سینیٹر شبلی فراز کا سٹیٹ بینک بل کے نتائج کا اعلان کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹر شبلی فراز نے سٹیٹ بینک بل کے نتائج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بل پر ووٹنگ ہوئی لیکن نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا، بل خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حقوق سے متعلق تھا، ڈپٹی چیئرمین کا سٹیٹ بینک بل پر رویہ بدنیتی پر مبنی تھا، ہمارے 3 سینیٹرز کو معطل کر دیا گیا۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ اس جگہ پر کسی نے مستقل نہیں رہنا، کیا ایسے ایوان چلے گا؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ایوان سے معافی مانگیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شبلی فراز
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، شبلی فراز اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شبلی فراز کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی، ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر آئندہ سماعت 12 مارچ کو ہو گی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب اور عمیر نیازی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر بھی سماعت کی، کنول شوزب اپنے وکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ عمیر نیازی نے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے دونوں رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔