پی ٹی آئی قیادت کا جیل میں عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پی ٹی آئی قیادت کا جیل میں عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے جیل میں ملاقات کیلئے پی ٹی آئی قیادت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر، شیر علی ارباب، رف حسن اور امجد علی نے وکیل عائشہ خالد ایڈووکیٹ کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مشترکہ درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سے گزشتہ روز ملاقات نہیں کرنے دی گئی، ملاقات کی اجازت دی جائے۔صحافیوں سے گفتگو میں جنید اکبر نے کہا بانی پی ٹی آئی وزیراعظم رہ چکے ہیں لیکن جیل مینوئل کے مطابق ان سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماں کو گزشتہ روز عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پی ٹی آئی جیل میں
پڑھیں:
سپریم کورٹ آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ججوں کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی
سپریم کورٹ آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ججوں کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین اور جسٹس محمد آصف اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور دیگر فریقوں کو نوٹسز جاری کردیے۔
سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر نئے حلف سے سنیارٹی گنی جائے گی تو تبادلے سے پہلے والی سروس صفر ہوجائے گی۔
جس پر 5 مدعی ججوں کے وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ اسی لیے آئین میں کہا گیا ہے کہ ججوں کی رضامندی لینے کے بعد ہی ان کا تبادلہ کیا جائے۔
کیس کی مزید سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔