لاہور:

آج 8 ویں برسی پر پنجاب پولیس نے سانحہ فیصل چوک (چیئرنگ کراس) کے بہادر شہیدوں کو یاد کیا، جو ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر گئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کا ہے۔

2017ء میں آج کے دن، فیصل چوک مال روڈ لاہور پر 7 پولیس افسران اور اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا.

 

شہداء میں ڈی آئی جی سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہد گوندل، اے ایس آئی محمد امین، ہیڈ کانسٹبل عصمت اللہ، اور کانسٹیبلز محمد اسلم، عرفان محمود، اور ندیم تنویر شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ دلوں میں تازہ رہیں گی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب پولیس 1650 سے زائد شہداء کی قربانیوں کی امین ہے اور دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے شہداء کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے اس عزم کی تجدید کی کہ شہداء کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پنجاب پولیس

پڑھیں:

فیصل آباد: ملزمان کی فائرنگ، اے ایس آئی جاں بحق

فوٹو فائل

فیصل آباد میں ملزمان کی فائرنگ میں اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا، لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

فیصل آباد پولیس حکام کے مطابق اشتہاری ملزم کی گرفتاری کےلیے جانے والی پولیس ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔

حکام کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی عبیداللّٰہ جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کےلیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد: ملزمان کی فائرنگ، اے ایس آئی جاں بحق
  • کالعدم ٹی ٹی پی کی فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کا معاملہ، امریکا کا اپنے شہریوں کو انتباہ
  • محسن نقوی کا کراچی میں رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا
  • ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کیخلاف درخواست ،صنم جاوید عدالت طلب
  • لاہور: وکلا کا مبینہ تشدد، اے ایس آئی جاں بحق، پولیس
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے شہید محمد مقبول بٹ کو شاندار خراج عقیدت
  • شہید مقبول بٹ اور شہید افضل گورو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد
  • شہید افضل گورو اور شہید مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظفرآباد میں کانفرنس، ریلی کا انعقاد
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا شہید افضل گورو کو خراج عقیدت