پریم یونین کا اولڈ ڈیزل شیڈ اسٹاف کی پروموشن پر اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
فیصل آباد(جسارت نیوز) پریم یونین کی طرف سے اولڈ ڈیزل شیڈ میں سٹاف کی پروموشن کے سلسلہ میں اظہارتشکر کے پروگرام میں ڈی ایس لاہور محمدحنیف گل،صدرپریم یونین شیخ محمدانور، چیف آرگنائزرخالد محمودچودھری،ڈپٹی ڈی ایس محمدوقاص،ڈی ایم ای فہدمسعودجنجوعہ،اے ایم ای عثمان یحییٰ خٹک،ڈی ایم او ڈاکٹر صائمہ،ڈی پی او ذیشان زیدی،فصاحت اللہ بیگ،ڈویژنل صدر فیاض شہزاد،محمدناصرخان،خضرحیات بیگ،حاجی عبدالعزیز،محمدارشادودیگر نے شرکت کی۔مہمانوں کا جنید خرم ،طاہر گجر،اسعدنقوی،شیخ ذیشان،محمدعامر و دیگر کی قیادت میں سیکڑوں شیڈ مزدوروں نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کی۔اس موقع پر ڈی ایس لاہور محمدحنیف گل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے انتظامیہ ملازمین کی فلاح بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے امیدظاہرکی ریلوے ملازمین ریلوے کی بہتری اور ترقی کیلئے پوری تندہی سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے ۔ شیخ محمدانور نے سٹاف کی پروموشنزپر ڈی ایس لاہور محمدحنیف گل اور ان کی ٹیم کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا وہ آئندہ بھی مزدوروں کے مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے۔ تقریب کے اختتام پر دعائیہ کلمات اداکرتے ہوئے خالدمحمودچودھری نے کہاکہ ریلوے کاہر مزدوراور افسرتمام علاقائی، لسانی ، سیاسی تعصبات اور امتیازات سے بالاتر ہوکرصرف اور صرف پاکستان ریلوے کی بہتری اور اس کے ٹرین آپریشن کوبہتر سے بہتراور معمول پر رکھنے کیلئے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو مقدم رکھتا ہے اور یہی ان کی اولین ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈی ایس
پڑھیں:
لیبیا کشتی واقعے پر وزیراعظم کا اظہار افسوس، ایک بار پھر انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائی کا عندیہ
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گزشتہ روز لیبیا میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کی مزمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی جبکہ متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
شہباز شریف نے اپنے بیان میں وزارت خارجہ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ واقعے میں جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔
مزید پڑھیں: لیبیا میں 65 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، پاکستانی بھی سوار تھے، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم نے حکام کو ہدایت جاری کی کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ کام میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لیبیا کے ساحل کے قریب بحری حادثہ پیش آیا جس میں 65 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق حادثے میں پاکستانی شہری بھی متاثر ہوئے ہیں تاہم ابھی تک تعداد کے بارے میں کوئی بات یقین سے نہیں کی جاسکی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حادثہ لیبیا کے شہر زوایہ کے شمال مغرب میں مرسا ڈیلا کے قریب پیش آیا۔
مزید پڑھیں: انسانی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن: ایف آئی اے کے 13 اہلکار برطرف، اہم گرفتاریاں
یہ بات یاد رہے کہ یہ پہلا کشتی واقعہ نہیں جس میں پاکستانی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں بلکہ گزشتہ ڈیرھ سال میں لیبیا، مراکش اور یونان میں متعدد واقعات ہوچکے ہیں جس میں اب تک 500 سے زائد پاکستانی جاں بحق ہوئے۔
اس دوران حکومت کی جانب سے کئی کارروائیاں بھی عمل میں آئیں جن میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاریاں بھی ہوئیں اور ایف آئی اے کے کئی ملازمین بھی برطرف ہوئے مگر یہ واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں