نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کا جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ نوجوان سوشل میڈیا اور جدید ذرائع ابلاغ کو مثبت انداز میں استعمال کریں اور دین کی اشاعت و تبلیغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ دینِ اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے، جو صرف عبادات تک محدود نہیں بلکہ زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام میں نمازِ جمعہ کے موقع پر’’خدمتِ دین‘‘ کے موضوع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دین کی خدمت ایک عظیم سعادت اور اللہ کی خاص نعمت ہے، جو دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بنتی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ وہی اقوام اور افراد کامیاب ہوتے ہیں جو اخلاص اور للہیت کے ساتھ دین کی خدمت کرتے ہیں۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا معاشرہ امن، عدل اور محبت کا گہوارہ بنے تو ہمیں دین کی حقیقی روح کو سمجھنا ہوگا اور اس پر عمل کرنا ہوگا۔ محض زبانی دعوے اور تقریریں کافی نہیں، بلکہ عملی اقدامات ہی اصل خدمت کہلاتے ہیں۔

علامہ رانا محمد ادریس نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا اور جدید ذرائع ابلاغ کو مثبت انداز میں استعمال کریں اور دین کی اشاعت و تبلیغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ دینِ اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے، جو صرف عبادات تک محدود نہیں بلکہ زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالیں اور دوسروں کیلئے نفع بخش بنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دور فکری انتشار اور نظریاتی چیلنجز کا دور ہے، جہاں اسلام کے حقیقی پیغام کو مسخ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دین کی خدمت کا مطلب صرف درس و تدریس یا وعظ و نصیحت نہیں، بلکہ معاشرتی بھلائی، رفاہی کام، یتیموں اور مسکینوں کی مدد اور اخلاق حسنہ کو اپنانا بھی دین کی خدمت کے زمرے میں آتا ہے۔ اگر ہم حقیقی معنوں میں دین کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ سے رہنمائی حاصل کرنی ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دین کی خدمت

پڑھیں:

ملک بے جامراعات کا متحمل نہیں ،جون تک رائٹ سائز نگ مکمل کریں گے : وزیرخزانہ

اسلام آباد (نمائندہ خصو صی+نوائے قت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خوشخبری سنائی کہ آٰئی ایم ایف مشن کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کیلئے 24 فروری کو پاکستان آئے گا۔ آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے۔  جبکہ آئی ایم ایف کا دوسرا مشن ششماہی جائزے کیلئے مارچ میں پاکستان آئے گا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہے۔ آئی ایم ایف کا دوسرا مشن ششماہی جائزہ کے لئے مارچ میں پاکستان آئے گا، آئی ایم ایف کے پروگرام سے متعلق ہر چیز ٹھیک ہے، معاشی شرح نمو کو احتیاط سے آگے بڑھانا  ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں اب تک صرف ایک مہینے کا کرنٹ اکائونٹ خسارے میں گیا۔ معاشی شرح نمو کو احتیاط سے آگے بڑھانا ہو گا، تاکہ بوم اینڈ بسٹ سائیکل میں دوبارہ نہ چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ذریعے معیشت کا ڈی  این اے ٹھیک ہوگا، اس کے بغیر معیشت کی بہتری مشکل ہے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا، رائٹ سائزنگ کا مکمل پلان تیار کر لیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ریٹیلرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کو فائدہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں بنیادی اصلاحات کر رہی ہے، اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم اور ان کی ٹیم معاشی استحکام کیلئے پرعزم ہے، رائٹ سائزنگ کے لیے مکمل پلان تیار کیا ہے، اداروں کے تمام معاملات کو دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی، نجکاری کے عمل کو مزید شفاف کر رہے ہیں۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا ہمیں اپنے معاشی اہداف کا مکمل ادراک ہے، حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پائیدار معاشی استحکام کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے، ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا معیشت میں ریٹیل سیکٹر کا حصہ 19 فیصد ہے جبکہ ٹیکسز میں ریٹیل سیکٹر کا حصہ ایک فیصد ہے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو استعمال کر کے ٹیکس بڑھائیں گے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا 9.4 ٹریلین کیش کی ڈاکیومینٹیشن کرنی ہے، قومی ائیر لائن کی نجکاری کو ری لانچ کر رہے ہیں۔ 30 جون تک تمام اداروں کی رائٹ سائزنگ کا عمل مکمل کریں گے۔ مینو فیکچرنگ، سروسز اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ غیر متناسب ہے ، زرعی  انکم ٹیکس کے حوالہ سے پیش رفت خوش آئند ہے ۔ مسلسل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لینا مسئلے کا حل نہیں،  تنخواہ دار طبقے کے علاوہ باقی شعبہ جات کو بھی ٹیکس آمدن میں حصہ ڈالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ معیشت میں زیادہ حصہ دار ہے لیکن ٹیکس میں اس کا حصہ کم ہے، ٹیکس کی چوری میں سخت فیصلے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل ٹیکس چوری سے امور حکومت نہیں چلایا جا سکتے ہیں، سیلز ٹیکس کی چوری اور جعلی انوائس اب قابل قبول نہیں ہوگی۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرکاری اداروں کی اصلاحات کی رائٹ سائزنگ پی ٹی آئی دور میں شروع ہوئی۔ کل ہم نے ریٹنگ ایجنسی فچ کے نمائندوں سے اچھی ملاقات کی ہے،گزشتہ ایک سال میں پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری آئی ہے اور اس سال بھی ہم سنگل بی کی کیٹگری حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کے خلاف فیصلہ محفوظ
  • وفاق المدارس عربیہ میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کے خلاف فیصلہ محفوظ
  • وفاق المدارس عربیہ میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کے خلاف فیصلہ محفوظ
  • صرف چیمپئز ٹرافی میں شرکت کرنے نہیں بلکہ فائنل جیتنے کے لیے آئے ہیں: حشمت اللہ شاہدی
  • ملک بے جامراعات کا متحمل نہیں ،جون تک رائٹ سائز نگ مکمل کریں گے : وزیرخزانہ
  • مریم نواز نے ایک سال میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے،تمام صوبوں کو پیغام ہے خدمت کی سیاست میں مقابلہ کریں‘عظمی بخاری
  • ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں ایک عظیم انقلاب آ چکا ہے، عطا تارڑ
  • سالانہ ریونیو ہدف پورا کریں گے، کوئی منی بجٹ نہیں آئےگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کے کھلاڑی کی عمرہ ادائیگی