نیشنل اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ کاافتتاح 11 فروری کو ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی:ـ شہر قائد میں کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، نیشنل اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ کا افتتاح 11 فروری کو ہوگا، لاہور کی طرح کراچی میں بھی شائقین کیلئے کنسرٹ اور کرکٹ فینز کیلئے افتتاحی تقریب میں فری انٹری رکھی گئی ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری ہوں گے
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025ء 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا، لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں میچز منعقد ہوں گے، بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ان کے میچز متحدہ عرب امارات میں رکھے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی، نئے تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کا افتتاح 7 فروری کو رنگا رنگ تقریب کے ذریعے کیا گیا تھا۔
کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کا افتتاح 11 فروری کو کیا جائے گا،تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو بھی مدعو کیا گیا ہے، لاہور کی طرح کراچی میں بھی شائقین کیلئے کنسرٹ کا اہتمام کیا جائے گا، کرکٹ فینز کیلئے افتتاحی تقریب میں فری انٹری رکھی گئی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں بتایا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، شفت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، لائٹ شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل نیشنل اسٹیڈیم اسٹیڈیم کی فروری کو جائے گا
پڑھیں:
سہ فریقی سیریز: قومی ٹیم دوسرے میچ کیلئے کراچی پہنچ گئی
کراچی: سہ ملکی ون ڈے سیریز میں دوسرا میچ کھیلنے کیلئے پاکستانی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ گئی۔
قومی سکواڈ اپنا دوسرا میچ کھیلنے کےلیے لاہور سے کراچی پہنچا، پاکستانی ٹیم کل نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس بھی کرے گی۔
پاکستانی ٹیم کل 12:30 سے 3:30 تک پریکٹس کرے گی، پاکستان سیریز میں اپنا دوسرا میچ 12 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔
گزشتہ روز ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔