لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف کا کہنا ہے کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے۔ معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے،معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن کے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات کیں، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
نوازشریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں 22 سے 12 فیصد آنے سے معاشی سرگرمیاں اور گروتھ بڑھ رہی ہے،مہنگائی کم ہورہی ہے، روپیہ مستحکم اورسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا بے ایمانی کے ساتھ آئے ہوئے شخص نے ملک کی بنیادیں ہلا دی تھیں، ہم نے پاکستان کی خاطر ہنستے ہوئے قربانیاں دیں، آگے بھی دریغ نہیں کریں گے،
اراکین اسمبلی نے نواز شریف کوملکی ترقی کی علامت اور ضمانت قرار دیااور کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف نے زخم کھائے لیکن ہمیشہ سیاست پرریاست کے مفادات کو ترجیح دی۔

لاہور: شادی میں ناقص کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر، متعدد کی تشویشناک

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پاکستانی معیشت میں بہتری، بینک ڈیپازٹس اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ

 

پاکستان کی معیشت کے لیے مثبت خبر سامنے آئی  اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بینکوں میں کھاتے داروں کے فارن کرنسی اکاؤنٹس میں رکھے گئے ڈالر ڈیپازٹس میں 15 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اس اضافے کے بعد یہ ڈیپازٹس 5 ارب 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں بھی 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 10 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مجموعی مالیت اب 15 ارب 75 کروڑ 27 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ہے، عطاءاللہ تارڑ
  • ہماری منزل تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہے، شہباز شریف
  • مریم نواز کا لاہور میں پہلا نوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
  • میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان
  • پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے آبادی میں اضافے کو مربوط کرناناگزیر ہے. ویلتھ پاک
  • مریم نواز کے دوروں سے ہسپتالوں میں بہتری آئی: عظمیٰ بخاری 
  • بیلاروس کے صدر کا وزیراعظم، نوازشریف اور دیگر لیگی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ
  • نوازشریف کی سیاست میں واپسی مشاورت کی حد تک ہے
  • پاکستانی معیشت میں بہتری، بینک ڈیپازٹس اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ