لاہور (نامہ نگار) مزنگ کے علاقے میں وکلاء کے مبینہ تشدد سے پولیس کا اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔  تفصیلات کے مطابق اے ایس ائی محمد شاہد ایف آئی اے عدالت کے باہر اشتہاری ملزم عدیل کو گرفتار کر کے لے جا رہا تھا کہ وکلاء نے ملزم کو چھڑوانے کے لئے پولیس ٹیم پر دھاوا بول دیا۔ وکلاء اور ملزم کے تشدد سے تھانہ شاد باغ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہد کی طبیعت بگڑ گئی۔ اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ وکلاء اشتہاری عدیل کو چھڑوا کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزموں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی


راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات سے متعلق فہرست تیار کرلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست تیار کرلی گئی، فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی۔

عمران خان کی 9 مئی کے 21 کیسز میں ضمانت منظور ہو چکی: سلمان صفدر

بانئ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 21 کیسز میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے بھیجی گئی،
بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجھوتھہ اور ظہیر عباس کا نام بھی  شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار
  • بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
  • کروڑوں روپے کا مبینہ فراڈ، نادیہ حسین ایف آئی کے نوٹس پر پیش
  • بھارت: سب سے بڑے بینک فراڈ میں ملوث ملزم بیلجیم میں گرفتار
  • ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد کی دلیرانہ کاروائی،ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہلاک
  • رواں سال لاہور پولیس کی کارکردگی کیا رہی ؟ رپورٹ جاری
  • لاہور، سروسرز اسپتال میں پولیس اہلکاروں کا طبی عملے پر تشدد
  • لاہور: مالکن کے مبینہ تشدد سے 10 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق
  • دہرے قتل کا اشتہاری ملزم پاک ایران سرحد سے گرفتار