لاہور؛ خوف ناک حادثے میں لڑکی اور لڑکا جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور:
صوبائی دارالحکومت میں خوف ناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک لڑکی اور لڑکا جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ایک کار ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خوف ناک تھا کہ کار سوار شہروز اور صبا شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور ڈمپر کو مین روڑ پر کھڑا کر کے سو گیا تھا۔
حادثے کے بعد پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خضدار: اغواء کی گئی لڑکی بازیاب، 14 افراد گرفتار
فوٹو فائلڈپٹی کمشنر خضدار کا کہنا ہے کہ اغواء کی گئی لڑکی کو تحصیل زہری سے بازیاب کروالیا گیا، نامزد 2 ملزمان سمیت 14 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب لڑکی کے اغواء کے خلاف خضدار سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا جا رہا ہے، واقعہ کے خلاف اہل خانہ کا آج تیسرے روز بھی قومی شاہراہ پر دھرنا اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
بین الصوبائی شاہراہوں کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں بڑی تعداد میں مسافر پریشان ہیں۔