جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان کو پولیس نے بے قصور قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور:جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس نے عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں 9 مئی کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جس دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ دونوں بہنوں کے خلاف تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور ان کا کیس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔
تفتیشی افسر کے بیان کے بعد، علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے اپنے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں، جس پر عدالت نے کیس کو خارج کر دیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس میں سرکاری گواہ آج بھی پیش نہ ہو سکے، سماعت پھر ملتوی
ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی۔
عدالت نے دو گواہان مجسٹریٹ اور مدعی مقدمہ طلب کر رکھے تھے ۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہان موجود نہیں تھے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے ملاقات کروائی جائے تاکہ کیس کے متعلق ان سے مزید رہنمائی لی جاسکے۔ ایک ہی نوعیت کے تمام مقدمات کو یکجا کیا جائے اور ایک ساتھ ٹرائل شروع کیا جائے۔ درخواست زیر سماعت ہے۔
صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
عدالت نے 12 گواہان کو طلب کررکھا ہے۔یہ کیس گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لٹکا ہوا ہے،عدالت نے 2 سرکاری گواہان مجسٹریٹ مجتبی الحسن اور سب انسپکٹر ریاض کو 5 ویں بار طلب کیا ہے۔
جی ایچ کیو گیٹ ون حملہ کیس میں 119 گواہ ہیں 25 کے بیان ریکارڈ ہوچکے ہیں ،ابھی تک کسی بھی اہم گواہ پر جرح نہیں ہوسکی۔
Ansa Awais Content Writer