹی آئی رہنمامین شاہراہوں پر احتجاج نہ ہونے کی ذمے داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ۔

پی ٹی آئی کے یوم سیاہ کے سلسلے میں لاہور میں کسی بھی اہم مقام پر احتجاجی نہیں  ریلی نکالی جا سکی۔ شہر میں جن حلقوں میں ریلی نکلی، وہ بھی 30، 40 افراد پر مشتمل تھی  جب کہ کارکنوں کی جانب سے اس سلسلے میں خوب شکوے شکایات بھی کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لاہور تنظیم کے صدر امتیاز شیخ اور نہ پنجاب کی چیف آرگنائزر نے رہنماؤں کو ریلی کے لیے آگاہ نہ کیا۔ کچھ رہنماؤں نے احتجاج گلی محلوں میں فوٹو سیشن اور ویڈیو بنانے کے لیے کیا اور پھر چلتے بنے ۔

پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے حماد اظہر کے 5 ماہ بعد فوٹو سیشن کے لیے آنے پر بھی شکوے  سامنے آئے۔ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے گھروں پر پولیس چھاپے مارتی اور فیملیز کے افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

صوبائی سیکرٹریٹ کھولا اور رہنماؤں کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی کوئٹہ

اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ پر پولیس کیجانب سے چھاپہ اور ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔ جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کو کھولنے اور رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ و دیگر نے بیان میں گزشتہ روز کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ پر پولیس کی جانب سے چھاپہ اور ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا۔ جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارٹی سیکرٹریٹ کو فوری طور پر کھولا اور گرفتار رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • زرعی پیداوارمیں غیرمعمولی حکومت کی ناکامی ہے ،سردارظفر
  • سہ فریقی سیریز: قومی ٹیم دوسرے میچ کیلئے کراچی پہنچ گئی
  • ٹیکس ہدف میں ناکامی: ایف بی آر میں ایک بار پھر تقرر و تبادلے
  • سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں حارث رؤف کو آرام دینے کا امکان
  • عمران کی کسی بھی سزا پر کسی نے احتجاج نہیں کیا،عظمیٰ بخاری
  • عمران خان کی یوم سیاہ کی کال پنجاب میں ناکام، مہربانو ملتان میں گرفتار
  • ملتان، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کی رہنما مہر بانو قریشی گرفتار 
  • صوبائی سیکرٹریٹ کھولا اور رہنماؤں کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی کوئٹہ
  • پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی سمیت  کئی کارکن گرفتار