پی ٹی آئی کی قیادت پر بانی چئیرمین کی رہائی کیلئےغیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کےلیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔
ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی سینئیر قیادت پر مشتمل ہے اور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی سینئیر اراکین شریک نہیں ہوئے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے 12 رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس کا اجلاس گزشتہ روز 4 بجے اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس کےلیے علی محمد خان، صاحبزادہ حامد رضا، رؤف حسن اور دیگر انتظار کرتے رہے جبکہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، عمر ایوب سمیت دیگر سینئر قیادت میں سے کوئی بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کی سربراہی میں 12 رکنی سیاسی کمیٹی بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے حکمت عملی وضع کرنے کے لیے تشکیل دی گئی تھی، ذیلی کمیٹی میں اسد قیصر، شبلی فراز، جنید اکبر، میاں اسلم اقبال، شاہ فرمان، صاحبزادہ حامد رضا، فردوس شمیم نقوی، علی محمد خان اور رؤف حسن شامل تھے۔
مزید بتایا گیا کہ 12رکنی سیاسی ذیلی کمیٹی بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے حکمت عملی اور تجاویز مرتب کرے گی اور اگلا اجلاس چند دن میں متوقع ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں نے بانی کی کال مسترد کر دی، ریکارڈ ترسیلات زر بھجوائیں، امیر مقام
صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا، بانی پی ٹی آئی نے گالم گلوچ کے کلچر کو پروان چڑھایا، عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے بہت محبت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بانی کی کال کو مسترد کر دیا، اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات زر بھجوائیں۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا، بانی پی ٹی آئی نے گالم گلوچ کے کلچر کو پروان چڑھایا، عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے بہت محبت کرتے ہیں۔ امیر مقام نے کہا کہ ہم باتوں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، ہماری قیادت نے ہمیں عوام کی خدمت کرنا سکھایا ہے، عوام کی خدمت کا بھرپور جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹا لاہور کے عوام کے تمام مسائل حل کریں گے، خیبرپختونخوا کی حکومت نے عوام کے مسائل حل نہیں کیے۔ امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعمیر و ترقی کا دوسرا نام ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔