لاہور: پنجاب میں اقلیتی برادری کے افراد کے لیے مائنورٹی کارڈز کی تقسیم کا آغاز ہو چکا ہے۔ لاہور کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک تقریب کے دوران ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اقلیتی افراد میں کارڈز تقسیم کیے۔ یہ کارڈز بائیومیٹرک ویریفکیشن کے بعد دیے گئے ہیں اور ان کے تحت اقلیتی افراد کو ہر ماہ 10,500 روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ یہ قدم اقلیتی برادری کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ وہ باعزت اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق نادار اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

بجلی صارفین کیلئے مزید مشکلات کھڑی,عدم ادائیگی پر بڑا فیصلہ

اویس علی :  فیسکو (فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی) نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کرنے والے ڈیفالٹرز کے خلاف بڑا فیصلہ کیا ہے۔

 کمپنی نے ڈیفالٹرز کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ان کی زمین اور جائیداد قرق کرنے کے اقدامات بھی شروع کر دیے ہیں۔

فیسکو ہیڈ کوارٹر نے تمام سرکلز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ڈیفالٹرز کے بینک اکاؤنٹس کو منجمند کریں اور قانونی کارروائی دو دن کے اندر مکمل کی جائے۔ فیسکو حکام کے مطابق، بل نہ ادا کرنے والے صارفین کے بجلی کے کنکشن پولیس کی موجودگی میں کاٹے جا رہے ہیں۔

قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن

فیسکو حکام نے بتایا کہ 2روز میں بل نہ دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ ریکوری کا عمل موثر ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کا آغاز کر دیا
  • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا بڑا اقدام, 2 ایس ایچ اوز معطل
  • پنجاب میں اقلیتی کارڈز کی تقسیم کا آغاز
  • پنجاب کی گنجان آباد جیلوں کے مسائل حل کرنے کے لیے 4 نئی جیلیں تعمیر کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، سرکاری گندم دوسرے صوبوں کی فروخت کی اجازت دیدی
  • بجلی صارفین کیلئے مزید مشکلات کھڑی,عدم ادائیگی پر بڑا فیصلہ
  • میرپورماتھیلو،بااثروڈیرے کی سومرا برادری پر اسلحے کے ساتھ دھاوا
  • پنجاب اسمبلی کے21 ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری
  • طلبہ وعدہ کریں ملک کیخلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے:مریم نواز