2025-03-12@22:11:35 GMT
تلاش کی گنتی: 2395

«کامیاب نہیں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹر شبلی فراز نے سٹیٹ بینک بل کے نتائج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بل پر ووٹنگ ہوئی لیکن نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا، بل خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حقوق سے متعلق تھا، ڈپٹی چیئرمین کا سٹیٹ بینک بل پر رویہ بدنیتی پر مبنی تھا، ہمارے 3 سینیٹرز کو معطل کر دیا گیا۔ شبلی فراز نے مزید کہا کہ اس جگہ پر کسی نے مستقل نہیں رہنا، کیا ایسے ایوان چلے گا؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ایوان سے معافی مانگیں۔
    پی ایم ایل نواز آزاد کشمیر کے رہنما کا کہنا ہے کہ 05 اگست 2019ء کے غیر آئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کے بعد ہندوستان تسلسل سے ایسی مذموم کارروائیاں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ آزاد جموں و کشمیر شرافت علی خلجی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض ہندوستانی فورسز کی جانب سے اسلامی اور تاریخ کشمیر کی کتابیں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے کشمیر کی تاریخ اور کلچر مٹانے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔ 05 اگست 2019ء کے غیر آئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کے بعد...
    جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ دھرم شالا لاڑکانہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ہندو نوجوان سنجے کمار کے قتل پر ان کے بیٹے آریان کمار، سالے ساحل سمیت دیگر ورثاء کیساتھ افسوس اور دکھ کا اظہار کرہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سوڈا مشروبات آج کی تیز رفتار زندگی میں ہر عمر کے افراد کے لیے عام ہو چکے ہیں۔ بچے، نوجوان اور بڑے سب ہی ان میٹھے، گیس بھرے مشروبات کو پسند کرتے ہیں، لیکن بہت کم لوگ ان کے صحت پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات سے واقف ہیں۔ سوڈا مشروبات کا زیادہ استعمال جسم کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔سوڈا مشروبات میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو جسم میں چربی جمع کرنے کا باعث بنتی ہے۔ مسلسل ان مشروبات کے استعمال سے موٹاپا بڑھتا ہے، جو کہ دیگر کئی بیماریوں کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے، جیسے کہ ذیابیطس، بلند فشار خون، اور دل کی بیماریاں۔سوڈا مشروبات میں شامل اضافی چینی...
    چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ سے شکست کا غصہ بھارت پر نکالنے کیلیے پاکستانی تیاریاں شروع ہوگئیں، گزشتہ روز دبئی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی، اس دوران توجہ خامیاں دور کرنے پر مرکوز رہی، فخرزمان کے متبادل امام الحق نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرلیا، وہ ممکنہ طور پر بابر اعظم کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ دوسری جانب پیسر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کا کھلاڑیوں پر کوئی پریشر نہیں ہے،ٹیم بہترین کھیل پیش کر کے میچ کا نتیجہ اپنے نام کرے گی،اتوار کو دبئی میں موسم عمومی طور پر صاف رہے گا، البتہ رات اور پیر کی صبح کے دوران بعض شمالی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔...
    پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔   خیبرپختونخوا اسمبلے میں پیپلزپارٹی کے رکن ارباب زرک اور پیپلز ٹریڈ فورم نے حکومتی فیصلے  کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے، رکن صونائی اسمبلی ارباب زرک نے  کہا کہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے، اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔  پیپلز ٹریڈ فورم کے صوبائی سینیئر نائب صدر شبیر الحسنین نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو...
    بھارتی پولیس نے اداکارہ راکھی ساونت کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تھانے طلب کر لیا۔ اداکارہ راکھی ساونت حالیہ دنوں مفتی قوی سے شادی سمیت اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں خلاف توقع راکھی ساونت نے پاکستانی ٹیم کی حمایت کی تھی جس پر بھارتیوں نے ان پر کڑی تنقید کی تھی۔ تاہم اب بھارت پولیس نے راکھی ساونت کو حکم دیا ہے کہ وہ تھانے آکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں بصورت دیگر انھیں گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔ مہاراشٹر سائبر سیل کے آئی جی یشاسوی یادو نے بتایا کہ راکھی ساونت کو 27 فروری کو حکام کے سامنے پیش ہونے کے لیے بلایا گیا...
    تل ابیب: اسرائیل کے دارالخلافہ کے قریب تین خالی بسوں میں ہونے والے دھماکوں کے بعداسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے قابض فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے تیز کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق دھماکے جنوبی تل ابیب کے قریب واقع شہروں بات یام اور حولون میں تین بسوں میں ہوئے، پہلے دو دھماکے چند منٹوں کے وقفے سے ہوئے جبکہ تیسرا دھماکہ 15 منٹ بعد ہوا، تمام بسیں خالی اور پارکنگ میں کھڑی تھیں، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ  ???? سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 بسوں میں سے بم...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے واحد بین اقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم ارباب نیاز کا نام تبدیل کرکے ’عمران خانکرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے منظوری دے دی ہے، اب یہ معاملہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے منظور کردہ سمری میں ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے قیام سے لے کر مختلف امور کاذکر کیا گیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صوبے میں بین الاقوامی معیار کے کھیل کی سہولیات صوبائی یا وفاقی حکومتوں کے ذریعے فراہم کی گئیں۔ اور سیاسی شخصیات اور سابق بین الاقوامی/قومی سطح کے کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں ان کے ناموں...
    نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کا جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ نوجوان سوشل میڈیا اور جدید ذرائع ابلاغ کو مثبت انداز میں استعمال کریں اور دین کی اشاعت و تبلیغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ دینِ اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے، جو صرف عبادات تک محدود نہیں بلکہ زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام میں نمازِ جمعہ کے موقع پر’’خدمتِ دین‘‘ کے موضوع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دین کی خدمت ایک عظیم سعادت اور اللہ کی خاص نعمت ہے، جو دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کے چیٹ بوٹ ’ڈیپ سیک‘ نے اپنے ماڈل کوڈ کو پبلک کے لیے اوپن کرنے کا اعلان کردیا۔ کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ اگلے ہفتے سورس 5 کوڈ ریپوزٹری کھول دے گی۔ اس اقدام کو چھوٹی لیکن مخلصانہ پیش رفت کے طور پر بیان کرتے ہوئے کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ ماڈل کوڈ مکمل شفافیت کے ساتھ شیئر کرے گی۔ واضح رہے کہ ڈیپ سیک نے گزشتہ ماہ عالمی اے آئی انڈسٹری میں اس وقت تک تہلکہ مچادیا تھا جب اس نے اپنا اوپن سورس R1 ریجننگ ماڈل جاری کیا جو کم قیمت پر تیار ہونے کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں مغربی نظاموں کا مقابلہ کرتا ہے۔ اوپن...
    پی ٹی آئی قیادت کا جیل میں عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے جیل میں ملاقات کیلئے پی ٹی آئی قیادت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر، شیر علی ارباب، رف حسن اور امجد علی نے وکیل عائشہ خالد ایڈووکیٹ کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مشترکہ درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سے گزشتہ روز ملاقات نہیں کرنے دی گئی، ملاقات کی اجازت دی جائے۔صحافیوں سے گفتگو میں جنید اکبر نے کہا بانی...
    لندن : برطانیہ میں سرطان کے باعث اموات میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے اعلیٰ حکام تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔میڈیا کی مقامی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے پوش علاقوں کے مقابلے میں پسماندہ علاقوں کے رہائشی لوگوں میں کینسر سے اموات کی شرح 60 فیصد سے متجاوز کر گئی ہے۔کینسر ریسرچ یو کے کی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر سال ملک برطانیہ جو ترقی یافتہ ہونے کے سات ساتھ ویٹو پاور کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں تقریباً 28 ہزار 400 اضافی اموات کا سبب بنتی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اوسطا78 اضافی اموات بتائی گئی ہیں جواعلیٰ حکام کے لیے ناقابل حد تک تشویش کا باعث ہے۔رپورٹ...
    اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ  ، اپوزیشن گرینڈ الائنس کے اہم رابطے اور ملاقاتیں جاری ہیں، اپوزیشن قیادت سندھ میں بھی پڑاؤ ڈالے گی۔  تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت سندھ روانہ ہوگی، تین روزہ دورے کے دوران گرینڈ الائنس اتحاد کیلئے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، اپوزیشن الائنس جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کرے گا ۔ اپوزیشن راہنما جئے سندھ کے سربراہ ایاز پلیجو سے حیدرآباد میں ملاقات کریں گے،وفد میں محمود اچکزئی، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم سے رہنماء شریک ہوں گے، اپوزیشن رہنماؤں کے وفد میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ بھی شامل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مقدمات کی تفویض اور انتظامی نظام کے اجراء کا افتتاح کر دیا ہے اور کہا ہے کہ نیا نظام شفافیت، بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا، ایسا نظام متعارف کرایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانہ میں آئے گا، کھربوں روپے کے مقدمات ٹریبونلز، ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں، بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مقدمات کی تفویض اور انتظامی نظام کے اجراء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2025)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہیں کیا جا رہا، نجی شعبے کے تعاون سے یوٹیلیٹی سٹورز کو بہتر کیا جائے گا،حکومت نے ایوان بالا میں پالیسی بیان میں کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہیں کیا جائے گا نظام کو بہتر کر کے نجکاری ہوگی،ایوان میں یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے حوالے سے سوال پر وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹورز بند نہیں کریں گے بلکہ ان کی نجکاری ہوگی جس کیلئے اصلاحاتی عمل اپنایا جا رہاہے۔ہر سال یوٹیلیٹی سٹورز کو 50 ارب کی سبسڈی دیتے ہیں۔گزشتہ برس رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کو 17 ارب روپے کی سبسڈی دی...
    تل ابیب: اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی مغوی خاتون کی لاش کی جگہ کسی اور کی لاش دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس نے گزشتہ روز چار لاشیں واپس کی تھیں، ان میں سے ایک کی شناخت غلط بتائی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حماس کی طرف سے واپس کی گئی لاشوں کا میڈیکل تجزیہ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ان میں شہری شری بیباس کی لاش شامل نہیں تھی، تاہم ان کے دو بچوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزحماس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 یرغمالیوں کی لاشیں انٹرنیشنل کمیٹی...
    شہر قائد میں ڈکیتوں نے لوٹا ماری کیلیے نیا طریقہ واردات اپنا لیا ہے، جس کا حال ہی میں وائرل ویڈیو سے انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں نوعمر پر مشتمل ڈکیت گروپ نے ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم گھر میں موجود خاتون نے شدید مزاحمت کر کے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ نوعمر لڑکی کے ساتھ نوجوان لڑکا بھی تھا جن کے ہاتھ میں پھلوں کے شاپنگ بیگ تھے، انہوں نے ایک گھر کا دروازہ بجایا تو پیچھے ساتھی تیار کھڑے تھے۔ دروازہ کھلتے ہی ساتھی گھر میں داخل ہوئے تاہم خاتون نے مزاحمت کی جس پر وہ...
    آبادی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک شمار ہوتا ہے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی آبادی 23.75 ملین ہو چکی ہے ۔آبادی میں ہر سال لگ بھگ 50 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ملک کی محدود مجموعی پیداواری شرح کے مقابل تیزی سے بڑھتی آبادی کا تناسب بہت زیادہ ہے۔ سیاسی اور اقتصادی عناصر کے مجموعی منفی اثرات کی بدولت گزشتہ برس پیداواری شرح 1.75 فیصد رہی جو کہ غیر تسلی بخش ہی قرار دی جا سکتی ہے۔ انتہائی کم پیداواری شرح کے مقابل آبادی میں اضافے کی شرح انتہائی بلند سطح پر پہنچ چکی ہے۔ آبادی اور شرح پیداوار میں شدید عدم توازن کی بدولت ملک کو سنگین چیلنجز...
    تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )اسرائیلی شہرتل ابیب میں 3 بسوں میں دھماکوں کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فوج کو مغربی کنارے(غزہ) میں ”دہشت گردی کے مراکز“ کے خلاف سخت آپریشن کا حکم دے دیا ہے جس سے امن معاہدہ ختم ہونے کا امکان ہے‘اسرائیلی پولیس کے مطابق دھماکو ں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مشتبہ دہشت گردانہ حملہ ہے جبکہ عرب ماہرین اسے ایک خود ساختہ حملہ قراردے رہے ہیں تاکہ اسرائیل اسے امن معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرسکے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے کہا کہ دو دیگر بسوں میں موجود ڈیوائسز پھٹنے میں...
    میری 75سال عمر ہے ، میں 22ماہ سے جیل میں ہوں، میں نے نواز شریف کے خلاف الیکشن لڑا میرے بنیادی حقوق مکمل طور پر سلب ہوچکے ہیں تاہم بطور مسلمان میں ہمت نہیں ہاروں گی، خط پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک اورخط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ 3سال سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد کی جانب سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے دوسرے خط میں کہا گیا کہ یہ میرا چیف جسٹس کو دوسرا خط ہے ، اب تک مجھے پہلے خط کا جواب بھی نہیں ملا۔خط میں ان کا کہنا تھا...
    تل ابیب(نیوز ڈیسک)تل ابیب کے جنوب میں بٹ یام میں 3 بسوں میں دھماکے ہوئے جس کے بارے میں اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ’مشتبہ دہشت گردانہ حملہ‘ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ ’دو دیگر بسوں میں موجود ڈیوائسز پھٹنے میں ناکام رہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔‘اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ میری ریجیو نے ملک میں تمام بسوں، ٹرینوں اور لائٹ ریل ٹرینوں کو روک دیا تاکہ دھماکا خیز ڈیوائسز کی جانچ کی جاسکے۔وزیر اعظم کے دفتر نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا کہ بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے...
    دوست کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل کرلیے گئے۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالتی احکامات کے بعد ڈاکٹر سُمیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی اور نمونے حاصل کیے گئے۔مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، قبر کشائی کے موقع پر  جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور اے وی سی سی حکام بھی موجود تھے جب کہ نمونے حاصل کرنےکے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔اس سلسلے میں پولیس...
    ویب ڈیسک—بالی وڈ اداکار وکی کوشل کی فلم ‘چھاوا’ ان کے کریئر اور سال 2025 کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ دینے والی فلم سمجھی جا رہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے ایک ہفتے کے دوران بھارت بھر سے لگ بھگ 219 کروڑ سے زائد روپے کمائے ہیں۔ ‘چھاوا’ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم نے جمعرات تک بھارت بھر سے 219.75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔ اب جمعے کو اداکار ارجن کپور، بھومی پڈنیکر اور راکول پریت کی فلم ‘میرے ہسبینڈ کی بیوی’ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس نئی رومینٹک کامیڈی فلم کی ریلیز ‘چھاوا’ کے نمبرز کو کتنا متاثر...
    پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے شیر افضل مروت کے پارٹی سے نکالے جانے کے معاملے کو غیر اہم قرار دیدیا۔ اسلام آباد میں صحافی نے سینیٹر شبلی فراز سے سوال پوچھا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے پر بہت شور شرابہ ہو رہا ہے؟ اس پر شبلی فراز نے کہا کہ کوئی اہم سوال کریں جو ملک میں ہو رہا ہے دہشتگردی بڑھ رہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ مزید پڑھیں: شہباز گل نے عمران خان کے 2 موبائل چوری کرکے جنرل فیض حمید کو دیے، شیر افضل مروت کا الزام ان کا کہنا تھا کہ صرف سرکاری ملازمین ہی نہیں پورا پاکستان احتجاج کررہا ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ پاکستان بھر کے لوگ مہنگائی اور...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اقتدار سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی اپنے زخم چاٹ رہی ہے، عمران خان فوج کو پی ٹی آئی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔  سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایک طرف بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں بیٹھ کر خط لکھ رہے ہیں، پاؤں پکڑ رہے ہیں اور دوسری طرف انہوں نے کارروائیاں شروع کی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر ہیں، آرمی چیف کے دورہ برطانیہ کے خلاف پی ٹی آئی تنقید اور غلط باتیں کررہی ہے، پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی،عسکری اور معاشی...
    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان اسٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس فیصلے پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ جہاں عمران خان کے حامی صارفین اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے نظرآتے ہیں وہیں ناقدین کا خیال ہے کہ یہ غلط فیصلہ ہے اور ایسا صرف عمران خان کو خوش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ عرفان خان نامی صارف لکھتے ہیں کہ جب عوام کے ٹیکس کے 3 ارب روپے باپ دادا کی جاگیر سمجھے جائیں تو پھر ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
    ویب ڈیسک : بانی پی ٹی آئی عمران خان کیا دباؤ کے نتیجے میں ڈیل پر مجبور ہو رہے ہیں؟  اس حوالے سے بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی جعلی حکومت کے ہوش و حواس کھونے کا واضح ثبوت ہے۔قید میں موجود ایک شخص نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی اور دیگر سختیوں کا مقصد عمران خان پر دباؤ ڈال کر انہیں کسی ڈیل کے لیے مجبور کرنا ہے، مگر جعلی حکومت یہ بات ذہن نشین کر لے کہ عمران خان، نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا...
    پنجاب میں ٹورازم اینڈ ہیریٹج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی کی باضابطہ منظوری کے لئے سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی۔  تاریخ، ورثہ اور سیاحت سے متعلق تمام ادارے اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے۔ پنجاب کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکزمیں تبدیل کیا جائے گا۔ فہرست میں شامل مقامات کی میپنگ مکمل کرلی گئی ہے جن میں 101 گردوارے اور 53 گرجا گھر بھی شامل ہیں۔ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے متعلقہ وزیر کے طور پر تمام مجوزہ منصوبوں کی منظوری دے دی۔ منصوبے کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے پہلی بار پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی ایکٹ 2024 بھی لاگو کر دیا گیا ہے جبکہ...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ایک دور میں آرمی چیف کو باپ کہتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے بھی آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا، جس کو باپ کہتے تھے اسی کے بارے میں بدزبانی کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، وہ چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔ سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر ہیں، پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی، عسکری اور معاشی مثالی تعلقات ہیں۔ یہ (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حزب اختلاف کا گرینڈ الائنس کھٹائی میں پڑگیا، مولانا فضل الرحمٰن طویل غیر ملکی دورے پر پرسوں روانہ ہو رہے ہیں۔ کئی روز گزر گئے مولانا کے استفسارات اور تحفظات کا تحریک انصاف نے کوئی جواب نہیں دیا، ڈیڈ لاک جاری ہے گرینڈ الائنس کی قیادت، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیا مولانا کے تصرف میں آئے گی۔ جماعت اسلامی نے گرینڈ الائنس میں شمولیت سے انکار کر دیا، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ “ابھی یہ بھی معلوم نہیں کہ گرینڈ الائنس بن بھی رہا ہے یا نہیں”۔ جمعیت العلمائے اسلام اور تحریک انصاف کے درمیان حزب اختلاف کا گرینڈ الائنس قائم کرنے...
    پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چائے کی درآمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس عرصے میں پاکستانی 96 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چائے پی چکے ہے۔ رواں مالی سال چائے کی درآمد میں 35 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے کیونکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 71 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چائے درآمد کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ‎نون چائے: کشمیریوں کی روایتی نمکین گلابی چائے کیسے تیار ہوتی ہے اور اس کے صحت کے لیے فوائد کیا ہیں ؟ بہت زیادہ چائے پینا تو نقصان دہ ہے ہی، لیکن ان چائے پینے والے افراد میں ایک بڑی تعداد ٹی بیگز کا استعمال...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کے بڑھے ہوئے جذبات پوشیدہ حقائق کو پکار رہے ہیں۔ آہستہ ہوجائیں، کھلیں اور زندگی کو محسوس کریں۔ آپ کا کاروبار صرف آپ کو کسی ایسی چیز سے دور رکھ سکتا ہے جس سے آپ بچنا چاہتے ہیں یا غیر شعوری طور پر دور رہ رہے ہیں۔ پیداوری کا تعلق اس سے نہیں ہے کہ آپ خود کو کتنا مصروف رکھتے ہیں۔ یہ ایک مختصر تخلیقی دھماکا ہوسکتا ہے جو آپ کو زندگی کے دیگر پہلوؤں، اپنے جذبات سمیت، کو دریافت کرنے کےلیے کافی جگہ چھوڑ دیتا ہے۔ دوسروں کے بوجھ اٹھانا بند کریں، اور اپنے اردگرد موجود ہر چیز کےلیے شکر گزار ہونا شروع کریں۔ آپ کو حاصل کرنے کے لیے...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کےلیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی سینئیر قیادت پر مشتمل ہے اور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی سینئیر اراکین شریک نہیں ہوئے، پی ٹی آئی...
    بھارت کے معروف اداکار اور میزبان جاوید جعفری نے فلم انڈسٹری میں سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر سوال اٹھاتے ہوئے اروشی روٹیلا پر بھی طنز کیا ہے۔ جاوید جعفری نے کہا کہ کسی اداکار کی سوشل میڈیا پر بڑی فالوونگ اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ ان کی فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگی۔ جعفری نے اپنی بات کو واضح کرنے کےلیے اروشی روٹیلا کی مثال دی، جو انسٹاگرام پر 70 ملین فالوورز کے باوجود فلمی دنیا میں کامیابی حاصل نہیں کرسکیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں جاوید جعفری نے کہا، ’’میں اس بات سے بالکل متفق نہیں ہوں کہ سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز کسی کو اسٹار بنا دیتے ہیں۔ ہاں، شروعات میں تھوڑا فائدہ ہوسکتا...
    18 فروری سے بلوچستان گڈز ٹرالرز اونر ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مالکان نے احتجاجاً مال بردار ٹرکوں کو قومی شاہراہوں پر کھڑا کردیا ہے جبکہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا سے اشیائے خورونوش سمیت دیگر سامان کو لانے لے جانا بند کردیا گیا ہے۔ 4 روز سے جاری احتجاج کے باعث بلوچستان میں اشیائے خورونوش کی قلت کا خدشہ پیدا ہونے لگا ہے۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مرغی کے گوشت، سبزیوں، دالوں سمیت دیگر خوردنی اشیاء کے دام بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیےبلوچستان سے دوسرے صوبوں کو پھلوں سمیت اشیا خورونوش کی ترسیل معطل مارکیٹ ذرائع کے مطابق 2 روز کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں...
    اسلام آباد (اکمل شہزاد، سٹاف رپورٹر) جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا ہے کہ آئین کے تحت ایگزیکٹو کے ماتحت آرمڈ فورسز عدالتی اختیار کا استعمال کر سکتی ہیں یا نہیں؟۔  وکیل عزیر بھنڈاری نے  موقف اپنایا کہ دیکھنا یہ ہے کہ آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے، عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کر سکتیں، سلمان اکرم راجہ  نے جو مثال دی تھی وہ سویلینز میں ہی آئیں گے۔ جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا تھا کہ 83 اے کے تحت آرمڈ فورسز کے سٹیٹس کو دیکھنا ہوتا ہے،...
    نومولود کے کان میں اذان دیناسوال: ہمارے یہاں بعض علما کہتے ہیں کہ بچے کی ولادت کے بعد سب سے پہلے اس کے کان میں اذان دینی چاہیے۔ یہ حضرات اسے سنت بتاتے ہیں۔ براہ کرم اس کی مشروعیت کے بارے میں بتائیے۔ کیا اس سلسلے میں کوئی حدیث مروی ہے؟جواب: اذان کی مشروعیت اصلاً نماز کا وقت ہوجانے کا اعلان کرنے کے لیے ہے۔ لیکن بعض دیگر مواقع کے لیے بھی اسے جائز قرار دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں شوافع کے یہاں زیادہ توسّع ہے۔ انھوں نے نومولود کے کان میں اذان دینے کو مسنون عمل قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی وہ بعض مواقع پر مثلاً آتش زدگی کے وقت، راستہ بھٹک جانے کی...
    اللہ تعالی نے صراحت کے ساتھ بار بار یہ حکم دیا ہے کہ رشتے دار کا حق ادا کرو۔ بلاشبہ رشتے دار کی مالی اعانت کرنا اس میں شامل ہے اور اس کی بہت زیادہ اہمیت اور ثواب بھی ہے۔ لیکن رشتے کا اصل حق یہ ہے کہ اس کی حفاظت کی جائے۔ رشتوں کی حرارت باقی رہے۔ رشتوں سے محبت کی خوش پھوٹتی رہے۔ آپ کو رشتوں کی اہمیت کا احساس رہے اور آپ کے رشتے داروں کو بھی یہ محسوس ہو کہ آپ ان کے رشتے کی قدر کرتے ہیں۔ یہ رشتوں کے ساتھ انصاف کا تقاضا ہے۔امام نوویؒ رشتوں کی پاس داری کی وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں: ’’رشتے داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا رشتوں کی...
    طالبان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حال ہی میں جاپان کا دورہ کیا ہے۔ یہ دورہ جاپان کی نیپون فاؤنڈیشن کی دعوت پر کیا گیا۔ اس دورے کو بین الاقوامی تجزیہ نگار سیاسی، سفارتی، اور انسانی پہلوؤں کے حوالے سے انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان کے اگست 2021 میں افغانستان پر برسر اقتدار آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ان کی جانب سے کسی ایسے ترقی یافتہ ملک کا دورہ کیا گیا ہے جو انہیں سرکاری حیثیت میں تسلیم بھی نہیں کرتا۔ اس صورتحال کے پیش نظر مبصرین کی جانب سے کئی سوالات اٹھائے جارہے ہیں مثلاً کیا یہ طالبان کو بین الاقوامی سطح پر قبول کروانے کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے؟...
    پاکستان کے سینئر سیاست ، تین بار کے سابق وزیر اعظم اور اپنے نام سے منسوب مسلم لیگ نواز کے موجودہ صدر میاں محمد نواز شریف آہستہ آہستہ اقتدار سے محرومی اور چوتھی بار وزیر اعظم نہ بن سکنے کے صدمہ سے نکل رہے ہیں، چنانچہ وزیر اعظم نہ سہی، وزیر اعظم کا بڑا بھائی اور برسراقتدار مسلم لیگ کے سربراہ کی حیثیت سے حاکمانہ لہجے میں ارشاد فرمایا ہے کہ اب کس کو تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پر تشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لاہور کے نواح میں رائے ونڈ...
    اسلام آباد( نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا ہے آئین کے تحت ایگزیکٹو کے ماتحت آرمڈ فورسز عدالتی اختیار کا استعمال کرسکتی ہیں یا نہیں؟کیا عدالتوں کو آزاد ہونا چاہیے یا نہیں ؟جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نےسماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے مؤقف اپنایا کہ دیکھنا یہ ہے کہ آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے، عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کر سکتی۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا تھا کہ 83 اے کے تحت آرمڈ فورسز کے اسٹیٹس کو دیکھنا ہوتا ہے، آرمی...
    اسلام آباد (کامرس ڈیسک) عالمی بینک نے کہاہے کہ بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری، مارکیٹ کی شفافیت، بہتر حکمرانی اور نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرکے اقتصادی ترقی کو فروغ دیاجاسکتاہے۔ یہ بات عالمی بینک کی ایک حالیہ تحقیقی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ شرنکنگ اکنامک ڈسٹنس کے نام سے جاری رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ ترقی پذیر ممالک کو نقل و حمل کے زیادہ اخراجات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے ان کی معیشتوں کو نقصان پہنچ رہاہے،ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کم آمدنی والے ممالک میں درآمدات و برآمدات کے اخراجات زیادہ ہوتے ہیں، ان ممالک میں خراب سڑکوں، بندرگاہوں اور ناکافی ریلوے نیٹ ورکس کی وجہ سے لاگت اور وقت دونوں زیادہ ہوتے...
    گھا رو(نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے 6 نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف جے ایس کیو ایم (آریسر) کے چیئرمین اسلم خیرپوری کی قیادت میں سکھر تا کراچی لانگ مارچ قافلہ کا گھارو پہنچنے پر شاندار استقبال گھارو پہنچنے پر جے ایس کیو ایم کے رہنماؤں گلزار شاہ، غلام حسین خاصخیلی، شبیر شیخ اور ایاز شاہ جیلانی نے قافلے کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے شہر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے کے چیئرمین اسلم خیرپوری، نیاز پنہور، فتح چنہ، پیر گلزار شاہ اور دیگر نے کہا کہ دریائے سندھ پر زبردستی 6 کینال تعمیر کیے جا رہے ہیں اور سندھ کی زمینوں پر حکمرانوں کی نااہلی کے باعث قبضہ کیا جا رہا ہے،...
    اﷲ تعالیٰ نے انسان کو جن راہوں پر چلنے کا حکم دیا ہے ان میں سے ایک سچائی بھی ہے۔ سچائی اﷲ تعالیٰ، انبیائے کرام علیہم السلام، بالخصوص خاتم الانبیاءؐ، ملائکہ، اولیاء و صلحاء اور ہر سلیم الفطرت شخص کا درجہ بہ درجہ مشترکہ وصف ہے۔ سچائی اپنی اہمیت کے حوالے سے صرف مسلمان ہی نہیں بل کہ ہر انسان خواہ وہ مومن ہو یا کافر، نیک ہو یا بد، حاکم ہو یا رعایا، افسر ہو یا مددگار، استاد ہو یا شاگرد، پیر ہو یا مرید، امیر ہو یا غریب، اپنا ہو یا پرایا، والدین ہوں یا اولاد ال غرض زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے انسان کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اس بات میں بھی کوئی شک...
    اسلام ٹائمز: اسلامی جمہوریہ ایران نے آزادی، استقلال، خود انحصاری کا راستہ اپنا کر ترقی کی وہ منزلیں طے کی ہیں جن سے پوری دنیا کے لئے یہ ثابت ہو گیا کہ اقوام اپنے زور بازو سے نہ صرف وقار کو برقرار رکھتی ہیں بلکہ علمی تحقیقات اور صنعتی پیش رفت سے پوری دنیا اور انسانیت کی خدمت کر سکتی ہیں۔ ترتیب و تنظیم: علی احمدی مشرق وسطیٰ اور ترقی پذیر دنیا میں امریکہ، یورپ اور صیہونی پروپیگنڈا مشینری دنیا کو باور کرواتی ہے کہ دھرتی کے فرعون اور عالمی استعمار امریکہ کی غلامی قبول نہ کرنیوالے ممالک آگے نہیں بڑھ سکتے۔ لیکن اس حوالے اسلامی جمہوریہ ایران نے آزادی، استقلال، خود انحصاری کا راستہ اپنا کر ترقی کی...
    واشنگٹن: ٹیکنالوجی کی دنیا میں کوانٹم کمپیوٹنگ کی دوڑ مزید تیز ہوگئی ہے اور اس میدان میں مائیکروسافٹ نے ایک بڑی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائنسی اور سماجی مسائل کے حل میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق مائیکروسافٹ کے سائنسدان 17 سال سے ایک نئے مٹیریل اور فریم ورک پر کام کر رہے تھے، جس کی مدد سے نیا “میجورانا 1” (Majorana 1) پروسیسر تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا کوانٹم پروسیسر ہے جو ٹوپولوجیکل کیوبٹس (Topological Qubits) پر کام کرتا ہے، جو کوانٹم کمپیوٹنگ کی بنیادی اکائیاں ہیں،کوانٹم کمپیوٹرز روایتی کمپیوٹرز کے مقابلے میں بہت زیادہ ڈیٹا بیک وقت پروسیس کرنے کی صلاحیت رکھتے...
    پاکستانی خوبرو اداکارہ ہاجرہ یامین نے ڈرامہ چینلز کی یوٹیوب کے ذریعے ہونے والی کمائی سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ادکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی تعلیم، خاندان، کیریئر، کمائی، پاور اور ڈرامہ شوٹنگ سے متعلق بات کی۔ انٹرویو کے دوران ہاجرہ یامین نے ٹک ٹاکر، یوٹیوبرز، ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے سے متعلق کہا کہ کوئی بھی کام چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، جو کام میں کر سکتی ہوں وہ ٹک ٹاکرز نہیں کر سکتے اور جو ان کی صلاحتیں ہیں وہ مجھ میں نہیں ہیں۔ اداکارہ نے اداکاروں کی فی ڈرامہ کمائی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ ہاجرہ یامین نے کورونا دور یاد کرتے ہوئے بتایا کہ سب فنکاروں کا معاشی...
    پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ تین سال سےانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، خواتین اپنے حقوق کے لیے اپکی طرف دیکھ رہی ہیں۔ 9 مئی سے متعلق کیسز کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا گیا ہے، جس کے متن میں کہا گیا کہ یہ میرا چیف جسٹس پاکستان کو دوسرا خط ہے جبکہ مجھے پہلے خط کا جواب نہیں ملا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے لکھا گیا کہ گزشتہ 3 سال سے انسانی...
    مسجد کے متولی نے جی ڈی اے کے حکم کے خلاف کمشنر کورٹ میں اپیل کی ہے، فی الحال ابھی اس ایشو پر کوئی بھی ایڈمنسٹریٹو افسر کیمرے پر بولنے کو تیار نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے گورکھپور میں جی ڈی اے (گورکھپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی) نے میونسپل کارپوریشن کی زمین پر مبینہ طور پر ناجائز طریقے سے بنائی گئی جامع مسجد کو منہدم کرنے کے لئے 15 دنوں کا الٹی میٹم دیا ہے۔ گورکھپور کے گھوش کمپنی چوراہے کے پاس میونسپل کارپوریشن کی 47 ڈسمل زمین پر بغیر نقشہ کی منظوری کے بنی تیسری منزل کو منہدم کرنے کا جی ڈی اے نے حکم جاری کیا تھا۔ 15 فروری کو مسجد کے مرحوم متولی کے بیٹے شعیب...
    بیجنگ:چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے 2پاکستانی طلبہ یوسف خان اور رفیق اللہ نے ایک ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس نے نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔ ان دونوں نے ایک ہنگامی کی صورت حال کو بھانپتے ہوئے بے مثال ہمت اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے وہ چین میں ہیرو بن گئے۔ یوسف خان اور رفیق اللہ چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اسی دوران وہ سیاحت کے لیے ریلوے اسٹیشن پر موجود تھے کہ انہوں نے دیکھا ایک بزرگ شہری زمین پر گرے ہوئے ہیں اور پولیس اہلکار ان کے ارد گرد کھڑے ہیں۔ چین میں کسی بھی شخص کو بغیر...
    پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ ریاست اور اداروں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ نظریے اور سوچ کو قید نہیں کیا جاسکتا اور نہ دبایا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان ایک نظریہ بن چکا ہے جو لوگوں میں موجود ہے، عمران خان دوبارہ آئے گا اور ملک کو ٹھیک کرے گا اور پاکستان کو حقیقی آزاد پاکستان بنائے گا۔یہ بات انہو ںنے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں خیبرپختونخوا گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ ان کا کہناتھاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے کوئی جیتے گا نہیں تو ہارے گا کیسے اور کھیل میں ہار جیت بدل سکتی ہے جو اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا لیکن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لئے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چیئرمین کی رہائی کے لئے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کےلئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی سینئر قیادت پر مشتمل ہے اور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی سینئر اراکین شریک نہیں ہوئے، پی ٹی آئی...
    چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے دو پاکستانی طلبا یوسف خان اور رفیق اللہ کو وہاں خوب سراہا اور ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی طلبا اُس دن سیاحت کے نیت سے ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے جہاں ایک بزرگ شہری زمین پر گرے ہوئے تھے اور پولیس اہلکار ارد گرد کھڑے تھے۔ خیال رہے کہ چین میں کسی بھی شخص کو بغیر اجازت ہاتھ لگانا غیر قانونی ہے چاہے یہ کام طبی امداد کے لیے ہی کیوں نہ کیا جائے۔ میڈیکل کے طلبا ہونے کی وجہ سے یوسف اور رفیق پہلی نظر میں سمجھ گئے کہ بزرگ شہری کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے انھوں نے پولیس سے اجازت بھی لی۔ زمین پر نیم بے...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو براہ راست چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی پنجاب سے کہیں بہتر ہے اور وہ اس کا ہر سطح پر موازنہ کرنے کو تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی اگر ہماری طرح سہولیات فراہم کر سکتی ہے تو کرے، ہم نے بھی اتنے ہی فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے ہیں جتنے پنجاب میں دیے جا رہے ہیں، مریم نواز خیبر پختونخوا کی طرز پر اپنے صوبے میں طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کریں۔ علی امین گنڈا پور کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کہا جاتا ہے پہلے سال میں حکومتیں کام نہیں کر پاتیں مگر مسلم لیگ (ن)نے ایک سال میں وفاق اور پنجاب میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں، پنجاب حکومت نے پہلے ہی سال میں ڈلیور کر کے دکھایا ہے،تمام صوبوں کو پیغام ہے خدمت کی سیاست میں ہمارا مقابلہ کریں۔ جب کسی کے پاس کہنے کو کچھ نہ ہو تو پھر بس گالی ہی رہ جاتی ہے۔ اب عوام کو گالم گلوچ،بدتمیزی، جلاؤ گھراؤ اور وفاق پر یلغار نہیں چاہئے۔پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں کے لوگوں کیلئے بھی منصوبے ہونے چاہیے۔جو نام نہاد صحافی اور تجزیہ کار کہتے تھے ن لیگ ختم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو وزارت اوورسیز کے حکام نے آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ویزا پابندیاں نرم کی گئی ہیں جس کے بعد مسائل کم ہوئے ہیں، اور گزشتہ 6 ماہ میں 4 لاکھ 2 ہزار پاکستانی یو اے ای جاچکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے دورہ متحدہ امارات میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا اٹھایا تھا، پاکستانی سفارتخانہ یو اے ای میں اماراتی حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں میں مزید نرمی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوور...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب حکومت کو مناظرے کا چینلج دے دیا جبکہ انہوں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میرا چاچا نہیں اور نہ ہی میں پی ڈی ایم کی حکومت کا حصہ ہوں لیکن پھر بھی میں نے 55 فیصد ریوینو بڑھایا ہے اور آپ صرف 12 فیصد پر گھوم رہی ہیں جبکہ آپ کی حکومت بھی خسارے میں ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں، ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ...
    انٹرنیٹ کی دنیا کے بادشاہ، مسٹر بیسٹ کی ماہانہ آمدنی کا راز کھل گیا ہے، اور یہ راز اتنا بڑا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین دنگ رہ گئے۔ دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن جو ’’مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور ہیں، کی یوٹیوب سے ماہانہ کمائی کے اعداد و شمار لیک ہوگئے ہیں، اور یہ اعداد و شمار کسی کو بھی حیران کر سکتے ہیں۔ کتنی ہے مسٹر بیسٹ کی کمائی؟ مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینل پر 36 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، اور ان کی ویڈیوز پر اربوں ویوز آتے ہیں۔ حال ہی میں، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ڈرامہ الرٹ نامی اکاؤنٹ نے مسٹر بیسٹ کی مبینہ آمدنی کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے، جس میں ان...
    اسلام آباد(زبیر قصوری)لاہور کے ایک ذہنی صحت کے مرکز اور جیل میں درجنوں قیدیوں، جن میں اکثریت بھارتی شہریوں کی ہے، کی دریافت پر تشویش بڑھ رہی ہے۔ حال ہی میں لاہور میں حراست میں لیے گئے 36 افراد کی ایک فہرست سامنے آنے کے بعد ان کی قید اور علاج کے حوالے سے سوالات کا طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔ فیڈرل ریویو بورڈ کو حکومت نے بتایا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران قصور بارڈر اور دیگر مقامات سے پکڑے گئے 36 افراد اب بھی پاکستانی حراست میں ہیں۔ پاکستانی عدالتوں میں اپنی سزائیں پوری کرنے کے بعد یہ افراد اب بے وطن ہو چکے ہیں، نہ ان کے آبائی ممالک اور نہ ہی کسی دوسرے ملک نے انہیں...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو وزارت اوورسیز کے حکام نے آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ویزا پابندیاں نرم کی گئی ہیں جس کے بعد مسائل کم ہوئے ہیں، اور گزشتہ 6 ماہ میں 4 لاکھ 2 ہزار پاکستانی یو اے ای جاچکے ہیں۔ وزارت کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے دورہ متحدہ امارات میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا تھا، پاکستانی سفارتخانہ یو اے ای میں اماراتی حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں میں مزید نرمی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین ذیشان خانزادہ کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں وزارت...
    سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے ہراسگی سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں افراد کام کی جگہوں پرہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ گلوبل جینڈر گیپ انڈکس 2024 کے مطابق دنیا کے 146 ممالک میں سے پاکستان 145 نمبر پر ہے۔فیصلے کے متن کے مطابق امریکا  کی سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا یرغمالی ماحول بھی ہراسگی کی تعریف میں آتا ہے۔  لیڈی ڈاکٹر سدرہ نے اپنے ڈرائیورکے خلاف ہراسگی کے معاملے پر پنجاب محتسب سے رجوع کیا تھا۔ محتسب نے ڈرائیور محمد دین...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )ضلع سانگھڑ نے سب سے زیادہ کپاس پیدا کی ہے اور اسے صوبہ سندھ کا ”کاٹن حب“بنا دیا ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق یہ اپنی وسیع زرعی زمینوں اور سازگار آب و ہوا کے لیے جانا جاتا ہے سانگھڑ کپاس کی اعلی مانگ کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ایک اہم خام مال ہے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں کپاس کی کاشت نہ صرف مقامی معیشت بلکہ قومی زرعی پیداوار کے لیے بھی ضروری ہے سانگھڑ نے 1.68 ملین گانٹھوں کی پیداوار کی اس کے بعد سکھر 0.(جاری ہے) 54 ملین گانٹھوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیوں کو وزارت اوورسیز کے حکام نے آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ویزا پابندیاں نرم کی گئی ہیںجس سے مسائل کم ہوئے ہیں اور گزشتہ 6 ماہ میں 4 لاکھ 2 ہزار پاکستانی یو اے ای جاچکے ہیں. رپورٹ کے مطابق وزارت کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے دورہ متحدہ امارات میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا اٹھایا تھا پاکستانی سفارتخانہ یو اے ای میں اماراتی حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں میں مزید نرمی کے لیے کوششیں کر رہا ہے.(جاری ہے) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیوں...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل  نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا آئین کے تحت آرمڈ فورسز ایگزیکٹو کے ماتحت ہیں، کیا ایگزیکٹوکے ماتحت فورسز عدالتی اختیار کا استعمال کرسکتی ہیں یا نہیں؟ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔  دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ  دیکھنا یہ ہے کہ آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے، عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کر سکتی، آرمی ایکٹ میں ٹو ون ڈی کی پرویژن کے...
    سیکریٹری وزارت اوور سیز پاکستانیز نے کہا کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کی پروفائلنگ کروا رہے ہیں، بیرون ملک سے موبائل لانے والے پاکستانیوں پر ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کے ساتھ معاملہ زیر بحث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو وزارت اوورسیز کے حکام نے آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ویزا پابندیاں نرم کی گئی ہیں، جس کے بعد مسائل کم ہوئے ہیں، اور گزشتہ 6 ماہ میں 4 لاکھ 2 ہزار پاکستانی یو اے ای جاچکے ہیں۔ وزارت کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے دورہ متحدہ امارات میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا اٹھایا تھا، پاکستانی سفارتخانہ...
    معصوم مرادآبادی غزہ میں حالیہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ جنم دینے کے بعد اب اسرائیل اور امریکہ اس کا تیاپانچہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ ایک طرف جہاں نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے غزہ کو خرید کر اس کا مالک بننے کی شرمناک خواہش کا اظہار کیا ہے تو وہیں اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے فلسطینی باشندوں کو سعودی عرب اور دیگر پڑوسی ملکوں میں بسانے کی بات کہی ہے ۔ امریکہ اور اسرائیل ہی وہ طاقتیں ہیں جنھوں نے گزشتہ80 سال سے فلسطینیوں کا جینا حرام کررکھا ہے اور پورے خطے کو جہنم بنارکھا ہے ۔ اسرائیل نے غزہ کی اینٹ سے اینٹ بجادی ہے ۔غزہ اس وقت دنیا کے سب سے بڑے قبرستان کی...
    یاد رہے کہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا سید روح اللہ مہدی نے اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے مسلمان مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یوگی ناتھ کا مسلمانوں کے حوالے سے حالیہ بیان ان کے اسلامو فوبیا کی تازہ ترین مثال ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی اسمبلی سے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں آئے روز تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن میں بااثر افراد کے اہل خانہ غریب افراد پر دن دیہاڑے ظلم ڈھاتے ہیں لیکن ان کیخلاف قانون حرکت میں آنے کی تو دور کی بات ہے ان غریبوں کی تھانے کچہریوں میں فریاد سننے والا بھی کوئی نہیں ایسا ہی واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistan Observer (@pakobserver) تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ٹریک سوٹ میں ملبوس ایک خاتون مسلسل موٹر سائیکل سوار شخص کو نہ صرف غلیظ گالیاں دے...
    وزیرِ اعظم کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی آفر نہیں کی گئی، ہم نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہم سیاسی استحکام پیدا کرنے چاہتے ہیں، تمام تر توجہ سیاسی استحکام پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے بات کرنے کے لئے تیار ہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں، این آر او اور ریلیف لینا چاہتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کس نے آفر کی، آج تک وہ نام تو بتا نہیں سکے، پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت ضرور دی تھی، جمہوریت میں...
    وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہندوستان نے انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا کر کشمیریوں کا بدترین قتل عام کر کے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض ہندوستانی فورسز کی جانب سے اسلامی کتب اور تاریخ کشمیر کی کتابیں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کشمیر کی تاریخ اور کلچر مٹانے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوں گی۔ 05 اگست 2019ء کے غیر آئینی غیر قانونی اور غیراخلاقی اقدام کے بعد ہندوستان تسلسل سے ایسی مذموم کارروائیاں کر...
    اسلام آباد (رپورٹر: محمد ابراہیم عباسی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں 4 سالہ معصوم بچے حماد سے زیادتی کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے ملزم محمد شکیل کی بعد از گرفتاری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ملزم محمد شکیل نے ٹرائل کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ متاثرہ بچے کے دادا کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ 27 دسمبر 2024 کو تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نہ صرف ملزم کی عمر کم ظاہر کر رہی ہے بلکہ ان پر دباؤ...
    ضلع کشتواڑ میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاست ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق، وقار، شناخت اور حیثیت کی بحالی کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے بلکہ اس کے لیے لڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت ریاستی حیثیت کی بحالی کے معاملے پر علاقے کے لوگوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق، وقار،...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو کوئی آفر نہیں کی گئی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں، این آر او اور ریلیف لینا چاہتے ہیں۔رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کس نے آفر کی آج تک وہ نام تو بتا نہیں سکے، پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت ضرور دی تھی، جمہوریت میں ڈائیلاگ سے ہی مسائل...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ کررہا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی ،جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کو فیصلہ سنانے کی اجازت دے دی اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری کا کہنا تھا کہ دیکھنا یہ ہے کہ آئین کس چیز کی اجازت دیتا ہے، عام ترامیم بنیادی حقوق متاثر نہیں کر سکتی، سلمان اکرم راجہ نے جو مثال دی تھی وہ سویلینز...
    پشاور میں بارش نے پیسکو کے بجلی نظام کا پول کھول کے رکھ دیا ہے جب کہ گزشتہ شب پشاور میں بارش کے ساتھ ہی پورے شہر کا بجلی نظام ٹرپ کر گیا۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو حکام کے دعووں کے باوجود 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہ ہو سکی،  بادلوں اور بارش سے گھروں پر نصب سولر سسٹم بھی کام چھوڑ گیا۔  بجلی نہ ہونے سے سولر سسٹم اور یو پی ایس کو لگی بیٹریوں نے بھی کام چھوڑ دیا ہے، پشاور سمیت صوبے کے تمام میدانی اور بلائی علاقوں میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے، پشاور میں اب تک 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانئ پی ٹی آئی کو کوئی آفر نہیں کی گئی۔ ’نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کہہ چکے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں، این آر او اور ریلیف لینا چاہتے ہیں۔ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کو کس نے آفر کی؟ آج تک وہ نام تو بتا نہیں سکے، پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت ضرور دی تھی، جمہوریت میں ڈائیلاگ سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، ڈیل، رہائی یا...
    سرکاری عہدہ جتنا باوقار ہے اتنا ہی خوفناک بھی ہے۔ اختیارات، طاقت اور عہدہ سر چڑھ جائے تو اچھے خاصے سمجھدار انسان کو اوقات بھلا دیتا ہے۔ اسے المیہ نہ کہیں تو کیا کہیں۔ پاکستان میں سرکاری ملازمین فرائض کی آڑ میں جرم کی حد تک پہنچ جاتے ہیں۔ بعض ’’فرض شناس‘‘ ایس ایچ او ایسے بھی ہیں جو جہاں تعینات ہوتے ہیں وہاں موٹرسائیکلوں کے پلگ کی تار کاٹنے کا ’’مشن‘‘ پورا کراتے ہیں۔ ان کے تھانے کا عملہ سرشام گشت کرتا ہے اور اہم مقامات پر کھڑی موٹر سائیکلوں کے پلگ کی تار کاٹتا جاتا ہے، جواز یہ دیا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل چوری ہونے سے بچاتے ہیں۔ انہیں آج تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ کسی...
    پاکستان کے مسائل ایسے سدا بہار ہیں کہ آج سے ستتر سال پہلے والا مسئلہ آج بھی اسی شدت کے ساتھ محسوس کیا جاسکتا ہے جیسے ستتر سال پہلے کیا جاتا تھا اس فرق کے ساتھ کہ اب لوگ ذرا چڑ چڑے ہوتے جارہے ہیں وہ اپنے حق کے لئے تو آواز نہیں اٹھاتے ہاں جوتیاں مارنے والوںکی تعداد میں اضافے کی ڈیمانڈ ضرور سامنے لاتے ہیں۔ اس ملک کی جو آج حالت ہے اسے یہاں تک لانے میں ہر شہری نے اپنا کردار خوب نبھایا ہے اور اب یہ حالت ہو چکی ہے کہ امن اور سکون سب کا برباد ہو چکا ہے۔ جس دن ہمیں اس بات کا احساس ہو گیا کہ ہمارے اصل مسائل کیا ہیں اور...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں چلنے والی الیکٹرک بسیں ماحول دوست ہیں۔ اور ہمارا ایک سال کے اندر گرین اور کلین پنجاب کا خواب پورا ہوا۔ عوام کی سہولت کے لیے ماحول دوست بسیں منگوائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اور عوام کو ریلیف ملنے پر نواز شریف اور مجھ سے زیادہ کوئی خوش نہیں ہوتا۔ 27 الیکٹرک بسیں پنجاب میں آچکی ہیں۔ اور 500 الیکٹرک بسیں اگست میں آجائیں گی۔ الیکٹرک بسوں کا کرایہ 20 سے 35 روپے مقرر کیا گیا ہے۔...
    ابو ظبی: متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیا ز ترمذی آئی ڈیکس نمائش میں پاکستان پویلین کا دورہ کررہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے لاہور میں ’’پنجاب بچاؤ کانفرنس‘‘ کی ایک قراردادجس میں دریائے سندھ کا نام بدل کر ’’دریائے پنجاب‘‘ رکھنے کے مطالبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس طرح کی کسی بھی قرارداد کو سندھ کی توہین اور سندھ دشمنی سمجھتے ہیں، کسی کو بھی سندھ دشمن فیصلوں اور سندھ کی تاریخ اور تہذیب سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکارپور ڈسٹرکٹ کورٹ میں وکلا برادری سے بات چیت اور لاڑکانہ میں معروف تاجر سعید احمد شیخ اور فرید احمد شیخ کی جانب سے دیے گئے عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جے ڈی...
    اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا میں امریکی ائرلائن کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا،تاہم اس دوران مسافر محفوظ رہے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ڈیلٹا طیارے میں 80 افراد سوار تھے ،جو کینیڈا کے ٹورنٹو ائرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پھسل کر تباہ ہو گیا ۔ حادثے کے نتیجے میں صرف 2افراد زخمی ہوئے اور تمام 80 مسافر زندہ بچ گئے تھے۔ امریکن ڈیلٹا ائر لائنز کمپنی نے کہا کہ ٹورنٹو کے پیئرسن ہوائی اڈے پر ایک امریکی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے بعد 21 مسافروں میں سے 19 مسافروں کو اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ۔ کینیڈین ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے تفتیش کار اس بات کی تحقیقات کی قیادت کر رہے ہیں کہ ڈیلٹا ایئر لائنز کی...
    ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی ٹھٹھہ کی جانب سے شکارپور میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے خلاف ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت عبدالمجید سموں، عبداللہ آدم گندرو، محرم خاصخیلی، حیدر شورو، مقبول خاصخیلی اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو اغوا کر کے انتظامیہ قانون کی حکمرانی کو چیلنج کر رہے ہیں اور لوگوں کو اغوا کر کے ان سے لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں جس کی وجہ سے سندھ میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ شکارپور میں بدامنی کی آگ لگی ہوئی ہے، جماعت اسلامی کی قیادت نے بدامنی...
    یوکرین کے صدر وولودومور زیلنسکی نے کہا ہے کہ اُن کے امریکی ہم منصب کو شاید روسی گمراہ کن بیانیے نے گھیر لیا ہے۔ وہ اِس وقت روسی غلط بیانی کے اسیر دکھائی دے رہے ہیں۔ صدر زیلنسکی نے ٹرمپ کے اس دعوے کو یکسر بے بنیاد قرار دیا ہے کہ یوکرین اُن کی مقبولیت کا گراف انتہائی نیچے جاچکا ہے اور ملک بھر میں صرف چار فیصد لوگ اُن کی قیادت پر بھروسا کرتے ہیں۔ زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جو کچھ ٹرمپ کہہ رہے ہیں وہ اس بات کا بھرپور ثبوت ہے کہ روس کی غلط بیانی اور پروپیگنڈا مہم نے اُنہیں اپنے جال میں کس...
    باخبر صحافیوں کی یہ خبریں درست ثابت ہوئیں کہ ورلڈ بینک شفاف طرزِ حکومت کا جائزہ لینے کے لیے عدالتی نظام اور انتظامی ڈھانچے کا جائزہ لے گا۔ ورلڈ بینک کی ٹیم نے گزشتہ ہفتے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے بھی اپنی رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں پاکستان میں بدعنوانی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ٹرانسپرنسی کے تناظر میں پاکستان کا درجہ کم ظاہرکیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن International Finance Corporation (I.F.C) کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ Makhtar Diop نے پاکستان کے ایک بڑے اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فوری طور پر Political and Macro-Economic Stabiligy کی ضرورت ہے۔ سیاسی و میکرو اکنامکس استحکام...
    وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دے گی۔ نجکاری میں تعطل قبول نہیں ہے۔موجودہ صورتحال میں لگتا ہے کہ قیمتی وسائل کا زیاں اور بعض اداروں کی نجکاری میں تاخیر حکومت کی مرضی اور اجازت سے ہو رہی ہے جس کی اب مزید اجازت نہیں دی جائے گی اور اب تک جو نقصان ہو چکا ہے وہ برداشت کر لیا جائے گا جو حکومت کی اجازت سے ہی ہوا ہوگا جس کا زیاں روکنے کا اب حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے اور جن کی وجہ سے یہ نقصان ہوا انھیں کچھ کہا جائے گا نہ قومی نقصان کے ذمے داروں کے خلاف کوئی کارروائی...
    اس انکشاف کا سہرا اگر کسی کے سرجاتا ہے تو وہ قہرخداوندی چشم گل عرف سوائن فلو عرف کوئڈ نائنٹین ہے۔اگرچہ اس نے یہ انکشاف خالص بدنیتی اور علامہ بریانی عرف برڈ فلو کو ہدف بنانے کے لیے کیا  ہے۔ لیکن انکشاف تو بہرحال انکشاف ہوتا ہے۔جس طرح انصاف بہرحال انصاف ہوتاہے چاہے وہ تحریک انصاف ہی میں کیوں نہ ہو۔ انکشاف یہ تھا کہ گاؤں بلکہ علاقے بلکہ پورے ملک میں مینڈک اور مینڈکیاں ختم ہو رہی ہیں، مفقود الخبر ہورہی ہیں، کم یاب و نایاب ہورہی ہیں اور واقعی ہم نے جب غور کیا تو پہلے جہاں ہم قدم اٹھانے سے پہلے دیکھ لیا کرتے تھے کہ کہیں کوئی مینڈک یا مینڈکی تو پاؤں کے نیچے آنے والی...