قومی ٹیلنٹ دیکھ کر بھارت بھی ایک دن پاکستان آکر کھیلنے پر مجبور ہوگا، رانا مشہود
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ سیاسی نہیں بلکہ عملی طور پر قومی کھیل کے لیے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم نے 2025 کو ہاکی کی بحالی کا سال قرار دے رکھا ہے جب کہ ہمارا ٹیلنٹ دیکھ کر بھارت بھی ایک دن پاکستان آکر کھیلنے پر مجبور ہوگا۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل ہاکی میلے کی تیاریاں بھی جاری ہیں، جرمن اور ہالینڈ کے معروف ہاکی کلبز 11 فروری کو لاہور پہنچیں گے جب کہ وزیراعظم کی ہدایت پر یوتھ پروگرام کی ٹیم بھی ایکشن میں ہوگی۔
لاہور میں ٹیم کے انتخاب کے لیے جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرائلز ہوئے، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے ٹرائلز کی نگرانی کی، ٹرائلز میں چاروں صوبوں سے 250 سے زائد نوجوان کھلاڑیوں کی شرکت کی، اسلام آباد اور گلگت کے کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پہنچے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت نوجوانوں کو ہر شعبے میں آگے لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو انتشار کے بجائے آگے بڑھنے کا موقع دینے سے ملک ترقی کرے گا، سیاسی نہیں بلکہ عملی طور پر قومی کھیل کے لیے اقدامات کررہے ہیں، بھارت بھی ایک دن پاکستان آکر کھیلنے پر مجبور ہوجائےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑیوں کی آمد پربہت خوشی ہے، ہاکی کے نوجوان کھلاڑیوں کو غیر ملکیوں سے کھیلنے کا موقع دے رہے ہیں جب کہ خواجہ جنید فوکل پرسن اور پرویز سنڈھیلا یورپین ہاکی کوآرڈینیٹر ہیں۔
مزیدپڑھیں:علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط، کل کا جوڈیشل کمیشن اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: یوتھ پروگرام رانا مشہود کے لیے
پڑھیں:
ہارس اینڈ کیٹل شو کا افتتاح، وزیراعظم کی شرکت: نادار طبقات کا احساس: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کا افتتاح کردیا گیا۔ فورٹریس سٹیڈیم میں میں تقریب کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت محسن نقوی اور اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں۔ ایونٹ کے ابتدائی مرحلہ میں گھڑ سوار دستے نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ شو میں کثیر تعداد میں فیملیز کی شرکت، تالیاں بجاکر داد دیتے رہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے حاضرین کے پاس جا کر ملاقات کی۔ دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز کردیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے فورٹریس سٹیڈیم آمد پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف روایتی بگھی پر سوار ہوکر سلامی کے چبوترے پر پہنچے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے حاضرین کے پاس جا کر ملاقات کی۔ حاضرین نے پرجوش نعروں سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خیر مقدم کیا۔ ہارس اینڈ کیٹل شو میں شریک شائقین نے وزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پاکستان، کویت، ناروے، عمان، قطر، سعودی عرب، ساؤتھ افریقہ، امریکہ کی نیزہ باز، پاکستان، ایران، ترکیہ تاجکستان کی تیر انداز ٹیموںکا مارچ، ڈھول کی تھاپ پر ناچتے اونٹوں سے لائیو سٹاک مارچ کا آغازکیا۔ بہترین نسل کی بھینس، بھیڑ، اور ناچی بکریوں کی نمائش، سلواکیہ کے فنکاروں کا لیزر لائٹس شو، مقدونیہ کے بینڈ نے فن کا مظاہرہ کیا۔ فلوٹس پر علاقائی رقص کے مظاہرے، سینکڑوں ڈھولچیوں نے فن کا مظاہرہ کیا۔ درویش رقص، عاطف اسلم کی خصوصی پرفارمنس، ڈرون سے قومی پرچم، اور دیگر قومی و علاقائی لیزر امیج بھی پیش کیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا ’’گھر بنائیں گے بھی، گھر بسائیں گے بھی‘‘ ویژ ن مقبول عام حیثیت ہو چکا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کے فلیگ شپ منصوبے ’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت 1500اجتماعی شادیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا اور وزیراعلی کی ہدایت پر ’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے۔ مزید 1500شادیوں کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا گیا۔ ’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کے لئے درخواستیں آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کے لئے درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے ضلعی آفس میں بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کے بارے میں معلومات کے لئے 1312ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں دولہا دلہن اور ان کے قریبی عزیز واقارب کے لئے کھانا حکومت پنجاب کی طرف سے دیا جائے گا۔ اجتماعی شادیوں میں نئے شادی شدہ جوڑوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی۔ ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت دولہا دلہن کو فرنیچر اور کپڑوں سمیت دیگر ضروری سازو سامان کے تحائف بھی پیش کئے جائیں گے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کی ہر بیٹی سے محبت ہے، گھر بسانے پر دلی خوشی ہوتی ہے۔ معاشرے کے نادار اور محروم معیشت طبقات کا احساس حکومت کی ذمہ داری ہے جسے اچھی طرح نبھائیں گے۔ بیٹیوں کے سر پر دست شفقت رکھنا پنجاب کی ریت ہے۔