Daily Ausaf:
2025-02-08@09:06:58 GMT

سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر سے 15 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی دی) نے پنجاب سے 15 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں سے15 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے یہ کارروائیاں لاہور، سیالکوٹ،گجرات، اٹک، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، میانوالی اور چنیوٹ میں کیں۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشتگرد پکڑا گیا ہے جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

22فروری یوم تاسیس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی:

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا، فواد چوہدری نے گرفتاری کی تصدیق بھی کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے باہر سے پولیس نے گرفتار کیا اور اڈیالہ چوکی روانہ ہوگئے۔

پولیس فیصل چوہدری کے زیر استعمال گاڑی بھی چوکی اڈیالہ لے گئی، فیصل چوہدری کے ساتھ مبشر مقصود اعوان، فیصل نیازی، عمران نیازی ایڈووکیٹس بھی پولیس چوکی اڈیالہ چلے گئے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں اپنے بھائی فیصل چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل چوہدری عمران خان سے ملنے اور مقدمے کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں گیٹ پر روک دیا گیا تھا جس پر انہوں ںے جیلر کو مغلظات بکیں تھیں۔

پاکستان بار کونسل کا اظہار مذمت

دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل میں روکے جانے اور گرفتار کیے جانے پر اظہار تشویش کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ وکیل کو عدالتی کارروائی میں شمولیت سے روکنا انصاف کے راستے میں رکاوٹ ہے،  فیصل چوہدری جیل میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونے کیلئے گئے تھے،  جیل حکام کے پاس فیصل چوہدری کو روکنے اور گرفتار کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

بار کونسل نے مزید کہا کہ وکلاء اپنا پیشہ ورانہ کام کرتے ہیں سیاسی جماعتوں سے نہ جوڑا جائے، پنجاب پولیس کے ہاتھوں وکلاء کی گرفتاری و گھروں پر چھاپوں کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی، 15 دہشت گرد گرفتار
  • سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن ،15دہشتگرد گرفتار
  • پنجاب: مختلف شہروں سے 15 دہشت گرد گرفتار
  • پنجاب کے مختلف شہروں سے 15 دہشتگرد گرفتار، دھماکا خیز مواد برآمد
  • عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا
  • لاہور، جوانسالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام،2ملزمان گرفتار
  • کرکٹروہاب ریاض کی ہمشیرہ کے گھر ڈکیتی میں ملوث گینگ گرفتار، 2 خواتین شامل
  • چیچہ وطنی میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،2 فرار
  • لاہور: پولیس اہلکار کی ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں گھس کر 2 خواتین سے مبینہ زیادتی