9 مئی: شاہ محمود، اعجاز چودھری سمیت 21 افراد پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نو مئی کو کلمہ چوک لاہور پر کنیٹر جلانے کے کیس میں شاہ محمود قریشی اور اعجاز چودھری سمیت اکیس ملزموwںN پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ملزموں کا صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے ملزموں کے خلاف پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید کارروائی 17 فروری تک ملتوی کر دی۔ جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی۔ یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنوں کو بغاوت اور فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قلات اور مستونگ میں ٹریفک حادثات؛ 2 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق
کوئٹہ:قلات اور مستونگ میں ٹریفک حادثات میں 2 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ قلات سنگداس کے قریب کار اورٹریلر گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں و زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال قلات منتقل کیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب مستونگ کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں پشین سے تعلق رکھنے والے 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔