Daily Ausaf:
2025-04-13@15:21:05 GMT

آبادی کا سیلاب اورقومی وسائل پر دبائو

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

آبادی کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک شمار ہوتا ہے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی آبادی 23.75 ملین ہو چکی ہے ۔آبادی میں ہر سال لگ بھگ 50 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ملک کی محدود مجموعی پیداواری شرح کے مقابل تیزی سے بڑھتی آبادی کا تناسب بہت زیادہ ہے۔ سیاسی اور اقتصادی عناصر کے مجموعی منفی اثرات کی بدولت گزشتہ برس پیداواری شرح 1.

75 فیصد رہی جو کہ غیر تسلی بخش ہی قرار دی جا سکتی ہے۔ انتہائی کم پیداواری شرح کے مقابل آبادی میں اضافے کی شرح انتہائی بلند سطح پر پہنچ چکی ہے۔ آبادی اور شرح پیداوار میں شدید عدم توازن کی بدولت ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ محدود وسائل پرتیزی سے آبادی کے دبا کی وجہ سے اقتصادی نمو بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ایک جانب آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب پست شرح نمو کی وجہ سے ملازمتوں اور روزگار کے مواقع گھٹتے جا رہے ہیں ۔ آبادی میں نوجوانوں کی شرح 60 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔ معاشرے میں سماجی توازن سمیت امن و امان قائم کرنے کے لیے نوجوانوں کو تعلیم کے علاوہ ایسے ہنر اور فنون کی تربیت دی جانی چاہیے جن کے ذریعے با عزت روزی کمانے کے ساتھ ساتھ وہ معاشرے کے لیے مفید شہری ثابت ہوں ۔
پاکستان میں اس حوالے سے صورتحال بہت پیچیدہ ہے۔ ریاست کو دستیاب وسائل نوجوانوں کو بامقصد تعلیم، ہنر کاری اور پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔ بہت سے بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ تعلیم اور مفید فنون سے بے بہرہ نوجوان اوائل عمری سے ہی جرائم ،منشیات اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر اپنا مستقبل برباد کر بیٹھتے ہیں اور معاشرے میں بھی بدامنی کا باعث بنتے ہیں۔آبادی کا بے ہنگم پھیلاو پہلے سے قلیل قومی وسائل پر ناقابل برداشت بوجھ بن چکا ہے۔ دیہی علاقوں میں بسنے والے صحت ، تعلیم ، آمد و رفت اور انصاف کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ یہ مسائل دیہی علاقوں کی پسماندگی تک ہی محدود نہیں بلکہ بڑے شہروں میں بھی بنیادی سہولیات کا معیار غیر تسلی بخش ہے۔ اکثر سرکاری شفا خانوں میں ایک بستر پر دو دو مریضوں کو رکھنے کی نوبت آجاتی ہے۔ پینے کے صاف پانی کی قلت کے باعث مہلک امراض پھیل رہے ہیں۔ ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہونے کے لئے پاکستان کو موثر حکمت عملی اور غیر متزلزل قوت عمل درکار ہے۔ پائیدار استحکام اور اقتصادی ترقی کا دارومدار درست منصوبہ بندی پر ہے۔ ہر برس بتدریج بڑھتی آبادی کی شرح یہ تقاضا کر رہی ہے کہ دنیا میں آنے والے ہر نئے زی نفس کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ بچے کی درست نشوونما کے لئے سب پہلی بنیادی ضرورت غذا اور علاج معالجے کا بندبست ہے۔ اس کے بعد اخلاقی تربیت اورابتدائی تعلیم کے لئے معیاری درسگاہوں کی فراہمی کا معاملہ درپیش ہوتا ہے۔ اعلی تعلیم کے لئے کالجز اور یونیورسٹیوں کے مرحلے تک پہنچنے سے پہلے ہی محدود ریاستی وسائل کا دم آبادی کے بوجھ سے گھٹنا شروع ہوجاتا ہے۔ ہماری آبادی کا کثیر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ انسانی وسائل کا یہ قیمتی خزانہ بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور ناقص منصوبہ بندی کا شکار ہوکر معاشرے پر بوجھ بن جاتا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ریاستی سطح پر جاری اس مجرمانہ غفلت کا خاتمہ کر کے شہریوں کو وہ سہولیات فراہم کی جائیں جن کا ذکر بڑی صراحت کے ساتھ پاکستان کے آئین میں کیا گیا ہے۔
بدقسمتی سے قومی میڈیا نے بھی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے معاملے میں شدید کوتاہی برتی ہے۔ سر شام ٹی وی چینلز کے اکھاڑوں اور سوشل میڈیا کے میدانوں میں ہیجان انگیز سیاسی موضوعات پر دنگل منعقد ہوتے ہیں ۔ سیاسی جماعتوں کے لگے بندھے ترجمان مخالفین کی پگڑیاں اچھالنے اور اپنے قائدین کے قصیدے پڑھ کر گھروں کی راہ لیتے ہیں۔ ان بے مقصد مباحث کا نہ تو معاشرے کو کوئی فائدہ پہنچتا ہے اور نہ ہی عوام کے مجموعی سوچ کو کوئی مثبت رخ ملتا ہے۔ یہ امر تعجب خیز ہے کہ اکثر سیاسی ترجمان اپنے بیانات میں تاثیر پیدا کرنے کے لئے آئین کے حوالے تو دیتے ہیں لیکن کبھی بھی ان شقوں کا ذکر نہیں کرتے جو ریاست اور حکمرانوں کو عوام کے حقوق اور فلاح کا زمہ دار ٹہراتی ہیں۔ سیاست محض کسی قائد کی اسیری ، رہائی اور مقدمات سے بریت کا نام نہیں۔ نہ ہی سیاست اپنے مخالفین کی کردار کشی کا کھیل ہے۔ دنیا بھر میں مہذب ترقی یافتہ اقوام اپنے عوام کو سیاست کا مرکز و محور بنا کر میدان عمل میں اترتی ہیں۔ قرضوں میں جکڑی معیشت اور سیاسی قائدین کے شخصی سحر میں گرفتار جماعتیں بہت سیقومی مسائل کی جڑ ہیں۔ موجودہ ناقص روش تبدیل کئے بنا کوئی چارہ نہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر یہ فرض عائد ہوتا ہے پیچیدہ مسائل میں گھرے کروڑوں عوام کو اپنی اولیں ترجیح قرار دے کر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اگر ہوش کے ناخن نہ لئے تو آبادی کا سیلاب بچے کھچے قومی وسائل کو بھی خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بنیادی سہولیات آبادی کا کرنے کے کے لئے

پڑھیں:

امریکا میں شدید بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب، 25 ہلاکتیں، متعدد ریاستیں متاثر

واشنگٹن: امریکہ کی جنوبی اور وسطی ریاستوں میں مسلسل بارشوں اور طوفانی موسم کے بعد خطرناک سیلاب نے تباہی مچادی ہے، جہاں اب تک کم از کم 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کئی علاقوں میں دریاؤں کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور سیکڑوں مکانات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

کینٹکی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں بڑے پیمانے پر انخلاء، پانی کی قلت، اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ فرانکفرٹ، کینٹکی کے مقامی ریسٹورنٹ کی جنرل مینیجر وینڈی کوائیر نے کہا، "یہ میری زندگی کا بدترین سیلاب ہے۔"

نیشنل ویدر سروس کے مطابق، 21 مقامات پر دریاؤں کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، اور یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ میمفس، ٹینیسی میں پانچ دنوں میں ایک پورے موسم کے برابر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے ساتھ 88 طوفان بھی آئے، جن میں سے 6 انتہائی خطرناک EF3 درجے کے تھے۔

ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، جیسے آرکنساس میں ایک پانچ سالہ بچہ اور کینٹکی میں ایک نو سالہ بچہ جو اسکول جاتے ہوئے پانی میں بہہ گیا۔ جارجیا میں باپ اور بیٹے پر درخت گرنے سے جان لیوا حادثہ پیش آیا۔

کئی شہروں میں بجلی، پانی اور نکاسی آب کے نظام متاثر ہوئے ہیں۔ فرانکفرٹ اور ہیرڈزبرگ میں پمپ بند ہونے سے پانی کی فراہمی معطل ہو گئی، اور شہریوں سے پانی بچانے کی اپیل کی گئی ہے۔

فرانکفرٹ میں کینٹکی ریور اپنی تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اور کئی علاقوں میں شدید پانی داخل ہوگیا۔ معروف بفیلو ٹریس ڈسٹلری کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

دیگر علاقوں جیسے پروسپیکٹ اور نیو ہیون میں مکانات، سڑکیں اور کھیت مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا رہا ہے۔

لوزویلے، اوہائیو ریور میں صرف 24 گھنٹوں میں پانی کی سطح 5 فٹ سے زائد بلند ہوئی، اور مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اوہائیو، آرکنساس، ٹینیسی، اور جارجیا میں بھی شدید نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاستی گورنرز نے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ اٹلانٹا ایئرپورٹ پر ہزاروں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں شدید بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب، 25 ہلاکتیں، متعدد ریاستیں متاثر
  • ایس آئی یو ٹی کا تاریخی اقدام؛ پاکستان کا پہلا بچوں کا جدید ترین طبی مرکز کا افتتاح
  • ایس آئی یو ٹی کا تاریخی اقدام؛ پاکستان کا پہلا بچوں کا جدید ترین طبی مرکز کا افتتاح
  • آئی جی پنجاب کا پولیس سروسز کے تمام مراکز پر شہریوں کیلئے سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم
  • پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے آبادی میں اضافے کو مربوط کرناناگزیر ہے. ویلتھ پاک
  • امریکا میں رواں ماہ ہزار سال کا بد ترین سیلاب آنے کا امکان ہے، ناسا
  • فلسفہ بیگانگی اور مزدور کا استحصال
  • امریکا میں رواں ماہ ہزار سال کا بد ترین سیلاب آنے کا امکان ہے: ناسا
  • وہ دن جس کا وعدہ ہے
  • شہریوں کیلئے اہم خبر، نادرا نےعوامی سہولیات بند کر دیں