لاہور میں خاتون کی درخت سے لٹکی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لاہور میں خاتون کی درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ناصر باغ میں خاتون کی لاش درخت سے لٹکی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کیا گیا۔
خاتون کی عمر 35 سال ہے اور شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ شناخت کے لیے فرانزک ٹیموں نے لاش کے فنگر پرنٹس لے لیے ہیں۔ خاتون کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ تفتیش اور شناخت ہونے پرحقائق سامنے آئیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خاتون کی
پڑھیں:
خیر پور: دشمنی پرفائرنگ، خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق، 2 بچیاں زخمی
—فائل فوٹوخیرپور کے گوٹھ پنہل کورائی میں دشمنی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔
دورہ روڈ سفید ڈھیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاری اعجاز جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب واقعے میں زخمی ہونے والی بچیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔