بین الاقوامی نیزہ بازی چیمپئن شپ پاکستان کے نام
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور: پاکستان نے 9 ملکی انٹرنیشنل نیزہ بازی چیمپئن شپ میں 570 پوائنٹس کے ساتھ سب کو پچھاڑ دیا جبکہ دوسری پوزیشن مصر اور تیسری پوزیشن سعودی عرب کے نام رہی۔ جبکہ بیسٹ رائڈر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز بھی پاکستان کے آفتاب شبیر کے نام رہا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان، سعودی عرب، مصر، قطر، ساؤتھ افریقا، امریکا، ناروے، کویت اور عمان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں اور پہلی بار 9 ممالک کی ٹیمیں ایک ساتھ پاکستان میں ایک ہی ایونٹ میں شریک ہوئیں۔
صدر ایکویسٹرین فیڈریشن صاحبزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ جتنی ٹیمز پاکستان آئی ہیں وہ یہاں سے مثبت پیغام لے کر جائیں گی اور پاکستان میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا آنا بہت بڑی کامیابی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان اور دیگر قومی اداروں کی سپورٹ سے یہ کھیل مزید ترقی کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فجیرہ تائیکوانڈو چیمپئن شپ، ہارون خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
ہارون خان نے فجیرہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
سیمی فائنل میں ہارون خان کو ایران کے حسین پور علی رضا سے شکست ہوئی۔
ہارون خان نے تین مسلسل مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
انہوں نے کویت اور ایران کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا تھا۔
ہارون خان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے مزید محنت کروں گا۔