تل ابیب کے قریب بسوں میں دھماکے، نیتن یاہو کا فوجی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
تل ابیب: اسرائیل کے دارالخلافہ کے قریب تین خالی بسوں میں ہونے والے دھماکوں کے بعداسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے قابض فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے تیز کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق دھماکے جنوبی تل ابیب کے قریب واقع شہروں بات یام اور حولون میں تین بسوں میں ہوئے، پہلے دو دھماکے چند منٹوں کے وقفے سے ہوئے جبکہ تیسرا دھماکہ 15 منٹ بعد ہوا، تمام بسیں خالی اور پارکنگ میں کھڑی تھیں، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ???? سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 بسوں میں سے بم برآمد کیےہیں جو ٹائم ڈیوائسز سے لیس تھے لیکن پھٹ نہ سکے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد ایسا تھا کہ اسے جمعہ کی صبح پھٹنے کے لیے تیار کیا گیا تھا، جب لوگ کام پر جانے کے لیے بسوں میں سوار ہوتے۔
تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں سرگرم مسلح گروہ “طولکرم بٹالین” نے ٹیلیگرام پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ جب تک قابض اسرائیل ہماری زمین پر موجود ہے، ہم اپنے شہداء کا انتقام لینا نہیں بھولیں گے۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق ان دھماکوں میں استعمال کیے گئے بم بہتر اور جدید نوعیت کے تھے اور ان کا ڈیزائن مغربی کنارے میں بنائے جانے والے دھماکہ خیز مواد سے مشابہت رکھتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یمن کا تل ابیب پر کامیاب ڈرون حملہ
مزاحمتی ذرائع کے مطابق یحییٰ ساری نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے ڈرون یونٹ نے ایک منفرد کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ جفا (تل ابیب) میں اسرائیلی حکومت کے دو فوجی ٹھکانوں پر جافا ڈرون سے حملہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ان فورسز کی ایک نئی کارروائی میں تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ مزاحمتی ذرائع کے مطابق یحییٰ ساری نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے ڈرون یونٹ نے ایک منفرد کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ جفا (تل ابیب) میں اسرائیلی حکومت کے دو فوجی ٹھکانوں پر جافا ڈرون سے حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی مسلح افواج، مظلوم فلسطینی عوام کو یقین دلاتی ہیں کہ ہم اپنے عہد پر قائم ہیں اور ان کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یحییٰ ساری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج کا عزم ہے کہ ہمارے ملک کے خلاف بار بار کی جانے والی امریکی جارحیت اور مسلسل تصادم ہمیں خدا کی مدد سے غزہ کے حوالے سے اپنے فرض کو جاری رکھنے سے کبھی نہیں روک سکتا۔ یمنی مسلح افواج نے تاکید کی ہے کہ وہ غزہ کے عوام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں اس وقت تک پوری کرتے رہیں گے جب تک جارحیت ختم نہیں ہوجاتی اور ان کے خلاف محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا۔