وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ لاہور سے متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے۔ یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیرِاعظم اور دبئی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2024 میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ اس موقع پر وہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے اور عالمی سربراہان سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیرِاعظم کے اس دورے کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور اقتصادی و سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔ وزیرِاعظم پاکستانی کمیونٹی اور متحدہ عرب امارات میں کاروباری برادری سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکے۔
وزیرِاعظم کے ہمراہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ آصف، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سردار اویس لغاری، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
یہ وزیرِاعظم شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد متحدہ عرب امارات کا دوسرا سرکاری دورہ ہے، جو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی، تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات شہباز شریف کریں گے
پڑھیں:
پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ، ایرانی حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دے، شہباز شریف
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے ایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا ناسور خطے میں موجود تمام ملک کیلئے تباہ کن ہے، خطے میں موجود ممالک کو مل کر دہشتگردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایرانی حکومت ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے اور اس بہیمانہ اقدام کی وجوہات عوام کے سامنے لائے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ان کی میتوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ایران میں پاکستانیوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، دکھ کی گھڑی میں مثاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔