لاہور، شادی کی تقریب میں ناقص کھانے کی وجہ سے سیکڑوں افراد کی حالت غیر
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور کے علاقے خیابان امین کے رہائشی شہری سرفراز کی شادی کی تقریب میں ناقص کھانا فراہم کرنے پر 360 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
شہری سرفراز نے اپنی شادی کی تقریب کے لیے نجی مارکی ستوکتلہ میں بکنگ کروا رکھی تھی۔
تقریب میں مدعو کردہ 360 سے زائد مہمانوں میں سے 200 سے زیادہ افراد کھانا کھانے کے بعد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے اور انہیں فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ متعدد افراد کی حالت تشویشناک تھی اور وہ علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنرل اسپتال لاہور میں 9 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک اور وہ زیر علاج ہیں، رائیونڈ انڈس اسپتال میں 27 افراد کو تشویشناک حالت میں منتقل کیا گیا۔
یونیورسٹی آف لاہور اسپتال میں 7 افراد کی حالت نازک ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں، قصور ڈی ایچ کیو اسپتال میں حالت غیر ہونے پر 10 سے زائد افراد کو طبی امداد کے لیے لایا گیا ہے، جبکہ نارووال کے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں مجموعی طور پر 31 افراد زیر علاج ہیں۔
شہری سرفراز نے الزام عائد کیا ہے کہ مارکی کی انتظامیہ نے انتہائی ناقص اور غیر معیاری کھانا فراہم کیا جس کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں مہمانوں کی حالت بگڑی۔
اس واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افراد کی حالت زیر علاج ہیں اسپتال میں
پڑھیں:
کرک: انڈس ہائی وے پر حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 5 زخمی
کرکے کے علاقے میٹھاخیل میں گاڑیوں میں تصادم میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے اس واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کررہے ہیں جبکہ قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
(اس خبر میں مزید تفصیل شامل کی جارہی ہے)
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپتال حادثہ زخمی کرک میٹھاخیل