اسرائیلی شہرتل ابیب میں 3 بسوں میں دھماکے نیتن یاہو نے فوج کو غزہ میں سخت آپریشن کا حکم دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )اسرائیلی شہرتل ابیب میں 3 بسوں میں دھماکوں کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فوج کو مغربی کنارے(غزہ) میں ”دہشت گردی کے مراکز“ کے خلاف سخت آپریشن کا حکم دے دیا ہے جس سے امن معاہدہ ختم ہونے کا امکان ہے‘اسرائیلی پولیس کے مطابق دھماکو ں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مشتبہ دہشت گردانہ حملہ ہے جبکہ عرب ماہرین اسے ایک خود ساختہ حملہ قراردے رہے ہیں تاکہ اسرائیل اسے امن معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرسکے.
(جاری ہے)
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے کہا کہ دو دیگر بسوں میں موجود ڈیوائسز پھٹنے میں ناکام رہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ وزیر ٹرانسپورٹ میری ریجیو نے ملک میں تمام بسوں، ٹرینوں اور لائٹ ریل ٹرینوں کو روک دیا تاکہ دھماکا خیز ڈیوائسز کی جانچ کی جاسکے. وزیر اعظم نیتن یاہوکے دفتر نے ”ایکس“ پربیان میں بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں دہشت گردی کے مراکز کے خلاف ایک سخت آپریشن کرے. پولیس نے ابتدائی طور پر دھماکوں میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی ہے سوشل میڈیا پر فوٹیج میں ایک بس کو پارکنگ میں آگ لگتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جس کے اوپر دھوئیں کا ایک بڑا بادل اٹھ رہا ہے پولیس کے ترجمان آریہ ڈورون نے کہا کہ افسران تل ابیب میں مزید بموں کا پتا لگانے کی کوشش کر رہے ہیں ڈورون نے دھماکوں کے فوراً بعد اسرائیلی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ہماری فورسز اب تک علاقے کی تلاشی لے رہی ہیں عوام کو ہر مشتبہ بیگ یا چیز کے حوالے سے چوکنا رہنا چاہیے. ان کا کہنا تھا کہ اگر دہشت گردوں نے ان ٹائمرز کو غلط وقت پر سیٹ کیا ہے تو ہم واقعی خوش قسمت ہیں لیکن اس کا تعین ہونا ابھی باقی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نہ پھٹنے والی ڈیوائسز میں سے ایک جس کا وزن 5 کلوگرام تھا میں” تلکرم سے بدلہ“ کا پیغام لکھا تھا جو مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے انسداد دہشت گردی کے حالیہ آپریشن کی طرف اشارہ کرتا ہے. نتین یاہو کے دفتر نے بتایا کہ انہوں نے پولیس اور اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی کو بھی حکم دیا ہے کہ اسرائیلی شہروں میں حملوں سے روک تھام کے لیے سرگرمیاں بڑھائیں اسرائیلی پبلک براڈکاسٹر نے اطلاع دی ہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ میری ریجیو نے اپنا مراکش کا دورہ مختصر کر دیا ہے اور وہ اسرائیل واپس آجائیں گی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نیتن یاہو دیا ہے
پڑھیں:
جہاد کافتویٰ آچکا،نیتن یاہو سن لو ایک ایک بچے کاحساب لیں گے ،حافظ نعیم
لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، مری، اٹک (نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مال روڈ پر تاریخی غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، مارچ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر لیاقت بلوچ، محمد جاوید قصوری، ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ ، سیکرٹری اظہر بلال سمیت دیگر مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین نے شرکت کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اسرائیل اور امریکہ دونوں کی مذمت کریں اور عوام اسرائیل و امریکہ کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں، نیتن یا ہو سن لو ایک، ایک بچے کے خون کا حساب لیں گے ، اگر کوئی چپکے چپکے اسرائیل کے ذریعے فلسطین کی ریاست پر قبضہ کرتا ہے تو اسے چھڑوانا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ جہاد کیلئے فتوئی آچکا ہے ، اب مسلم حکمرانوں اور افواج پر جہاد واجب ہے ، مسلمانوں کو کلمہ اور مسجد اقصیٰ کی بنیاد پر ایک ہونا ہو گا ، فلسطینی مظالم پر جلد ایک فیصلہ کریں گے اور شٹر ڈان اور پہیہ جام ہڑتال کریں گے ، انہوں نے کہا کہ حماس کا دفتر کھول کر مسلم ممالک کو اکٹھا کیا جائے، فریڈم فائٹر ز بنائے جائیں اور اسرائیل کی مدد کرنے والی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے ، 18 اپریل کو ملتان اور 20 اپریل کو اسلام آباد میں تاریخی مارچ ہو گا۔ غزہ مارچ ریلی سٹیٹ بینک بلڈ نگ سے چیئرنگ کر اس تک نکالی گئی، جس میں خواتین ، بچوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ دیگر قائدین میں لیاقت بلوچ ، ذکر اللہ مجاہد ، جاوید قصوری، ڈاکٹر وسیم اکرم ، جاوید بٹ اور محمد جاوید قریشی شامل تھے ، کراچی میں جماعت اسلامی اور ایم ڈبلیوایم نے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، نیتن یا ہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر نذر آتش کیں، حیدر آباد میں بھی ریلی نکالی گئی، خیبر پختونخوا میں پشاور ، شانگلہ ، سوات، بلگرام، تور غر ، صوابی، دیر اپر ، دیر لوئر، منیرہ، کوہستان اور ، خیبر پختو نخوا میں پشاور ، شانگلہ ، سوات ، بٹگرام، تور غر ، صوابی، دیر اپر دیر لوئر، منیرہ، کو ہستان اور ضلع کے دیگر علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں ، ادھر ، خیبر پختونخوا میں مظاہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویریں بھی نذر آتش کیں ، پشاور میں قصہ خوانی میں شہر بھر کے تاجروں نے شرکت کی ، دریں اثناء اسلام آباد کے آبپارہ چوک میں جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین کی جانب سے ریڈ زون کی طرف جانے کی کوشش پولیس ناکام بنادی ، بتایا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد ، دیگر مذہبی جماعتوں اور متحدہ طلباء محاذ کے زیر اہتمام آبپارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ، مظاہرین نے آبپارہ سے ریڈ زون کو جانیوالی سڑک پر مارچ بھی کیا تاہم ایمبیسی روڈ سے پہلے ہی پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کی پیش قدمی روکے رکھی اس دوران مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے مابین دھکم پیل بھی ہوئی ، ریڈ زون جانیوالی سڑک پر کنٹینز رکھ کر اسے بند رکھا گیا، مظاہرین نے کن ٹنرز کے سامنے ہی دھرنا دیدیا۔ راولپنڈی میں 5 بڑی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، جمعہ کا دن اسرائیلی بربریت کیخلاف یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، ریلیوں کا اہتمام جماعت اسلامی ، جمعیت اہل سنت ، تحریک لبیک ، ریلوے ورکر ز یونین نے کیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ضلع کچہری کی تمام کینٹینوں ، سٹالز ، شاپس ٹھیلوں پر اسرائیلی مصنوعات کی فروخت پر فوری پابندی لگا دی ہے۔ اٹک میں بھی اسرائیل مردہ بادر ریلی اور القدس مارچ نکالا گیا ۔ مری میں فلسطینی مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے جمعیت علماء اسلام اور اسلامی جمعیت طلباء کی طرف سے کیے گئے ، لساں نواب بازار میں فلسطین کیسا تھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
Post Views: 3