بھارت کے معروف اداکار اور میزبان جاوید جعفری نے فلم انڈسٹری میں سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر سوال اٹھاتے ہوئے اروشی روٹیلا پر بھی طنز کیا ہے۔

جاوید جعفری نے کہا کہ کسی اداکار کی سوشل میڈیا پر بڑی فالوونگ اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ ان کی فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگی۔ جعفری نے اپنی بات کو واضح کرنے کےلیے اروشی روٹیلا کی مثال دی، جو انسٹاگرام پر 70 ملین فالوورز کے باوجود فلمی دنیا میں کامیابی حاصل نہیں کرسکیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں جاوید جعفری نے کہا، ’’میں اس بات سے بالکل متفق نہیں ہوں کہ سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز کسی کو اسٹار بنا دیتے ہیں۔ ہاں، شروعات میں تھوڑا فائدہ ہوسکتا ہے، لیکن 70 سے 100 ملین فالوورز کا مطلب یہ نہیں کہ وہ سب فلم کے ٹکٹ خریدیں گے۔‘‘

انہوں نے اروشی روٹیلا کی مثال دیتے ہوئے کہا، ’’اروشی کے 70 ملین فالوورز ہیں، لیکن کیا ان کے فالوورز ٹکٹ خریدنے والے ناظرین میں تبدیل ہوجاتے ہیں؟ اگر ان کے صرف 10 ملین فالوورز بھی فلم کا ٹکٹ خرید لیں، تو یہ 1 کروڑ لوگ بنتے ہیں۔ اگر ہر ٹکٹ کی قیمت 250 روپے بھی ہو، تو فلم 100 کروڑ روپے کما لے گی۔ لیکن ایسا نہیں ہوتا۔‘‘

جاوید جعفری نے زور دے کر کہا کہ فلم کی کامیابی کا انحصار پروموشن پر نہیں، بلکہ اس کے مواد اور ٹریلر پر ہوتا ہے۔ انہوں نے رجنی کانت کی مثال دیتے ہوئے کہا، ’’رجنی کانت صاحب سب سے بڑے اسٹار ہیں، لیکن وہ کہاں جا کر اپنی فلموں کو پروموٹ کرتے ہیں؟ اگر فلم اچھی ہو، تو وہ خود ہی چلتی ہے۔ لوگ آخر میں اسٹار کےلیے آسکتے ہیں، لیکن بعض اوقات کچھ اسٹارز کو بھی اچھی شروعات نہیں ملتی۔‘‘

سلمان خان کی فلموں کے حوالے سے جعفری نے کہا، ’’سلمان خان کی فلم کو 10-15 کروڑ کی اوپننگ بھی مل سکتی ہے اور 50 کروڑ کی اوپننگ بھی۔ یہ سب ناظرین کے ٹریلر دیکھنے اور اس سے محسوس ہونے والی کشش پر منحصر ہے۔ سلمان خان کی ہر فلم کو 50 کروڑ کی اوپننگ نہیں ملتی۔ سارا کھیل ٹریلر کا ہے۔‘‘

جاوید جعفری نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا ’’سوشل میڈیا کی چمک دمک اور فالوورز کا ہجوم فلم کو کامیاب نہیں بناتا۔ فلم کا مواد اور ٹریلر ہی ناظرین کو سینما گھروں تک کھینچتے ہیں۔‘‘

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: جاوید جعفری نے اروشی روٹیلا سوشل میڈیا

پڑھیں:

چین کا ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر طنز، سوشل میڈیا پر میمز وائرل

بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی درآمدات پر عائد کردہ بھاری ٹیرف کا مذاق اُڑانے کے لیے سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی ویڈیوز اور میمز وائرل ہوگئیں۔

ان ویڈیوز میں امریکیوں کو مختلف فیکٹریوں میں کام کرتے دکھایا گیا ہے جو ٹرمپ کی "ری انڈسٹریلائزیشن" پالیسی کا مذاق اُڑاتی ہیں۔

ایک ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جی ڈی وینس اور ایلون مسک نائیکی جوتے بنانے والی پروڈکشن لائن پر کام کرتے نظر آرہے ہیں۔

جبکہ ایک اور ویڈیو میں فاسٹ فوڈ کے دلدادہ فربہ جسامت والے امریکیوں کو مختلف فیکٹریوں میں کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں بننے والی مصنوعات پر ’میڈ ان امریکا‘ تحریر ہے جو ایک طنز کا مظہر تھا۔

یہ ویڈیوز چینی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں اور چینی حکومتی ذرائع نے انہیں دوبارہ شیئر کیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بھی اس ہفتے ایک میم شیئر کی تھی جس میں یہ بتایا گیا کہ ٹرمپ کی "میک امریکا گریٹ اگین" ٹوپیاں اب 50 فیصد مہنگی ہو چکی ہیں جس کی وجہ ان کے اپنے ٹیرف ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کی تجارتی پالیسیوں کے عالمی اثرات سامنے آ رہے ہیں اور چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیروز خان کی انسٹا اسٹوری نے مداحوں میں کھلبلی مچا دی
  • واشنگٹن کو بانی پی ٹی آئی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، سینئر وزیر
  • سوشل میڈیا، گلوبل سیفٹی انڈیکس اور پاکستان کی حقیقت
  • سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماوں کو پھر طلب کرلیا
  • سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پھر طلب کرلیا
  • سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پھر طلب کرلیا
  • انمول بلوچ کا فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا عندیہ شادی کی افواہوں کی بھی وضاحت کر دی
  • چین کا ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر طنز، سوشل میڈیا پر میمز وائرل
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ حیدر سعید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
  • سمیع خان کو سوشل میڈیا صارفین سے کیا ’’شکوہ‘‘ ہے؟