بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کشمیر کی تاریخ اور کلچر مٹانے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوں گی، پیر مظہر
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہندوستان نے انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا کر کشمیریوں کا بدترین قتل عام کر کے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض ہندوستانی فورسز کی جانب سے اسلامی کتب اور تاریخ کشمیر کی کتابیں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کشمیر کی تاریخ اور کلچر مٹانے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوں گی۔ 05 اگست 2019ء کے غیر آئینی غیر قانونی اور غیراخلاقی اقدام کے بعد ہندوستان تسلسل سے ایسی مذموم کارروائیاں کر رہا ہے۔ہندوستان کا نشانہ کشمیری مسلمان ہیں۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی انتہاء پسند حکمران آر ایس ایس کے ایجنڈے کے تحت مسلمانوں کی شناخت مٹانے، ان کی تاریخ کو تبدیل کرنے اور جموں و کشمیر کی نئی نسل کو گمراہ کرنے کے لیے سکولوں میں ہندوتوا نظریے پر مبنی نصاب مسلط کر رہی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہندوستان نے انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا کر کشمیریوں کا بدترین قتل عام کر کے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے میں ناکام رہا ہے اب ڈیموگرافی کی تبدیلی اور کشمیریوں کی تاریخ اور تشخص مٹانے کی بھی مذموم کوشش کر رہا ہے جس میں اسے اللہ کے فضل سے ناکامی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہندوستان کی اس بربریت اور انتہا پسندی کا نوٹس لیں، ہندوستان اس خطے میں دہشت گردی کا ماسٹرمائنڈ ہے، ہندوستان کے مذموم ہتھکنڈوں کی وجہ سے سارے خطے کا امن دائو پر لگا ہوا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیر کی کی تاریخ رہا ہے
پڑھیں:
ڈیڑھ لاکھ ہنر مند پاکستانیوں کو بیلا روس میں روزگار ملے گا، معاہدہ طے پا گیا: عطا تارڑ
منسک (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس میں کئی اہم معاہدے ہوئے ہیں، ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کیلئے بیلا روس میں روزگار کے دروازے کھلے ہیں۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نےنجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر نے ڈیڑھ لاکھ ہنر مند پاکستانیوں کو روزگار دینے کی بات کی، پاکستانیوں کو وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو بیلاروس کے شہریوں کو مہیا ہیں۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بیلاروس کے ساتھ تعلقات کا سنگ بنیاد نواز شریف نے 2015ء میں رکھا، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں پر ہیں۔
Post Views: 4